DailyNewsKallar Syedan

PTI Ralley led by Junaid A Shah departs for Lahore

کلرسیداں سے تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے نائب صدر سید جنید عباس شاہ کی قیادت میں ایک بڑی ریلی لاہور کے لیے روانہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔
تحریک انصاف کے لاہور میں جلسہ کے لیے کلرسیداں سے تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے نائب صدر سید جنید عباس شاہ کی قیادت میں ایک بڑی ریلی لاہور کے لیے روانہ ہوئی جس میں تحصیل کلرسیداں کے کارکنا ن اور عہدے داران کی بڑی تعداد ریلی میں شامل تھی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سات کے امیدوار اور نائب صدر تحصیل کلرسیداں سید جنید عباس نے کہا ہے کہ آج لاہور کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جو کرپٹ نظام کو ملیا میٹ کرنے میں اہم کردارادا کرے گا ، ملکی سیاست میں آج کا جلسہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا جس میں عمران خان آمدہ عام انتخابات کا لحہ عمل اور اپنا منشور پیش کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ حکمرانوں کو سزا دالو کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے آنے والا تحریک انصاف کا ہوگا جس میں انصاف کا بول بالا ہوگا ، یکساں نظام تعلیم اور بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیحی ہوں گی ، انہوں نے حلقہ پی پی سات کی عوام سے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے لیے عمران کے منتخب کردہ شخص کو ووٹ دیں اور ملک میں تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button