DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: A delegation led by Haji Shahpal from Azad Kashmir met with MPA Raja Sagheer Ahmed

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے ساتھ آزاد کشمیر سے حاجی شاہپال کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29فروری2024)
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے ساتھ آزاد کشمیر سے حاجی شاہپال کی قیادت میں وفد کی ملاقات، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش، راجہ صغیر احمد نے حاجی شاہپال اور دیگر معززین کا شکر یہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزعوامی سیکرٹریٹ مٹور میں آزاد ریاست جموں کشمیر سہنسہ سے بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت حاجی شاہپال کی قیادت میں وفد جس میں خان آمین،چیف راجہ عرفان خان، سیٹھ الیا س، چوہدری صدیق اور راجہ فاروق نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمدسے ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی راجہ صغیر احمد نے ان کا شکر یہ ادا کیا،اس موقع پر ضلعی جنر ل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ، راجہ ثقلین اور راجہ طاہر بھی موجود تھے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 February 2024)
A delegation led by Haji Shahpal from Azad Kashmir met with PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed, and congratulated him on their success in the election, Raja Sagheer Ahmed thanked Haji Shahpal and other dignitaries. A delegation led by senior political and social figure Haji Shahpal from Azad Jammu and Kashmir Sahnsa in Mator, in which Khan Amin, Chief Raja Irfan Khan, Seth Ilyas, Chaudhry Siddique and Raja Farooq met with PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed and congratulated him on his success in the election. Raja Sagheer Ahmed thanked him. District General Secretary Muslim League-N Shaukat Janjua, Raja Saqlain and Raja Tahir were also present on this occasion.

آخری سانس تک عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان

I will stand by Imran Khan’s side till my last breath, former MPA Colonel Mohammad Shabbir Awan

File photo of Col M Shabbir Awan with ex PM Imran Khan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29فروری2024)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا ہے کہ آخری سانس تک عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا،حلقے کی عوام نے جو مجھے ووٹیں دی ہے وہ ان کی امانت ہے حلقہ کی عوام نے جو مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ہمیشہ مشکور رہونگامیں نے ان کی ووٹوں کا سودا نہیں لگایا نہ اپنے قائد سے بے وفائی کی نہ اپنے حلقے کی عوام سے انشاء اللہ اپنے ووٹروں سپورٹروں کارکنان اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا۔ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے ان کے پاس فارم 45 اور 47 دونوں موجود ہیں میں جیت چکا تھا جس کا اعلان بھی کر دیا گیامگرمسلم لیگ ن میں شمولیت سے انکارپر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی اور میری تیرہ ہزار ووٹوں پر ڈبل اسٹمپ اور انگوٹھے لگا کر انہیں ضائع کردیا اور جو نشست میں نے ساڑھے چھ ہزار سے زائد ووٹوں سے جیتی تھی اس میں مجھے ساڑھے تین ہزار سے زائد ووٹوں سے ہروا کر میرے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔

عمرئے کی ادائیگی پر چیئرمین چوہدری شفقت محمود کا کونسلرراجہ جبران کیانی کو مبارکباد

Chairman Chaudhry Shafqat Mahmood congratulated Councilor Raja Jibran Kayani on performing Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29فروری2024)
عمرئے کی ادائیگی پر چیئرمین چوہدری شفقت محمود کا کونسلرراجہ جبران کیانی کو مبارکباد،یوسی بھلاکھر کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سابق جنرل کونسلر راجہ جبران کیانی کو عمرئے کی ادائیگی پر سابق چیئرمین و لیگی رہنما چوہدری شفقت محمود نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر سابق کونسلر راجہ جبران صفدر کیانی سے ملاقات کی اور عمرہ کی مبارکباد دی۔ سابق کونسلر راجہ جبران صفدر کیانی نے سابق چیئرمین و لیگی رہنما چوہدری شفقت محمود کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کجھوریں بھی پیش کیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button