DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Daylight theft incident in Kahuta city

کہوٹہ شہر سے دن دیہاڑے چوری کی واردات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2024)
کہوٹہ شہر سے دن دیہاڑے چوری کی واردات،نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا2024ماڈل ہنڈاموٹر سائیکل لے اڑے،تھانہ کہوٹہ میں گمشدگی کی رپٹ درج، کہوٹہ محلہ شیخاں کے رہائشی راجہ احسان وحید ولد راجہ عبدالوحید نے میں گھر میں موجود تھا میرا بائیک ہنڈا 125انجن نمبرZ048602چیسیز نمبرEC730782رجسٹریشن نمبر AUC7890گھر کے باہر کھڑا تھا میں شام تقریبا 4بجے گھر سے باہر نکلا تو میرا بائیک غائب تھا جسے کوئی نامعلوم چور لے گیا،پولیس تھانہ کہوٹہ گمشدگی کی رپٹ درج کی اور بائیک کی تلاش شروع کر دی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 7 May 2024)
The incident of theft in broad daylight happened in Kahuta city, an unknown thief took away a 2024 model Honda motorcycle worth large sum of rupees, a missing complaint was registered in Kahuta police station, Raja Ehsan Waheed, son of Raja Abdul Waheed, a resident of Kahuta Mohalla Sheikhan, I was at home, my bike was Honda, I was standing outside the house, I came out of the house at around 4 in the evening, my bike was missing, which was taken by an unknown thief.

ایس ایچ او عزیز اسلم خان نیازی کی کار کر دگی پر ہم مطمن ہیں

We are satisfied with the performance of SHO Aziz Aslam Khan Niazi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024)
فرض شناس ایس ایچ او عزیز اسلم خان نیازی کی کار کر دگی پر ہم مطمن ہیں،انتہائی ملنسار،خوش گفتار افسر ہیں جو سائیلن کی بات سنتے ہیں اور ان کے مسلے کو حل کر نے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہیں،منشیات فروشوں، چوروں، ڈکیتوں کے خلاف وہ سخت ایکشن لے رہے ہیں ہم اہلیان علاقہ تھانہ کہوٹہ میں فرض شناس افسر کی تعیناتی پر پولیس کے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارسردار تیمور آف ترکھیاں،ولید فاران ستی،ممتاز کیانی،تنویر احمد سمیت دیگر معززین نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عزیز اسلم خان نیازی ایس ایچ او (تھانہ کہوٹہ) ایک نہایت قابل نڈر اور بہادر آنسپکٹر آف پنجاب پولیس آفیسر ہیں انہوں نے دوران سروس کئی نا قابل یقین کیسز کو اپنی قابلیت اور ذہانت سے حل کیا ہے۔ اور بہت سے نامور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔کہوٹہ میں تعیناتی کے دوران عزیز اسم نیازی کے خلاف کچھ عناصر ایک سوچا سمجھا منظم پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ اپنے جرائم پر پردہ ڈال سکیں ایسے شر پسند عناصر جلد بے نقاب ہوں گے اور کہوٹہ میں جرائم کی شرح عنقریب نہ ہونے کے برابر رہ جاے گی۔

مسلم لیگ ن اور منتخب نمائندوں کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ایک احسن قدم ہے

It is a good step to hold an open court on behalf of Muslim League-N and the elected representatives

