DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Three people fight at judicial complex Kallar Syedan

جوڈیشل کمپلیکس کلرسیداں میں تین افراد گتھم گتھا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, مارچ,2024ء)—جوڈیشل کمپلیکس کلرسیداں میں تین افراد گتھم گتھا ہو گئے لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا بیچ بچاؤ کی کوشش میں ملزمان نے پولیس ملازم کی وردی پھاڑ دی جسکے نتیجے میں پولیس کے ملازم ہیڈ کانسٹیبل عدیل خالدکی مدعیت میں سخاوت حسین،انضمام بشارت اور سفیان حسین کیخلاف کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو احاطہ کچہری سے گرفتار کرلیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, March 2024)- Three persons got into a fight in the judicial complex of Kallar Syedan. A Policeman’s uniform was torn by the accused at the complex. On the complaint of police employee Head Constable Adeel Khalid, a case was registered against Sakhawat Hussain, Inzimam Basharat, and Sufyan Hussain for interfering in the work of the government and the accused were arrested from the courthouse.

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ کے طالبِ علم فہد حسین غازی نے 800 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن

Fahad Hussain Ghazi, a student of Government Higher Secondary School Skot, won the first position in the 800-meter race.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, مارچ,2024ء)—ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام بین المدارس کھیلوں کے مقابلہ جات کی فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیئے تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں سی ای او ایجوکیشن محمد یٰسین خان بلوچ،سابقہ سی ای او قاضی طارق محمود،سابقہ ڈی ای او سیکنڈری چوہدری محمد سعید، ہیڈماسٹرایسوسی ایشن کے صدر وچیف آرگنائزر ساجد مسعود عباسی، ڈسٹرکٹ سپورٹس فوکل پرسن طاہر محمود راجہ،صدرپی ٹی یو قاضی محمد عمران،صوبائی کوچ ماہر ایتھلیٹکس محمد اعجاز نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔کھیلوں کے کامیاب انعقاد پرتمام ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بہترین کارکردگی پر ان کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس ایتھلیٹکس کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ کے طالبِ علم فہد حسین غازی نے 800 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن،سعد زریاب نے 400 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن اور 100 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن،محمد افضال نے ڈسکس تھرو میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے انعامات اور اعزازی سرٹیفکیٹ وصول کیے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, مارچ,2024ء)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے صدر مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس، سابق ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود،عابد حسین زاہدی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،مسعود احمد بھٹی،چوہدری شاہد گجر،صوبیدار غلام ربانی،اکرام الحق قریشی نے مانکیالہ جا کر معروف صحافی چوہدری عبدالخطیب سے ملاقات کی اور ان کے بھائی چوہدری محمد حنیف کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button