DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta in the grip of the timber mafia with the help of the country’s forestry sector

حکمہ جنگلات کی ملکی بھگت سے ٹمبر مافیا کے نرغے میں ہے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5مارچ2024)
کہوٹہ کے جنگلات میں لکڑی کی بے دریغ کٹائی پر کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت عنائت اللہ ستی اور مجیب اللہ ستی محکمہ جنگلات کے افسران اور سیاسی شخصیات کے خلاف پھٹ پڑھے،چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کی اپیل،ٹمبر مافیااورمحکمہ جنگلات کہوٹہ کے عملے کا گٹھ جوڑ،لکڑی چوروں نے کہوٹہ کے جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹ دیا۔چیف کنزیویٹر اور ڈی ایف او جنگلات کی سر پرستی میں سرکاری جنگلوں سے قیمتی درختوں کی کٹائی کاسلسلہ عروج پررات کے اندھیرے میں ٹمبرمافیا کے افرادمحکمہ جنگلات کے ملازمین سے مل کر تحصیل کہوٹہ کے علاقوں سوہا،پتن، کیرل،سوڑ، منجن، سلامبڑ، پنجاڑ، کھوئیاں،بڑائٹیاں،کلٹیہ،بھنتی، جیوڑہ، بیور، کھلول، راجگڑھ،کراندی،چھنی،سویڑی،نلہ کھیرا،آنور، ساحل،نارہ، لہڑی،سہراور دیگر علاقوں سے چیڑ،پلائی،قہو،ٹال اور دیگر اقسام کی سرکاری قیمتی لکڑی کاٹ کر راتوں رات عملے سے مل کر پنجاب کی منڈیوں میں لے جاتے ہیں۔عوام علاقہ کی چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اس معاملے فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی رقم خرچ کر کے“کاغذی”شجر کاری مہم کر نے والے اگر یہی رقم جنگلات کے بچاو کے لیے مختص کر یں تو جنگلات کی کٹائی اور اس میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔محکمیں کو اچھی طرح خبر ہوتی ہے کہ ہر سال مئی، جون اور جولائی میں کہوٹہ کے جنگلات میں آگ لگائی جاتی ہے مگر محکمہ اس کام کی روک تھام کے لیے کوئی بھی موثر اقدام نہیں کر تا صرف خانہ پری کی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام کو“سب اچھا”کی رپورٹ کی جاتی ہے۔کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ مجیب اللہ ستی اور راجہ عنائیت اللہ نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمارے خطے کوخوبصورت درختوں سے شاد باد کیا ہے اور کسی بھی ملک کے لیے اس کے رقبے میں 25فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہو نا چاہئے مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں یہ شرح صرف2فیصد ہے وہ بھی محکمہ جنگلات کی ملکی بھگت سے ٹمبر مافیا کے نرغے میں ہے جس کو وہ بے دردی سے کاٹ رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف سے اس نازک معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 5 March 2024)
Kahuta’s political and social personalities Inayatullah Satti and Mujeebullah Satti have lashed out against the officers and political figures of the Forest Department for the indiscriminate cutting of wood in the forests of Kahuta. nexus, timber thieves have cut Kahuta forests like carrots. Under the leadership of the Chief Conservator and DFO Forests, the cutting of valuable trees from government forests is on the rise. The areas of Tehsil Kahuta Soha, Patan, Kerala, Sod, Manjan, Salambar, Panjar, Khoiyan, Baraitiyan, Kaltia, Bhanti, Jiora, Beor, Khalol, Rajgarh, Karandi, Chani, Swedi, Nalakhera, Nara and From Lehri, Sehar and other areas are affected, the official precious wood, tall and other types are cut and taken to the markets of Punjab overnight with the staff. An appeal to take notice of the matter immediately. According to the details, those who spend crores of rupees every year on “Kaghzi” plantation campaign, if the same amount is allocated for the protection of forests, deforestation, and it Fires would help. Departments are well aware that every year in May, June, and July fires are set in the forests of Kahuta, but the department has not taken any effective measures to prevent this. The political and social figures of Kahuta, Raja Mujibullah Satti, and Raja Inaitullah said that Allah has blessed our region with beautiful trees. He appealed to the Chief Justice of Pakistan and the Chief of Army Staff to take immediate notice of this critical issue.

 

Show More

Related Articles

2 Comments

  1. کچھ سال قبل لہڑی گاؤن کے لکڑی چور رنگے ھاٹھوں پکڑے گۓ تھے لیکن مٹور سے تعلق رکھنے والا ایم پی اے۔ ا ن کو چھڑانے پہنچ گیا اور تھانے میں ایف آئ آر بھی درج نہیں ھونے دی۔ برادری برادی کھیلنے والے چور اور سیاسی ایک ھی جیسے ھیں۔ اور اس ملک کا کچھ نہیں بننے دیں گے۔

  2. لکڑی چور گاؤں گاؤں موجود ھیں اور سب کو پتہ ھے کہ یہ کوں ھیں اور ان کے سیاسی روبط اور برادری والا کنکشن ھر لیول پر موجود ھے۔یہاں چیف جسٹس اور چیف آف آرمی سٹاف سے کیا درخواست کرنی، اپنے اپنے گاؤن کے لوگوں کو پکڑواؤ اور سیدھا کرو۔

Back to top button