DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Nine housing sites established in Kallar Syedan are declared illegal and their offices sealed.

کلر سیداں میں قائم ہونے والی 9 ہاؤسنگ سو سائٹیوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان کے سائیڈ دفاتر کو سر بمہر کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, اپریل,2024ء)—کلر سیداں میں قائم ہونے والی 9 ہاؤسنگ سو سائٹیوں کو غیر قانونی قرار دے کر ان کے سائیڈ دفاتر کو سر بمہر کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کلر سیداں سمیت نندنہ جٹال،طوطہ، لونی اور چوکپنڈوری کے علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹر کلر سیداں میں ان کے رقبوں کو بلاک کر دیا ہے۔انہوں نے سوسائٹی مالکان کو ہدایت جاری کی کہ وہ فوری طور پر ٹی ایم اے کلر سیداں سے اپنے نقشے پاس کروائیں جبکہ خریدوفروخت کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ رقبہ حاصل کرنے سے قبل تصدیق کر لیں کہ کہیں یہ ہاؤسنگ سوسائٹی غیر رجسٹرڈ تو نہیں۔ اے سی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان ٹی ایم اے سے باقاعدہ منظوری حاصل کئے بغیر ڈویلپمنٹ اور مارکیٹنگ کر رہے تھے اور اسپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے تھے۔دریں اثناء اے سی کلر سیداں نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کلر سیداں کے دو شادی ہالوں کو مجموعی طور پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, April 24, 2024) – The nine housing hundred sites established in Kallar Syedan were declared illegal and their side offices were sealed.

Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaq Ullah Khan Niazi, while taking action against illegal housing societies in the areas of Nandana Jatal, Tota, Looni and Chauk Pindori, including Kallar Syedan, has blocked their land area at the Land Record Center, Kallar Syedan.

He has issued instructions to the society owners. that they should immediately pass their maps to the TMA Kallar Syedan while the buyers and sellers have been asked to verify that the housing society is not unregistered before acquiring the land.

AC while talking to the media said that the housing society owners were developing and marketing without obtaining formal approval from TMA and the sponsors were misleading the public through advertisements.

رمضان گزر جانے کے باوجود کلرسیداں کے شہری پیشہ ور بھکاریوں سے نجات حاصل نہ کرسکے

Despite the passing of Ramadan, the citizens of Kallar Syedan could not get rid of the professional beggars

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, اپریل,2024ء)—رمضان گزر جانے کے باوجود کلرسیداں کے شہری پیشہ ور بھکاریوں سے نجات حاصل نہ کرسکے سینکڑوں پیشہ ور بھکاری صبح سے شام تک ہر بازار ہر گلی محلے اور چوراہوں پر کھڑے جبرا بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کنبے سالہا سال سے کلرسیداں میں خیمہ بستیاں قائم کرکے آباد ہیں جن کی تمام خواتین بچیاں بچے صبح سے شام تک مختلف بازاروں میں بھیک مانگتے ہیں روات سے ایک شاہ زور گاڑی روزانہ بڑی تعداد میں بھکاریوں کو روات سے دھانگلی سڑک کناریڈراپ اور شام کو پک کرکے روات منتقل کرتی ہے اس کے علاوہ کچھ پیشہ ور بھکاری ہفتہ میں ایک سے دوبار کلر آتے ہیں بعض اوقات ان کی تعداد خریداری کرنے والوں سے بھی بڑھ جاتی ہے انتظامیہ ان پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کو تیار نہیں جس سے شہری اور دوکاندار سبھی انتہائی پریشان ہیں اور صوبائی حکومت سے پیشہ ود بھکاریوں سے نجات کے خواہاں ہیں۔

ڈاکٹر افضل مرحوم کی بیوہ پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سیٹھ عبدالرووف بٹ کی پھوپھی انتقال کر گئیں

The widow of the late Dr. Afzal passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, اپریل,2024ء)—ڈاکٹر افضل مرحوم کی بیوہ پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سیٹھ عبدالرووف بٹ کی پھوپھی انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ میں سابق ٹاون ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،شیخ ساجد الرحمن،آصف شفیق ستی،راجہ جاوید اشرف، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری اخلاق حسین،سردار محمدآصف،عاطف اعجاز بٹ،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،مسعوداحمدبھٹی، چوہدری توقیراسلم،نصیر اختر بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،شیخ توقیر احمد،شیخ خورشیداحمد، شیخ سلیمان شمسی، سردار وسیم،محسن نوید سیٹھی،اطہر احمد خالد کھوکھر ایڈووکیٹ،چوہدری ابرار حسین، چوہدری عابداللہ سیٹھی،چوہدری اسدالرحمان ایڈووکیٹ،سید سبط الحسن ایڈووکیٹ،نصیر زندہ،طاہر یاسین، تنویر اخترشیرازی،حاجی طارق تاج،راجہ شاہد پکھڑال و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button