DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway Connecting with each other turns obstacles and frustrations into hope, Allama Hasan Mir Qadri

ناروے۔ ایک دوسرے سے رابطہ رکاوٹوں اور مایوسیوں کو امید میں بدل دیتا ہے۔ علامہ حسن میر قادری کا عشائیے سے خطاب

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر,03, مارچ,2024ء)— منہاج رابطہ کمیٹی ناروے کے مرکزی رہنما اور منہاج القرآن ناروے کے سرپرست اعلیٰ حاجی افضل انصاری کی جانب سے منہاج القرآن فرانس کے امیر تحریک علامہ حسن میر قادری کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت رابطہ کمیٹی کے چیئر مین چوہدری مشتاق احمد برنالی نے کی۔ حافظ صداقت علی قادری نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا اور پاکستان کے معروف نعت خواں عابد معصومی نے نعت شریف پیش کی۔ حاجی افضل انصاری نے علامہ حسن میر قادری اور تمام مہمانوں کا عشائیے میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ علامہ حسن میر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث میں رابطہ کی افادیت پر زور دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنا اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی سنت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اور نہ ہی اسے بے یارو مددگار چھوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تنظیم اور تحریک میں رابطہ قائم رکھنا اسکی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ چوہدری مشتاق احمد برنالی نے میزبان محفل کا شکریہ ادا کیا اور انکی منہاج القرآن کے لیے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کے دیگر ممبران کی کارکردگی کو بھی سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ چوہدری ساجد حسین اور راشد علی اعوان کی ممبرسازی مہم میں زبردست کارکردگی اور ممبران سے رابطے کو فعال بنانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔عشائیے میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں میاں محمد اسلم، ظفر سیال، حاجی محمد ریاض، محمد ادریس، راشد علی اعوان، عرفان انصاری، چوہدری ساجد حسین، علامہ اقبال فانی، قاری اسرار قادری، اقبال اختر خان، عمران اسلم، اعجاز خوشی، زبیر قیوم، طاہر کریم، محمد ناز، چوہدری محمد فاروق، آصف جاوید اور دیگر شامل ہیں۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, 03, March 2024)- The central leader of Minhaj Coordination Committee Norway and the patron of Minhaj Al-Quran Norway Haji Afzal Ansari in honor of the Ameer Tehreek of Minhaj Al-Quran France Allama Hasan Mir Qadri, A sumptuous dinner was organized in which the friends and members of Minhaj Al-Quran participated.

The program was presided over by Chaudhry Mushtaq Ahmed Barnali, Chairman of the Coordination Committee, Hafiz Sadaqat Ali Qadri started the ceremony by reciting the Holy Quran and Pakistan’s famous naat khan Abid Masoumi presented Naat Sharif.

Haji Afzal Ansari thanked Allama Hassan Mir Qadri and all the guests for attending the dinner. Allama Hasan Mir Qadri while addressing said that the usefulness of communication has been emphasized in Quran and Hadith. Communicating is also a Sunnah of Allah and His Messenger. He said that the Holy Prophet ﷺ said that a Muslim is a Muslim’s brother, he does not oppress him or leave him without a helper. He said that maintaining communication in any organization and movement is the guarantee of its success.

Chaudhry Mushtaq Ahmed Barnali thanked the host of the event and paid tribute to their efforts for Minhaj Al-Quran. He also appreciated the performance of other members of the coordination committee and encouraged them.

Chaudhry Sajid Hussain and Rashid Ali Awan were felicitated for their great performance in the membership campaign and for making communication with the members active.

Muhammad Idris, Rashid Ali Awan, Irfan Ansari, Chaudhry Sajid Hussain, Allama Iqbal Fani, Qari Asrar Qadri, Iqbal Akhtar Khan, Imran Aslam, Ejaz Khushi, Zubair Qayyum, Tahir Karim, Muhammad Naz, Chaudhry Muhammad Farooq, Asif Javed and others were also present.

Show More

Related Articles

Back to top button