DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Abducted mother of two from Kallar Syedan is recovered by police in Bewal

کلرسیداں پولیس نے پانچ ماہ قبل اپنی والدہ کے گھر سے اغواء ہونے والی شادی شدہ خاتون کو بیول کے علاقے سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, مارچ,2024ء)—کلرسیداں پولیس نے پانچ ماہ قبل اپنی والدہ کے گھر سے اغواء ہونے والی شادی شدہ خاتون کو بیول کے علاقے سے بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔مغویہ دو بیٹیوں کی ماں بھی ہے جس نے مقامی عدالت میں دفعہ 164کے تحت بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ اسے مبین حسین نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اغواء کر لیا تھا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔یاد رہے کہ مغویہ کی والدہ مسماۃ فہمیدہ بیگم نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میری بیٹی مسماۃ (ث) جس کی دوبیٹیاں ہیں خاوند سے ناچاقی کے باعث میرے پاس ہی رہ رہی تھی کہ اسے اغواء کر لیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, March 2024) – The Kallar Syeddan police recovered a married woman who was abducted from her mother’s house five months ago, was found in Bewal area and arrested the accused. There is also her mother recorded a statement under Section 164 in the local court and said that she was forcibly abducted by Mobeen Hussain along with his other two companions and she was being raped. While registering the case, Fahmida Begum stated that my daughter, who has two daughters, was staying with me due to infidelity with her husband, and that she was abducted.

یونیک ماڈل سکینڈری سکول شاہ باغ کی سالانہ تقریب

Annual function of Unique Model Secondary School Shah Bagh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, مارچ,2024ء)—یونیک ماڈل سکینڈری سکول شاہ باغ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں سابق کونسلر ماسٹر عبدالمجید،چیئرمین راولپنڈی ڈویثرن کراٹے ایسو سی ایشن سید غیور احمد،انٹر نیشنل چیمپین شیخ عدیل احمد، انٹر نیشنل کراٹے ماسٹر محمد عبد الہادی،نمرا شاکر،زینب کمال، لاریب کامران،دانش گلفام،سینئر صحا فی چوہدری جواد مجید اور راجہ نوید نے شرکت کی۔بچوں نے شاندار ملی نغمے ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ ماسٹر عبدالمجید نے کہا کہ یونیک ماڈل سکینڈری سکول دوسرے سکولوں سے بہت منفرد اور نمایاں ہے کیونکہ یونیک سکول پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی بہت نمایاں ہے۔ پرنسپل پرویز اقبال نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں مہمانوں نے پوزیشن ہولڈ بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

سیماب حیدر شاہ نے کمال ماڈل پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

Seemab Haider Shah addressed the annual prize distribution ceremony of Kamal Model Public School

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, مارچ,2024ء)—معروف اسکالرسید سیماب حیدر شاہ نے کمال ماڈل پبلک سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کہا کہ سکول ہذا کا شمار تحصیل کلر سیداں کے بہترین سکولوں میں ہوتا ہے کیونکہ سکول ہذا کے بچے کلاس دہم کے امتحان میں تحصیل کلر سیداں میں پہلے نمبر پر آتے ہیں۔ اور سکول کے مرحوم پرنسپل راجہ محمد اکرم مرحوم ایک بہترین اور پورے علاقہ کے استاد تھے راجہ محمد اکرم مرحوم کی خدمات تعلیمی حوالے نمایاں ہیں۔آخر میں سکول ہذا کے پرنسپل نیئرجمال اکرم راجہ نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں مہمانوں نے پوزیشن ہولڈ بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔

فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیئے تقریب گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4 راولپنڈی میں منعقد ہوئی

The ceremony for the winning teams and players was held at Government Islamia High School No. 4 Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, مارچ,2024ء)—ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تقسیمِ بین المدارس کھیلوں کے مقابلہ جات کی فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیئے تقریب گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 4 راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں سی ای او ایجوکیشن محمد یٰسین خان بلوچ،سابقہ سی ای او قاضی طارق محمود،سابقہ ڈی ای او سیکنڈری چوہدری محمد سعید،ہیڈماسٹرایسوسی ایشن کے صدر وچیف آرگنائزر ساجد مسعود عباسی، ڈسٹرکٹ سپورٹس فوکل پرسن طاہر محمود راجہ،صدرپی ٹی یو قاضی محمد عمران،صوبائی کوچ ماہر ایتھلیٹکس محمد اعجاز نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔کھیلوں کے کامیاب انعقاد پرتمام ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بہترین کارکردگی پر ان کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس ایتھلیٹکس کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ کے طالبِ علم فہد حسین غازی نے 800 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن،سعد زریاب نے 400 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن اور 100 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن،محمد افضال نے ڈسکس تھرو میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے انعامات اور اعزازی سرٹیفکیٹ وصول کیے۔
اہلِ علاقہ و سیاسی عمائدین اور بیرونِ ممالک میں مقیم احباب نے شاندار کامیابی پر سربراہِ ادارہ و جملہ سٹاف اور ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرچوہدری محمد ندیم کو مبارک باد پیش کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ کے طالبِ علم آئندہ بھی اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھ کر اپنے ادارے کا نام روشن کریں گے۔

صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی بلال ظہور کا کلرسیداں کا تنظیمی دورہ،

Organizational visit of Jamaat-e-Islami Youth Wing District Rawalpindi Bilal Zahoor to Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, مارچ,2024ء)—صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی بلال ظہور کا کلرسیداں کا تنظیمی دورہ،صدر جے آئی یوتھ کلرسیداں عبدالودودعامر اور جے آئی یوتھ کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن حالیہ الیکشن کے بعد بالکل بھی مایوس نہیں ہیں۔ ہمارا عزم پہلے سے بلند تر ہے یہ الیکشن ہم ہارے نہیں بلکہ ہم سے چھینا گیا ہے۔کراچی سمیت پورے ملک کے حلقوں میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا اس کے باوجود جماعت اسلامی کی ووٹوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔جماعت اسلامی آئندہ بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی ساٹھ فیصد سے زائد نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی تاکہ نوجوان اس ملک کی قیادت کریں اور ایک اسلامی فلاحی معاشرے کی قیام میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی آٹھ لاکھ ووٹ لینے کے باوجود ہار گئی اور ایم کیو ایم دو لاکھ سے بھی کم ووٹ لینے کے باوجود درجن بھر سیٹوں سے نواز دی گئی اور یہ مخصوص طاقتوں کی طرف جماعت کا راستہ روکنے کی سازش ہے کیونکہ اسمبلی میں واحد جماعت اسلامی کے ممبران تھے جو ٹرانس جینڈر ایکٹ سے لیکر باجوہ ایکسٹینشن اور فٹیف کے خلاف آواز بلند کرتے رہے اور عالمی استعماری قوتوں نے اسی بات کی جماعت کو سزا دی لیکن ہم ان شاء اللہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس وقت بڑی تعداد میں نوجوان جماعت اسلامی کا حصہ بن رہے ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی ملک عامر شہزاد،چوہدری وارث،قمر صدیق،اسامہ حسن،معصب جاوید اور عبد القیوم بھی موجود تھے۔

نوسربازوں کی طرف سے بچوں کی اپنی تحویل میں ہونے اور کاروائی کے نام پر رقوم بٹورنے کا دھندہ پورے عروج پر ہے

The business of taking custody of children and extorting funds is in full swing

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, مارچ,2024ء)—نوسربازوں کی طرف سے بچوں کی اپنی تحویل میں ہونے اور کاروائی کے نام پر رقوم بٹورنے کا دھندہ پورے عروج پر ہے نوسرباز اس مقصد کے لیئے نان رجسٹرڈ سمیں استعمال کر رہے ہیں اور ہمارے ادارے انہیں قابو کرنے میں ناکام ہیں۔ دو ایام قبل بھی کلرسیداں کے ایک بڑے کاروباری کو 03347123020 سے موبائل کال آئی کہ میں راولپنڈی کے پولیس اسٹیشن سے بول رھا ہوں آپ کے دونوں بچے عبداللہ اور علی میری تحویل میں ہیں آپ مجھ سے معاملات طے کریں ورنہ میں ایف آئی ار کاٹ دوں گا جبکہ مقامی کاروباری کے بیٹے ملک سے ہی باہر ہیں جس پر انہوں نے اسے زچ کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ دونوں بڑے خطرناک ہیں تم خود بھی ان سے بچ کے رہنا جس پر اس نے کال ہی کاٹ دی۔

شیخ خورشید احمد نے وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق سے ملاقات

Sheikh Khurshid Ahmed along with the delegation met with the newly elected Member of National Assembly of Pakistan Muslim League Zia-ul-Haq Muhammad Ijaz-ul-Haq

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, مارچ,2024ء)—انجمن تاجراں مغل بازار کلرسیداں کے صدر و ضلعی صدر راولپنڈی پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید شیخ خورشید احمد نے وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق سے ملاقات کی اور بہاولنگر سے بھاری کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

حاجی ریاست حسین اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

Haji Riasat Hussain returned home with his wife and children after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, مارچ,2024ء)—انجمن تاجران کلرسیداں کے سرپرست اعلی حاجی ریاست حسین اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے۔الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،سابق ارکان بلدیہ عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار ظفراقبال بیگ،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،ٹھیکیدار مظہر حسین،ارشد بھٹی،جاوید اقبال و دیگر نے ان کی رھائشگاہ پر جا کر انہیں مبارکباد دی۔

چوہدری منیر احمد کی اہلیہ کو چوآخالصہ کے قریب سہالہ چوہدریاں میں سپرد خاک کردیا گیا

Chaudhry Munir Ahmed’s wife was buried in Sihala Chaudhrian near

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02, مارچ,2024ء)—چوہدری منیر احمد کی اہلیہ کو چوآخالصہ کے قریب سہالہ چوہدریاں میں سپرد خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ مرحومہ کے فرزند حافظ طاہر نے پڑھائی جس میں آغا سید آصف علی شاہ،مسعود احمد بھٹی،راجہ محمود الحسن،ماسٹر راجہ ساجد حسین،وقاص گجر،شیخ غلام شبیر،راجہ ذوالفقار ساجد و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button