Asad M Satti thanked for development work
یوسی ہوتھلہ میں سوئی گیس سمیت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر اسد محمود ستی کا شکریہ, اشتیا ق احمد ستی آف کنیسر ستیاں
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ اشتیا ق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوسی ہوتھلہ میں سوئی گیس سمیت کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر اسد محمود ستی کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔ وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی نوجوان قیادت،علاقے اور عوام علاقہ سے محبت کر نے والے اور علاقے کے مسائل حل کر نے کی جستجو والے عظیم انسان ہیں ۔یوسی ہوتھلہ میں جو انہوں نے سوئی گیس کا کام کر ایا ہے وہ آنے والی نسلیں بھی یا د رکھیں گی ۔اسد محمود ستی کی ہی کوششوں کاوشوں کی وجہ سے آج یوسی ہوتھلہ کے بیشتر گاؤں کی عوام سوئی گیس کی سہولت سے مسعفید ہو رہے ہیں ۔انشاء اللہ آمدہ الیکشن ہم اہلیان اسد محمود ستی کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ان خیالات کا اظہاریونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیت اشتیا ق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل آڑی سیداں بھون روڈ ٹوٹ پھوٹ ہونے کی وجہ سے ہم اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی یوسی ہوتھلہ اور یوسی دکھالی کی عوام کایہ درینہ مسلہ دیکھتے ہوئے آڑی سیداں تا دکھالی براستہ بھون کارپٹ روڈکی منظوری دیتے ہوئے17کروڑ56لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ منظور کر لی جس پرگذشتہ سال کام ہوا اور بہت ہی معیاری کام ہواہے اب ہمارے سفر میں بہت ہی آسانی ہو گئی ہے 13کلو میٹرمیٹر سڑک پر کہوٹہ اور کلر سیداں کی 5یونین کونسلوں کی عوام مستعفید ہورہی ہیں مذکورہ سٹر ک کی تعمیر سے یوسی ہوتھلہ ، یوسی دکھالی ، مغل خاص، غزن آباد اور یوسی گف کی عوام کو تیز اور آرام دہ سفری سہولیات میسر ہورہی ہیں جبکہ محلقہ گاؤں ہوتھلہ ، بھون ، پنیالی ، آڑی سیداں ، لونہ ، دکھالی ،چنام ، سدیوٹ ، بھونی ،چمبہ ، کرپال ، تھلہ ،گکھر،ادمال اوردیگر موضعات کی عوام مستعفید ہو رہے اوراب اسی روڈ کے لیے 1کروڑ80لاکھ روپے ریواز فنڈز جاری کر نے پرہم اہلیان علاقہ جولیاں اٹھا کروزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی ،راجہ شوکت اقبال جنجوعہ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی کو دعاہیں دیتے ہیں اور ان کا تہ دل سے شکریہ بھی ادا کرتے ہیں ۔