DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Inauguration ceremony of Permanent Additional Sessions Court in Awan Adal Kahuta

ایوان عدل کہوٹہ میں مستقل ایڈیشنل سیشن کورٹ کہوٹہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مارچ2024)
ایوان عدل کہوٹہ میں مستقل ایڈیشنل سیشن کورٹ کہوٹہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ممبر پاکستان بار کونسل، ممبران پنجاب بار کونسل سول ججز، راولپنڈی اور کہوٹہ سے بڑی تعداد میں وکلاء کی شرکت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشب جج نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح اور شجرکاری کی مہم کے حوالے سے پودے بھی لگائے گئے اور ایوان عدل کا دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی، سول ججز محمد زبیر، عدنان انجم گوندل، سردار عظمت حیات، صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی بینچ ملک جواد خالد ایڈووکیٹ، ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ، ممبران پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان ایڈووکیٹ SC، درخ عارف بھٹی ایڈووکیٹ، اسد عباسی ایڈووکیٹ، سابق صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی بینچ تنویر اقبال خان ایدووکیٹ، سعید یوسف ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن راولپنڈی راجہ شاہد ایڈووکیٹ، سمیت راولپنڈی، جہلم سے سنئیر و جونۂر وکلاء بھی بڑی تعداد میں ہمراہ موجود تھے تقریب زیر انتظام صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ فضل رازق جنجوعہ ایڈووکیٹ، نائب صدر محمد زبیر آفتاب ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک عمیر منصور ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری صہیب ظفر بھٹی ایڈووکیٹ تھا بار ایسوسی ایشن کہوٹہ آمد پر مہمانان گرامی کا پرتباک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ پروقار تقریب سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد اوجلا و دیگر مہمانان گرامی نے کہوٹہ میں ایڈیشنل سیشن کورٹ کو مستقل ہونے پر وکلاء اور عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ اب عوام کو سستا انصاف انکی دہلہز پر ملے گا جبکہ وکلاء کو سیکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہونا چاہیے ایوان عدل کہوٹہ کو درپیش دیگر مسائل بھی حل کریں گے۔صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ فضل رازق جنجوعہ نے تمام مہمانان گرامی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری ملک عمیر منصور ایڈووکیٹ نے ادا کیے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 7 March 2024)
The inauguration ceremony of the Permanent Additional Sessions Court Kahuta was held in the House of Justice, Kahuta. On this occasion, trees were also planted regarding the inauguration of the filtration plant and plantation campaign, and  Justice. Azmat Hayat, President High Court Bar Rawalpindi Bench Malik Jawad Khalid Advocate, Member Pakistan Bar Council Hasan Raza Pasha Advocate, Members Punjab Bar Council Basharatullah Khan Advocate SC, Durakh Arif Bhatti Advocate, Asad Abbasi Advocate, Former President High Court Bar Rawalpindi Bench Tanveer Iqbal Khan Advocate, Saeed Yusuf Advocate, President District Bar, General Secretary District Bar Association Rawalpindi Raja Shahid Advocate, along with a large number of senior and junior lawyers from Rawalpindi, Jhelum were also present in the ceremony organized by President Bar Association Kahuta Fazal Razaq Janjua Advocate. Vice President Muhammad Zubair Aftab Advocate, General Secretary Malik Umair Mansoor Advocate, and Joint Secretary  Zaffar Bhatti Advocate were at the bar association. Sessions Judge Malik Mushtaq Ahmed Ojala and other honored guests congratulated the lawyers and the public for the permanentization of the Additional Sessions Court in Kahuta and said that now the public will get justice at their doorsteps while also providing a platform for lawyers to learn.

حلقہ این اے اکاون سے منتخب ممبران اسمبلی کوکابینہ میں شامل کیا جائے

Members of Assembly elected from Constituency NA51 should be included in assembly

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مارچ2024)
فرزندتھوہا راجگان،کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) نمائندے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے اکاون سے منتخب ممبران اسمبلی کوکابینہ میں شامل کیا جائے،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم پی اے بلال یامین ستی کو قومی اور صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے حلقے کی عوام نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے منتخب نمائندوں کو ووٹیں دیں اور تینوں سیٹیں اپنے میاں محمد نواز شریف کو تحفے میں دیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہونا ان کے ویژن کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ان کی قیادت میں ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوگا وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا یہ ان کا سب سے بڑا کریڈٹ ہے میاں نواز شریف کی سرپرستی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کے لیے باعث اعزاز ہوگی انشاء اللہ ملک میں مزید ترقی آئے گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button