DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Chaudhry Zaheer Mehmood and Mohammad Ijaz Butt and others welcomed the recent verdict in the Zulfiqar Ali Bhutto case.

چوہدری ظہیر محموداور محمد اعجاز بٹ و دیگر نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07, مارچ,2024ء)—پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،تحصیل صدر کلرسیداں محمد اعجاز بٹ و دیگر نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پورے چوالیس سال دس مہینے اور دو دن بعد سُپریم کورٹ نے یہ تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا حق نہ دیا گیا سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے شہید ذوالفقار علی بھٹو? کے عدالتی قتل کو تسلیم کر کے نہ صرف غلطی کی درستگی کی بلکہ مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بھی سمت کا تعین کر دیا انہوں نے کہا کہ عوام چوالیس برس سے اسے عدالتی قتل قرار دے رہے تھے آج کارکن ایک بار پھر جیت گئے اور پیپلز پارٹی کی قیادت سرخرو ہوئی ہے ہم نے ہمیشہ عدالتوں پر اعتبار کیا بینظیر بھٹو نے ہی جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ دیا تھا آج پیپلز پارٹی کے کارکن ایک بار پھر جیت گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, March 2024)- Pakistan Peoples Party Rawalpindi District President Chaudhry Zaheer Mehmood and Tehsil  Kallar Syeddan President Muhammad Ijaz Butt and others welcomed the recent decision in the Zulfiqar Ali Bhutto case. After forty-four years, ten months and two days, the Supreme Court admitted that Zulfiqar Ali Bhutto was not given the right to a fair trial. By recognizing the judicial killing of, not only the correctness of the mistake but also the direction of future events, he said that the people had been calling it a judicial killing for forty-four years. It was Benazir Bhutto who gave the slogan “Democracy is the best revenge”.

باپ نے بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کر دیا۔

Father reports case of abduction of his daughter

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07, مارچ,2024ء)—ارشد محمود نے مقدمہ درج کروایا کہ بوقت قریب شام چار بجے میرا بیٹا اسد اور 24سالہ بیٹی (ف) سودا سلف لینے کیلئے کلر سیداں شہر گئے اور جب مغل آباد پہنچے تو میری بیٹی نے میرے بیٹے کو پیسے لینے کیلئے گھر بھیجا جب میرا بیٹا اسد محمود پیسے لے کر واپس پہنچا تو میری بیٹی وہاں موجود نہ تھی۔میں کافی دیر تک اپنی بیٹی کو تلاش کرتا رہا مگر میری بیٹی کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا،میری بیٹی کے پاس موبائل فون تھا جس پر متعدد بار کالیں کرنے کے باوجود نمبر بند مل رہا تھا۔میری بیٹی کو کسی نامعلوم شخص یا اشخاص نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔

ماہ فروری میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوے 1968 گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری

In the month of February, taking action against traffic irregularities, e-challan tickets were issued to 1968 vehicles

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07, مارچ,2024ء)— چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ثاقب رضواں کی زیر نگرانی ٹریفک سرکل کلر سیداں میں ٹریفک افسران نے ماہ فروری میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوے 1968 گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوے 884750 کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔ ٹریفک وارڈنز نے یہ کارروائی کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی مالکان کیخلاف کی ہے۔

کلرسیداں فیڈر سالانہ مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گی

Kallar Syedan feeder will be closed from 9 am to 2 pm for annual maintenance

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07, مارچ,2024ء)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات کلرسیداں فیڈر سالانہ مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہے گی جس سے مانکیالہ،شاہ باغ،چھپر،چوک پنڈوری،درکالی شیر شاہی و ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

رمضان پیکیج ”کے تحت کلر سیداں میں مفت راشن کی تقسیم شروع

Distribution of free ration started in Kallar Syedan under Ramadan Package

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07, مارچ,2024ء)— وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنواز شریف کی جانب سے شروع کئے جانے والے ”نگہبان رمضان پیکیج ”کے تحت کلر سیداں میں مفت راشن کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔تقسیم کئے جانے والے راشن کے ہر تھیلے میں دس کلو آٹا،دو کلوچاول،دو کلوبیسن،دو کلو چینی اور دو کلو گھی شامل ہے۔نگہبان رمضان پیکج کے تحت تحصیل کلر سیداں میں 4794 رجسٹرڈ غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیلپرز ان کی دہلیز پر مفت تقسیم کر رہے ہیں جس کیلئے ایم سی کلر سیداں میں ویئر ہاؤس قائم کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کریں گے۔بدھ کے روز ڈی سی آفس راولپنڈی سے 1500تھیلے وصول کئے گئے جن میں سے تحصیل کلر سیداں کی دس یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 1300 جبکہ کلر سیداں اور درکالی معموری میں مفت راشن کے دو سو تھیلے تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button