DailyNewsKallar Syedan

THQ Kallar Syedan qualifies for licencing

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن کے ڈیسک ریویو میں 97.50نمبر حاصل کر کے لائسنسنگ کیلئے کوالیفائی کر لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں نے پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن کے ڈیسک ریویو میں 97.50نمبر حاصل کر کے لائسنسنگ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ٹی ایچ کیو کلر سیداں واحد ہسپتال ہے جس نے بغیر کسی رہنمائی اور پری انسپکشن کے یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔یاد رہے کہ پورے پنجاب کے صرف دو ٹی ایچ کیوزجن میں کلر سیداں اور تلہ گنگ شامل ہیں نے لائسنس کے حصول کیلئے ڈیسک ریویو کا عمل با آسانی عبور کیا ہے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کی کامیابی کا سہرا رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں غلام مصطفی،ڈاکٹر طارق مجید،ڈاکٹر توقیر مقصود ،لیڈی ڈاکٹر عائشہ اوردیگر اسٹاف کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے ہسپتال کو اس مقام تک پہنچانے میں میرا ساتھ دیا،یہ تمام لوگ لائق تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 

تبدیلی ووٹ کی پرچی سے ہی آئے گی۔, جماعت اسلامی اور ایم ایم اے کے متفقہ امیدوار خالد محمود مرزا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔جماعت اسلامی اور ایم ایم اے کے متفقہ امیدوار خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ تبدیلی ووٹ کی پرچی سے ہی آئے گی۔انہوں نے سنگرال،سہال،سروبہ،ڈھیری اور پڑیال میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں عوام ووٹ کی پرچی سے دیانتدار قیادت کا انتخاب کریں۔کرپٹ لوگوں کاراستہ ووٹ کی پرچی سے ہی روکا جا سکتا ہے اور متحدہ مجلس عمل ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی ۔انشاء اللہ پی پی 10میں ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حلقہ صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔چک بیلی خان،چھٹہ میں صحت کے جدید مراکز قائم کئے جائیں گے ،اگر ووٹرو ں نے ووٹ کے ذریعے عزت دی تو چک بیلی خان اور جھٹہ میں صحت کے جدید مراکز قائم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر چوہدری امتیاز احمد اور خالد نواز ملک نے بھی خطاب کیا۔

حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں مگر انہوں نے بجٹ پیش کر کے عوام کو سخت مایوس کر دیا۔ پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری زین العابدین عباس

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔پیپلز پارٹی کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری زین العابدین عباس نے حکومتی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے جاگیرداروں کا بجٹ قرار دے دیا۔انہوں نے ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا محرک صرف لالچ اور سیاسی عزائم ہیں جس سے متوسط طبقہ کے افراد کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اختیار سے تجاوز کر کے عوامی حقوق پر دن دیہاڑے ڈال کر آنے والی حکومت کا حق چھینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک غیر منتخب شخص کے ہاتھوں بجٹ پیش کروانے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ 30 دن کے عارضی حکمرانوں نے بجٹ پیش کر کے عوام دشمنی کا تسلسل برقرار رکھا۔سرکاری ملازمین کے چولہے بجھانے والوں نے ملازمین،پنشنرز اور بیواؤں کی تنخواہوں اور پنشنز میں دس فیصد اضافے کیساتھ نئے وزراء کے عہدوں میں اضافہ کر کے عوام کے ٹیکسوں پر عیاشی مہم کو بھی برقرار رکھا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ مزدور دشمن ہے ،چھوٹے طبقہ کو حکومت سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں مگر انہوں نے بجٹ پیش کر کے عوام کو سخت مایوس کر دیا۔انہوں نے کہا کہ خسارے کے بجٹ سے معاشی ترقی اور خوشحالی کے حکومتی دعوؤں کا پول کھل گیاہے۔

ہیڈ ماسٹر کی جانب سے پانچویں کلاس کی طالبات ک جنسی ہراساں کرنے کے معاملات کی انکوائری کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں قائم گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دھمنال میں تعینات ہیڈ ماسٹر کی جانب سے پانچویں کلاس کی طالبات کومبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی قاضی طارق محمود نے معاملات کی انکوائری کیلئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مری ڈاکٹر محمد اظہر اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (نسواں) کلر سیداں ثوبیہ خورشید پر مشتمل ہو گی۔کمیٹی پیڈا ایکٹ کے تحت ہیڈ ماسٹر کیخلاف کارروائی کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔دریں اثناء ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں سہیل رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعہ کو چھپانے پر سکول میں تعینات دیگر اساتذہ جن میں ٹیچر غلمان،نعیم ارشد،محمد ازرم اور مبین الحق شامل ہیں کو فوری طور پر سکول سے ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ تین خواتین اساتذہ کو تعیناتیاں کی گئی ہیں جو پیر کے روز سکول کو جوائن کریں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مذکوہ سکول میں پانچویں کلاس میں زیر تعلیم بچیوں نے ہیڈ ماسٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں گزشتہ ایک ماہ سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرتا رہا اور سبق سننے کے بہانے ایک الگ کمرے میں لے جا کر غیر اخلاقی حرکات کرنے کی کوشش کی۔متاثرہ بچی کے والد محمد سرفراز کی جانب سے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ ملزم کو جمعہ کے روز جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے متاثرہ بچی کے والد محمد سرفراز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم سید رفاقت عباس کو جمعہ کے روز جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button