DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Due to the blocking of rivers and drains, rainwater enters fields and houses.

ندی،نالے بند ہونے سے بارش کا پانی کھیتوں اور گھروں میں داخل۔

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،4مارچ2024) ندی،نالے بند ہونے سے بارش کا پانی کھیتوں اور گھروں میں داخل۔ سبزی،پھل، گندم کی فصلیں، زرعی سسٹم پائپ وغیرہ بھی بارش میں بہہ گیا۔ کہوٹہ بائی پاس پر کھدائی کرکے این ایچ اے کا ٹھکیدار غائب۔ ملازمین چھ ماہ سے
تنخواہ کے منتظر۔چا ر سالوں سے جاری کہوٹہ بائی پاس کا منصوبہ این ایچ اے حکام حکومت کی لاپرواہی سستی اور نا اہلی کا شکار۔ مالکان کو لاکھوں اور کروڑوں کا نقصان۔ تاحال مالکان کو معاوضہ نہ مل سکا۔ بائی پاس منصوبہ پر کام کرنے والے ملازمین چھ ماہ کی تنخواہ سے محروم گھروں میں فاقے۔ دھپری ایم سی کہوٹہ، ٹھندا پانی، سروٹ،، سہالی میں بارش کا پانی کھیتوں اور گھروں میں داخل۔ سبزی،فصلین،گندم اور دیواریں،زرعی سسٹم پائپ وغیرہ بھی بارش میں بہہ گیا۔ این ایچ اے اور حکومت متاثرین کو ذلیل کرنے لگے، معاوضہ کے ساتھ نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے۔ مالکان کی درخواست۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 4, 2024) Due to the closure of rivers and drains, rainwater enters fields and houses. Vegetables, fruits, wheat crops, agricultural system pipes etc. were also washed away in the rain. NHA contractor missing after excavating Kahuta Bypass. Employees for six months
Awaiting Salary. Kahuta Bypass project which has been going on for four years, NHA officials are suffering from reckless laziness and incompetence of Govt. Millions more to owners Loss of crores. So far, the owners have not been compensated. The employees working on the bypass project starved at home without six months of salary. Dhapari MC Kahuta, cold water, Sarut, rainwater in Sahali entering fields and houses. Vegetables, crops, wheat and walls, agricultural system pipes etc. were also washed away in the rain. NHA and the government started humiliating the victims, compensation should also be redressed.

پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ مستحق افراد کی خدمات کے لیے مصروف عمل ہے

Potohar Welfare Trust is committed to serving the deserving people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مارچ2024)
پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ مستحق افراد کی خدمات کے لیے مصروف عمل ہے صحت تعلیم ایمبولیبسز کی سہولیات کئی سالوث سے دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیے میدان میں ہیں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان کے مقدس مہینے میں 1000 کے قریب افراد کو راشن تقسیم کرنے کا عزم ہے رمضان کے اس مہینے میں پاکستان کہوٹہ کے عوام یا اوورسیز پاکستانی دل کھول کر تعاون کریں گا کہ عوام علاقہ انسانیت اور مستحق افراد کی امداد کی جا سکے آپ آ کر دیکھ سکتے ہیں ہمارا تمام لکھا ہوا حساب دیکھ سکتے ہیں با اعتماد ادارہ ہے جو آپ کی امانتیں مستحق افراد تک پہنچا رہا ہے ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں کے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں رمضان کے مہینے میں ہماری کوشش ہے کوئی بھوکا نہ رہے عبادات کرے اور انکو راشن انکے گھر تک پہنچائیں انھوں نے کہوٹہ کے عوام اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کے اپنی زکوۃ عطیات خیرات مستحق ادارہ پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کو دیں۔

جامع مسجد مکی کہوٹہ میں قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعقامات کا انعقاد

The annual distribution ceremony organized by Qari Usman Osmani in Jamia Masjid Makki Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مارچ2024)
کہوٹہ کی معروف دینی درسگاہ مکتب تعلیم القرآن جامع مسجد مکی کہوٹہ میں قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعقامات کا انعقاد پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات و میڈل تقسیم سیاسی سماجی مذہبی شخصیات صحافیوں وکلاء کی شرکت بہترین دینی تعلیم اور تربیت مہیا کرنے پر قاری عثمان عثمانی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا تقریب زیر سرپرستی علامہ قاری محمد آمین منعقد ہوئی جبکہ سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی، حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ملک غلام مرتضی، علامہ عبدالشکور حمادی، دیگر علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بچوں نے تلاوت، حمد و نعت، تقاریر اور مکالمے پیش کر کے ناظرین سے خوب داد وصول کی مناظرین نے اس موقع پر کہا کہ مکتب تعلیم القرآن جامع مسجد مکی دینی و دنیاوی اور بچوں کو اخلاقایات سیکھانے کی بہترین آماجگاہ ہے قاری عثمان عثمانی نے ایک نئی جہد پیدا کر کے 700 کے قریب بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ تربیت سیکھانے کا جو کام سر انجام دیا جتنی تعریف کی جائے کم ہے انکے ساتھ انکی پوری ٹیم مولانا انس، قاری عبدالوہاب، مولانا ضیغم سمیت دیگر بھی مبارکباد کے مستحق ہیں انھوں نے قاری حفظ الرحمٰن کے مشن کو جاری رکھا قاری عثمان عثمانی نے اس موقع پر تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا جبکہ آجر میں پوزیشن لینے والے بچوں کو میڈل، ایوارڈز اور نقدی انعانات دیے گئے جبکہ بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو بھی انعامات دیے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button