DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The arrival of two different delegations of the UK-based Muslim community at the main Jamia Masjid Rabbani and Darul Uloom Jamia Rabbani

مرکزی جامع مسجد ربانی و دارالعلوم جامعہ ربانیہ میں برطانیہ میں مقیم مسلم کیمونٹی کے دوالگ الگ وفود کی آمد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—مرکزی جامع مسجد ربانی و دارالعلوم جامعہ ربانیہ مریدچوک نزد درویش ربانی کالونی کلرسیداں میں گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم مسلم کیمونٹی کے دوالگ الگ وفود کی آمد۔معزز مہمانوں کو جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی اور انکی ٹیم نے خوش آمدید کہا۔پہلا وفد فی سبیل اللہ چیریٹی برطانیہ کے چیئرمین چوھدری مسعود کی قیادت میں آیا جنکے ہمراہ انکے قریبی عزیزوفد میں شامل تھے چوھدری مسعود برطانیہ کی معروف رفاعی شخصیت ھیں جو کہ برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی اموات کی صورت میں نعش کو پاکستان بھیجنے یاوھیں تجہیز وتکفین اور تدفین کے امور خدمت خلق کے جذبے سے کرتے ھیں اسکے لیے انھوں نے فی سبیل اللہ چیریٹی کے نام سے ادارہ قائم کر رکھا ھے انکا تعلق پاکستان کے مردم خیز ضلع چکوال سے ھے دوسرا وفدجس میں برطانیہ کے ایک نجی ریڈیو کے آنرمحمودشیدائی اور انکے بیٹے حافظ محمدساجد ایڈوکیٹ دیگرعزیزوں کے ساتھ تشریف لائے دونوں وفود کے شرکاء نے جامعہ دارالعلوم ربانیہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ وفود میں شریک تمام معزز مہمانوں نے دارالعلوم جامعہ ربانیہ اور اسکے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کی دینی تعلیمی،تبلیغی اور رفاعی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 04, March 2024) – The arrival of two separate delegations of the Muslim community living in the United Kingdom at the Central Jamia Masjid Rabbani and Darul Uloom Jamia Rabbani Mureed chowk near Darwish Rabbani Colony in Kallar Syedan. The distinguished guests were welcomed by Maulana Ehsanullah Chakilawi of Jamia Darul Uloom Rabbaniyya. The first delegation came under the leadership of Chaudhry Masood, who was accompanied by his close friends. In case of death of overseas Pakistanis in Britain, they send the dead bodies to Pakistan or arrange funerals. For this, they have established an organization Charity.

The second delegation is from Chakwal, in which Honorable Mahmoud Shidai of British private radio and his son Hafiz Muhammad Sajid Advocate came along with other dignitaries. All the distinguished guests participating in the delegations paid tribute to the religious education, preaching and charity services of Darul Uloom Jamia Rabbaniyya and its honorable Maulana Ehsanullah Chikalvi.

کیری ڈبہ تیز رفتاری کے باعث کلر سیداں کے قریب سڑک پر کھڑے ڈمپر کیساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے

Due to speeding, a carry box collided with a dumper parked on the road near Kallar Syedan, as a result of which six people, including three women, were injured

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—راولپنڈی ہسپتال میں مریضہ کو چیک اپ کروانے کے بعد واپس آنے والا کیری ڈبہ تیز رفتاری کے باعث کلر سیداں کے قریب سڑک پر کھڑے ڈمپر کیساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو افراد کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فہیم نصیر سکنہ کنوہا نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شب میں اپنے والد نصیر احمد،والدہ، اپنی بیوی اور ظہیر احمد کی بیوی مسماۃ(ر) کے ہمراہ راولپنڈی ہسپتال سے اپنی بیوی کو چیک اپ کروانے کے بعد کیری ڈبہ کے ذریعے واپس کلر سیداں آ رہے تھے کہ کلر سیداں پنڈی روڈ پر قائم ایک شادی ہال کے قریب ہماری گاڑی روڈ کے کنارے کھڑے ڈمپر کیساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں مجھ سمیت، میرے والد نصیر احمد، والدہ (ف)، بیوی(آ)،مسماۃ (ر) بی بی اور ڈرائیور نعمان احمد زخمی ہو گئے جنہیں بذریعہ ریسکیو 1122ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا جہاں سے نصیر احمد اور ڈرائیور نعمان کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے سے کیری ڈبہ کے سامنے والا حصہ تباہ ہو گیا۔

احمد ٹریڈرز کے خلاف زمیندار کی شکایت پر کھاد سرکاری ریٹ سے زیادہ پر فروخت پر کاروائی

