DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The Punjab Assembly approved the formation of a Union Council with a population of 6,000 for the two tehsils of Murree and Kotli Sattian in Murree district.

ضلع مری کی دونوں تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیاں کے لیئے پنجاب اسمبلی سے چھ ہزار کی آبادی پر مشتمل یونین کونسل کی تشکیل کی منظوری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26, اپریل,2024ء)—پی پی 6 سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی کا چھکا! ضلع مری کی دونوں تحصیلوں مری اور کوٹلی ستیاں کے لیئے پنجاب اسمبلی سے چھ ہزار کی آبادی پر مشتمل یونین کونسل کی تشکیل کی منظوری حاصل کرلی بلال ہامین ستی نے پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مری ضلع مکمل پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں کی آبادی مختلف اطراف میں پھیلی ہوئی ہے جس کے گھمبیر مسائل کے حل کے لیئے ضروری ہے کہ مری ضلع میں صرف چھ ہزار کی آبادی پر مشتمل یونین کونسل قائم کرنے کی ایوان منظوری دے جس یر اسپیکر نے رائے شماری کروائی اور اس بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا اس طرح مری ضلع میں اب پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہٹ کر اب صرف چھ ہزار کی ابادی پر یوسی تشکیل دی جائیں گی جس سے لوگوں کی نمائندگی میں بھی خاصا اضافہ ہوگا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, April 26, 2024) –Bilal Yameen Satti, a member of the Punjab Assembly from the Pakistan Muslim League-N, scored a victory as he successfully pushed for the approval of the formation of a Union Council comprising a population of six thousand for both tehsils of District Murree and Kotli Sattian, in the Punjab Assembly. Addressing the assembly, Satti highlighted the diverse population spread across the mountainous regions of Murree district, emphasizing the necessity of addressing serious issues. He argued that establishing a Union Council for a population of just six thousand is imperative for addressing these issues effectively. The speaker conducted a vote, and the bill was passed with overwhelming support. Consequently, Union Councils with a population of only six thousand will now be formed in Murree district, a departure from the previous practice involving larger populations from various regions of Punjab. This move is expected to enhance representation and participation of the people in decision-making processes.

مسلح ڈاکؤوں نے کہوٹہ کلرسیداں روڈ پر مسافر بس کو لوٹ لیا ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا

Armed robbers robbed a passenger bus on Kahuta Kallar Syedan Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26, اپریل,2024ء)—مسلح ڈاکؤوں نے کہوٹہ کلرسیداں روڈ پر مسافر بس کو لوٹ لیا ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔مسافر بس فارورڈ کہوٹہ آزادکشمیر براستہ کہوٹہ چوکپنڈوری(کلرسیداں) لاہور جا رہی تھی۔بس کے ہیلپر شاہد محمود ولد محمد اکرم قوم سدھن سکنہ پلندری بازار ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر نے پولیس کو بیان دیا کہ مسافر گاڑی jp/7000 شام چار بجے فاروڈ کہوٹہ سے لاہور کے لیئے روانہ ہوئی رات بارہ بجے کہوٹہ کلرسیداں روڈ پر دکھالی کس کے بعد چڑھائی پر پتھر پڑے ہوئے تھے ڈرائیور اختر خان ولد بشیر خان سکنہ حویلی تحصیل و ضلع فارورڈ کہوٹہ نے گاڑی آہستہ کی تو چار مسلح ملزمان سامنے آ گئے ایک مسلح ملزم گاڑی کے اندر داخل ہو گیا اس نے اواز لگائی کہ جس جس کے پاس جو کچھ ہے باہر نکالو اس نے میرا موبائل فون اور 60 ہزار روپے کی نقدی چھین لی اس نے ڈرائیور اختر خان سے بھی نقدی چھیننے کے بعد وہ سواریوں کی جانب بڑھا تو ایک مسافر فاروق نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو گئے جس پر گاڑی کے باہر کھڑے دوسرے مسلح ملزم نے فائرنگ شروع کردی محمد فاروق اور اختر خان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے اور ملزمان فرار ہوگئے جبکہ زخمی فاروق خون بہ جانے سے دم توڑ گیا۔ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ڈی ایس پی کہوٹہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ نے ڈی ایس پیز اظہر شاہ،میاں افضال کے ہمراہ جمعرات کی شام کو جائے وقوعہ دکھالی کا دورہ کیا موقع سے شواہد جمع کیئے گئے اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ادہر عوامی حلقوں نے ڈکیتی کی واردات اور ایک مسافر کی ہلاکت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لوگوں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن سفر کی سہولتوں کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہے اس کی ناتجربہ کاری سے لوگوں می زندگیاں غیرمحفوظ ہو چکی ہیں اور ملزمان جب جہاں چاہتے ہیں واردات کر گزرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button