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024)
مسلم لیگ ن اور منتخب نمائندوں کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ایک احسن قدم ہے عوامی نمائندوں سے کہوٹہ کے شہریوں کے مطالبات اور شکایات نو منتخب نمائندوں کی جانب سے تسلی بخشش اور موثر اقدامات کی یقین دھانی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے بیان میں کیا گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے منتخب ممبران اسمبلی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ہمیشہ کی طرع عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے صرف کہوٹہ ہی بلکہ کہوٹہ پنڈی روڈ کی بات کر کے آزاد ریاست جموں کشمیر کی عوام کے بڑھے مسلے کو اجاگرکیا ہے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہوٹہ راولپنڈی روڈ کی فوری تکمیل،تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کی اپ گریڈیشن،کہوٹہ میں یونیورسٹی کا قیام،شہر بھر میں صاف پانی کی فراھمی کیلئے واٹر سپلائی اسکیم کی ھنگامی بنیادوں پر تکمیل،نوجوانوں کیلئے اسپورٹس گراونڈ،ٹاؤن کے بقیہ علاقہ میں گیس کی فراھمی، چوری اور ڈکیتیوں سے بچاؤ کیلئے شہر میں کیمروں کی تنصیب، منشیات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات،کیڈٹ کالج کا قیام، کہوٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی مرمت و توسیع، عوامی مسائل کے حل کیلئے ون ونڈوآپریشن کا قیام، کہوٹہ سٹی اراضی کی کمپیوٹرازیشن ریکارڈ کی تکمیل، شہر کی خوپصورتی کیلئے تمام چوراھوں کی تزین وارائش،کہوٹہ بائی پاس کی جلد تکمیل اور متاثرین کو نئے ریٹ پر رقوم کی فراھمی، شہر کے توسیع شدہ نئے آباد علاقوں میں گیس پانی بجلی اور گلیات کی تعمیر کیلئے فوری سروے اور فنڈز کی فراھمی اور قبرستان کیلے جگہ کی فراھمی،کہوٹہ پنڈی روڈ پر ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کیلئے اقدامات،پولیس واپڈا اور دیگر سرکاری محکموں کی اصلاح، چوریوں ڈکیتیوں اور منشیات کی موثر روک تھام کیلے محکمہ پولیس کو گشت کیلئے مزید گاڑیوں اور نفری کی فراھمی،کے آر ایل اور کروٹ پروجیکٹ میں مقامی افراد کو ترجیح بنیادوں پر روزگار کی فراھمی کو یقینی بنانے مطالبات ان تمام مطالبات کی ممکنہ تکمیل تک میرا سفر اپ کے ساتھ انشاء اللہ جاری رھے گاجس پر ممبران اسمبلی راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد اور بلال یامین ستی نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے بیان کردہ مسائل کو عوامی بنیادی مسائل قرار دیتے ہوئے ان کو جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

 محکمہ جنگلات کا سینکڑوں کنال رقبہ خالی پڑا ہوا ہے

Hundreds of kanals of the forest department land is lying vacant

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024)
کہوٹہ کہچری کے قریب محکمہ جنگلات کا سینکڑوں کنال رقبہ خالی پڑا ہوا ہے جس میں کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے یا کسی اور فلاحی کام کے لیے استعمال میں لایا جائے ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی وسوشل شخصیت راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ نے گذشتہ روز قبل منتخب ممبران اسمبلی قومی و صوبائی کی طرف سے منعقدہ کھلی کچہری میں اپنے خصوصی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی عوام آج بھی مسائل سے دوچار ہے جتنے ترقیاتی کام مری یا کلر سیداں میں ہوئے ہیں کہوٹہ کی عوام ان سہولیات سے بہت دور ہیں انہوں نے کہاگلیوں نالیوں کی سیاست نکل عوام مفادات کے لیے کام کر نے کی ضرورت ہے ایسے کام کیے جاہیں جس سے عوام کے حقیقی معنوں میں مسائل میں کمی لائی جا سکے، گلیاں، نالیاں بنتی رہی ہے اور آئندہ بھی بنتی رہیں گیں کہوٹہ میں نہ تو جدید طرز کا ہستپال ہے، نہ ہی کیڈٹ کالج ہے، نہ ہی کوئی یونیورسٹی ہے اس لیے ہم اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ کہوٹہ کہچری کے قریب محکمہ جنگلات کا سینکڑوں کنال رقبہ خالی پڑا ہوا ہے جس میں کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے یا کہوٹہ کی عوام کے لیے قبرستان کے لیے مختص کیا جائے کیونکہ وہاں پر ایک بھی درخت نہیں ہے اس لیے عوام کی فلاح کے لیے اس کو استعمال میں لایا جائے۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button