Action against Ahmed Traders for sale of fertilizer at higher than official rate on complaint of landlord

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلرسیداں محترمہ تانیہ صفدر نے چوک پنڈوری میں احمد ٹریڈرز کے خلاف زمیندار کی شکایت پر کھاد سرکاری ریٹ سے زیادہ پر فروخت پر کاروائی کرتے ہوئیکھاد سونأ یوریا کے 12بیگ ضبط کرتے ہوئے دس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔

خواجہ فیڈر سالانہ مرمت کے باعث صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا

Khawaja Feeder will be closed from 9 am to 2 pm due to annual maintenance

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز پیر خواجہ فیڈر سالانہ مرمت کے باعث صبح نوبجے سے دن دو بجے تک بند رہے گا جس سے تحصیل کہوٹہ و کلرسیداں کے دیہات و قصبات نئی آبادی چوک پنڈوری،بھکڑال،چنام، دکھالی،نوگراں،لونہ،سدیوٹ، بھلاکھر و ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

سابق ایم این اے محترمہ نثار تنویر نے میاں شہباز شریف کو دوسری بار وزیر اعظم منتخب ھونے پر دلی مبارک باد

Former MNA Ms. Nisar Tanveer congratulated Mian Shehbaz Sharif for being elected Prime Minister for the second time

www.pothwar.com / MS Tanvir Sherazi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—سابق ایم این اے محترمہ نثار تنویر نے میاں شہباز شریف کو دوسری بار وزیر اعظم منتخب ھونے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ھے کہ میاں شہباز شریف بحثیت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔اور ملک میں خوشحالی کا دور واپس لائیں۔

میاں شہبازشریف کی بھاری اکثریت سے وزارت عظمی کے انتخاب کو جمہوری قوتوں کی فتح قرار دیا

The election of Mian Shehbaz Sharif as the Prime Minister with a huge majority was declared as a victory of the democratic forces

The President of PML-N Kallar City, Haji Akhlaq Hussain

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے میاں شہبازشریف کی بھاری اکثریت سے وزارت عظمی کے انتخاب کو جمہوری قوتوں کی فتح قرار دیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میاں شہباز شریف قومی اسمبلی میں دو سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے جبکہ دعوی 180 ووٹوں کا کرتے تھے مگر ووٹیں ان کی 92 نکلیں انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابات میں جن جمہوری قوتوں کو مینڈیٹ دیا وہی شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے مخالفین کا ایجنڈہ صرف جھوٹ اور منافرت پر مبنی ہے یہ افراتفری اور انتشار کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر عوام ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہوں گے یہ آئندہ پانچ برس میں محمود اچکزئی کے بارے میں عمران خان کی تقاریر سن کر سبق حاصل کریں۔

موہڑہ لنگڑیال; معروف معالج اور مقامی لیب کے مالک ڈاکٹر علی اصغر انتقال کر گئے

Mohra Langriyal; Renowned physician and local lab owner Dr. Ali Asghar passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—منیجر ایم سی بی بنک کلرسیداں نوید اصضر برطانیہ میں مقیم سعید اصغر کے والد اور علاقہ کے معروف معالج اور مقامی لیب کے مالک ڈاکٹر علی اصغر انتقال کر گئے انہیں دل کا دورہ پڑا راولپنڈی لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے مرحوم انتہائی ملنسار اور غریب دوست انسان تھے جن کی اچانک وفات سے ہزاروں لوگ غمزدہ ہو گئے ان کی نمازجنازہ آج بروز پیر دن اڑھائی بجے چواخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی جائے گی

چھنی ; نمبردار راجہ محمد شریف 118 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Channi; Numdar Raja Muhammad Sharif passed away at the age of 118 years

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—نمبردار راجہ محمود،راجہ مسعود کے والد محترم نمبردار راجہ محمد شریف 118 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں شہر کے قریب چھنی میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، محمود شوکت بھٹی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،راجہ طارق محمود،زین العابدین عباس،ملک جمیل عادل،مسعود احمد بھٹی،ابرار بھٹی،صوبیدار غلام ربانی،احسان الحق قریشی، راجہ ناصر منہاس،راجہ نوید چشتی،ماسٹر محمد ظہیر،وحید بھٹی،غالب حسین،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،صوفی سلیمان اور دیگر نے شرکت کی۔

تعذیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مارچ,2024ء)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،سابق کونسلر راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،اکرام الحق قریشی نے گاؤں ڈھوک بھٹاں جا کر معروف صحافی چوہدری عبدالخطیب سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button