DailyNewsKallar Syedan

Nawaz Sharif to address at PML N rally in Rawat

میاں نوازشریف انجینئرقمرالاسلام راجہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں روات کے مقام پرایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ رمضان المبارک کے بعد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف انجینئرقمرالاسلام راجہ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں روات کے مقام پرایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ حتمی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن ممبرصوبائی اسمبلی انجینئرقمرالاسلام راجہ قومی اور صوبائی حلقے سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کے طورپر میدان میں اتریں گے اور انھوں نے میاں نوازشریف کودرخواست کی ہے کہ وہ ان کے انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کے لئے آئیں، میاں نوازشریف نے ہامی بھرلی ہے

کلرسیداں بلدیہ کے گاؤں درکالی معموری کے دوجڑواں بھائی ایک دن کے وقفے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے
کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ عام طورپر ایسا نہیں ہوتاکہ جڑواں پیدا ہونے والے بھائیوں کی موت بھی ایک ساتھ آئے تاہم کلرسیداں بلدیہ کے گاؤں درکالی معموری کے دوجڑواں بھائی ایک دن کے وقفے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ محمدقربان اور محمداحسان دونوں جڑواں بھائی تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی کی کئی بہاریں گزاریں لیکن گزشتہ دنوں محمدقربان طویل بیماری کے باعث فوت ہوگیا تھا۔ ایک دن کے وقفے کے بعد اس کادوسرا جڑواں بھائی محمداحسان بھی اللہ کوپیار اہوگیا۔ دوسرے مرحوم بھائی کو گزشتہ روزآبائی گاؤں درکالی معموری میں سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

کلاس پنجم کی طالبات کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار ہیڈ ماسٹر کو مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا
کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلاس پنجم کی طالبات کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار ہیڈ ماسٹر کو مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔سید رفاقت نامی ٹیچر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں بطور ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض سر انجام دے رہا تھا ۔پانچویں کلاس کی ایک طالبہ ہیڈ ماسٹر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے والدین کو شکایت کی تھی کہ سکول کا ہیڈ ماسٹر تقریبا ایک ماہ سے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وہ سبق سننے کے بہانے ایک دوسرے کمرے میں لے جا کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی کوشش کرتا رہا۔طالبہ کے مطابق ہیڈ ماسٹر دیگر بچیوں کیساتھ بھی جنسی تعلقات بنانے کی کوشش کرتا تھا جس کی وجہ سے پانچویں کلاس کی آدھی سے زائد بچیوں نے دانستہ طور پر سکول سے غیر حاضر رہنا شروع کر دیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button