DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Additional District and Sessions Judge Muhammad Waris Javed assumed his new duties

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وارث جاوید نے کلر سیداں میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،29, فروری,2024ء)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وارث جاوید نے کلر سیداں میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صدر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن یاسر بشیر راجہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری اسد قیوم ایڈووکیٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا کام عوام کے حقوق کا تحفظ ہے اور آئین میں جو بنیادی حقوق دئیے گئے ہیں ان کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔جس کیلئے زیروکمپرومائز ہو گا،عدالتی نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ایک ادارے کے طور پر ہماری نیت عام آدمی کی بھلائی کیلئے کوشش کرنا اور عوام کی انصاف تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بار اور بنچ کے تعاون سے ہی عوام کو انصاف کی جلد فراہمی میں مدد ملے گی۔انہوں نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ مقدمات کے غیر ضروری التواء سے گریز کریں۔انہوں نے بعد ازاں سول کورٹس کا بھی دورہ کیا اور ججز سے ان کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد وارث جاوید کا ایوان عدل کلر سیداں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں ملک مختار اعوان اور سول جج محمد عابد اعوان، صدر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹر ی چوہدری اسد قیوم ایڈووکیٹ نے معزز جج کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, February 2024) – Additional District and Sessions Judge Muhammad Waris Javed has assumed his new duties in Kallar Syedan. On this occasion, while talking to the President of Kallar Syedan Bar Association Yasir Bashir Raja, and General Secretary Chaudhry Asad Qayyum Advocate, he said that the work of the judiciary is to protect the rights of the people and to uphold the fundamental rights given in the constitution. For which there will be zero compromise, there is room for improvement in the judicial system. The cooperation of the bench will help in the speedy delivery of justice to the people. He urged the lawyers to avoid unnecessary adjournment of cases. He also later visited the civil courts and asked the judges about their problems. Earlier, Additional District and Sessions Judge Muhammad Waris Javed was given a grand welcome on his arrival at the Awan Adl, Kallar Syedan. On this occasion, Area Magistrate Kallar Syedan Malik Mukhtar Awan and Civil Judge Muhammad Abid Awan, President Kallar Syedan Bar Association Yasir Bashir Raja Advocate, and General Secretary Chaudhry Asad Qayyum Advocate presented bouquets to the honorable judge.

سالانہ مفت آئی کیمپ ہفتہ کے روز سے ڈہوک گلی منیاندہ نزد سرصوبہ شاہ میں شروع ہو رہا ہے

The annual free eye camp is starting on Saturday at Dhok Gali Manianda

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،29, فروری,2024ء)—12 واں سالانہ مفت آئی کیمپ ہفتہ کے روز سے ڈہوک گلی منیاندہ نزد سرصوبہ شاہ میں شروع ہو رہا ہے جس کا اہتمام برطانیہ کے شہر کوونٹری میں مقیم چوہدری محمد یونس نے اپنے والدیں کے ایصال ثواب کے لیئے ہرسال کرتے ہیں یہ کیمپ دو دن جاری رہے گا۔جس میں ملک کے ماہرین چشم انکھوں کے مفت معائینے کے ساتھ ساتھ سفید موتیئے کے آپریشن بھی کریں گے اور ادویات بھی مہیا کریں گے۔

چوہدری خضران لطیف کو عمرے کی سعادت حاصل ہونے پر مباکباد

Chaudhry Khizran Latif congratulated on performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،29, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد،سابق وائس چیرمین یوسی کنوہا چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام جیلانی،یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی، چوہدری توقیراسلم نے نوجوان لیگی رہنما سابق کونسلر راجہ جبران صفدر کیانی کی رھائشگاہ بھلاکھر اور معروف کاروباری نوجوان چوہدری خضران لطیف کو عمرے کی سعادت حاصل ہونے پر ان کے گھروں میں جا کر مباکباد دی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،29, فروری,2024ء)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،جنرل سیکرٹری مولانایوسف رشیدی و دیگر نے گاؤں مانکیالہ جا کر راولپنڈی کے معروف صحافی سید آصف علی شاہ سے ملاقات کی اور ان کے والد بزرگوارم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button