DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Local police busy taking forced eid bribes

کلر سیداں پولیس کی عید پر چاندی ،ذمہ داریاں ادا کر نے کی بجاے ساری توانائیاںں عیدی کی وصولی پر مرکوز

 کلر سیداں پولیس کی عید پر چاندی ،ذمہ داریاں ادا کر نے کی بجاے ساری توانائیاںں عیدی کی وصولی پر مرکوز۔تفصیلات کے مطابق ہر سال عید سے تین دن قبل نیلم بازار میں مردوں اور بائیک کے داخلے پر پابندی عاہد کر کے داخلی خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعنیات کیے جاتے تھے مگر اس بار ایسا نہ کیا جا سکا اور نیلم بازار میں دھکم پیل جاری ہے جبکہ پولیس اہلکار منگلورہ،کلر بائی پاس اور چوآ روڈپر ناکے لگا کے موٹر سائیکل سواروں سے عیدی کی وصولی میں دن رات مصروف ہے۔شہریوں نے کلر پولیس کی اس لوٹ مار پر شدید احتجاج کرتے ہوے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

معروف مسلم لیگی رہنما وائس چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل کا گزشتہ شام افطار ڈنر

معروف مسلم لیگی رہنما وائس چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل نے گزشتہ شام افطار ڈنر دیا جس میں طیب قریشی ،راجہ قاسم اخلاص، چوہدری اشتیاق حسین، ملک محمد فیاض سندھو، سید ندیم عباس بخاری، خرم ممتاز، انسپکٹر اشتیاق حسین چیمہ، راجہ ارشد،چیئرمین چوہدری صداقت حسین ،چیئر مین راجہ ندیم احمد،چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین پرویزاختر قادری، نمبردار اسد عزیز ،راجہ عاصم اور دیگرنے شرکت کی۔

کلر سیداں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا دو ہفتوں کے نجی دورے پر دوبئی روانہ ہو گئے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button