DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two suspects involved in motorcycle theft incidents arrested, 03 stolen motorcycles

کلر سیداں پولیس کی کاروائی،موٹرسائکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، 03 چوری شدہ موٹرسائکل برآم

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،موٹرسائکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، 03 چوری شدہ موٹرسائکل برآمد،گرفتار ملزمان کی شناخت گلزاراور وسیم خان سکنہ پہاڑی کڈی خیل نوشہرہ کے نام سے ہوئی،تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے روات کلر روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا اس دوران روات کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ آنے والے موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کو روک کر کاغذات طلب کیئے گئے تو وہ کچھ بھی پیش نہ کر سکے موٹرسائیکل جس کو چیک کروایا گیا تو یہ دھمیال کے علاقے سے چوری کا نکلا جس پر دونوں ملزمان گلزار اور وسیم کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان سگگ بھائی ہیں اور پہاڑی کڈی خیل نوشہرہ کے رھائشی ہیں اور اج کل دھمیال کے علاقے میں مقیم ہیں ملزمان نے دوران تفتیش کلرسیداں سے تین اور دھمیال سے ایک موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف جرم بھی کیا جس پر کلرسیداں پولیس نے تین مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 04, March 2024)- In the operation of the Kallar Syedan police, 02 suspects involved in motorcycle theft incidents were arrested, 03 stolen motorcycles were recovered, the arrested suspects were identified as Gulzar and Waseem Khan of Noshera. According to the details, the Kallar Syedan police had set up a roadblock on Rawat Kallar Road. Meanwhile, police stopped the two persons on a motorcycle without number plates and asked for documents, but they did not produce anything. The motorcycle, which was checked, turned out to be stolen from the Dhamyal area, on which the two accused, Gulzar and Waseem, were arrested. During the investigation, the accused also confessed to the crime of stealing three motorcycles from Kallar Syedan and one from Dhamyal, on which the police recovered three stolen motorcycles and sent the accused to Adiala Jail on judicial remand.

معصوم نگر میں گیس دھماکے میں ایک شخص زخمی

One person injured in gas explosion in Masoom Nagar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—پولیس اسٹیشن کلرسیداں کی نواحی بستی معصوم نگر میں گیس دھماکے میں ایک شخص زخمی،دروازے ٹوٹ گئے یہ واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب یہ ایک کمرے میں داخل ہوئے اور سگریٹ جلانے کے لیئے ماچس استعمال کی جس کے ساتھ ہی زوردار دھماکہ ہوا جس سے حاجی دلاور حسین زخمی ہو گئے اور کمرے کے دروازے ٹوٹ گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 ٹریفک مسائل نے شہریوں کا جینا حرام کردیا

Traffic problems have made life haram for the citizens

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—گھر عذاب باہر ثواب،کلرسیداں میں تعنیات ٹریفک وارڈن کی پی ایس ایل میچوں میں فرائض سرانجام دینے سے کلرسیداں میں ٹریفک مسائل نے شہریوں کا جینا حرام کردیا پیر کے روز صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک کلرسیداں شہر میں ہزاروں گاڑیاں ہجوم میں پھنسی رہیں کئی کلومیٹر تک گاڑیوں کی ب ے ہنگم قطاروں نے کلرسیداں انتظامیہ کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی سڑک کے دونوں اطراف کھڑی ریڑیوں اور گاڑیوں نے اس مسئلہ کی سنگینی میں بے پناہ اضافہ کیا اور سڑک پر سے گزرنے والی گاڑیاں صبح سے شام تک کچھوے کی چال سے سرکتی رہیں جس سے نہ صرف اس میں سوار افراد بلکہ موٹرسائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو بھی بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کلر شہر میں تعنیات ٹریفک وارڈن کو راولپنڈی میں جاری پی ایس ایل میچ کے لیئے منتقل کیا گیا ہے جس کے وجہ کلرسیداں میں ٹریفک کے سنگین مسائل نے جنم لیا ہے کلرسیداں کے شہریوں نے صورتحال کو انتظامیہ کی نااہلی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کلرسیداں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کے خود ان کی سب سے بڑی سہولت کار ہے کمشنر بلدیہ کلرسیداں کی مبینہ غفلت اور لوٹ مار کا نوٹس لیں ورنہ شہری احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

ابرار شہید فیڈر صبح نوبجے سے دن دو بجے تک مرمت کے لیئے بند رہے گا

Ibrar Shaheed Feeder will be closed for repairs from 9 am to 2 pm

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل ابرار شہید فیڈر صبح نوبجے سے دن دو بجے تک مرمت کے لیئے بند رہے گا جس سے بھورہ حیال،بھورہ نوروز،بھورہ قلبی،کاکا،بھلاکھر و ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

ڈاکٹر علی اصغر کی نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی

The funeral prayers of Dr. Ali Asghar were offered at Mohra Langriyal near Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—نجی بنک کے منیجر نوید اصغر کے والد معروف معالج اور ٹی ایل پی یوسی کنوہا کے امیر ڈاکٹر علی اصغر کی نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں کرنل وسیم احمد جنجوعہ،راجہ ندیم احمد،محمد ظریف راجا،ظفر محمود چشتی،بابو ظفراقبال،مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ ظفر محمود،حاجی زاہد اقبال،ثاقب ہاشمی،مسعور احمد بھٹی، رمضان چشتی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری حسن اختر،حاجی عنصر محمود،چوہدری توقیر اسلم،شاہد گجر،راجہ عاصم صدیق،سردار محمد آصف،حاجی محمد اسحاق،حافظ منصور لنگڑیال،صوبیدار غلام ربانی،قاضی سہیل افتخار،نقاش ظفر مغل،چوہدری عظیم،احسان الحق قریشی،وقاص گجر،محمد فیاض کیانی،افتخار پکھڑال،ملک فیاض سندھو،الحاج غلام ظہیر،ملک عنصر خان،حاجی غلام ربانی، وحید بھٹی،حاجی خالد رضا،حاجی راجہ اورنگ زیب اور دیگر ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم انتہائی شریف اور غریب پرور تھے جن کی وفات پر ہزاروں افراد معموم تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button