DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Eid ul fitr package donated in Nala Musalmana

نلہ مسلماناں, سدابہار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عید الفطر پیکج کا اجرا ء

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م راشد محمود راجہ )۔۔۔۔ نلہ مسلماناں کیپٹن (ر) چوہدری منظور حسین کی رہائش گاہ پر سدابہار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عید الفطر پیکج کا اجرا ء کیاگیا۔جس میں ایک سو مستحق افراد کی مالی معاونت کی گئی ۔یاد رہے کہ اس ادارے کا سربراہ چوہدری مبارک حسین (یو۔کے) بمعہ معاوین ادارہ ہذا کے لیے چندہ فراہم کرتے ہیں ۔ کیپٹن (ر) چوہدری منظو ر حسین جو کہ ادارہ کے خادم اعلیٰ ہیں بمعہ معاون علاقہ بھر کے مستحق افراد بغیر کسی سیاسی دباؤ کے سرانجام دیتے ہیں ۔یہ ادارہ جولائی 2012کو وجود میں آیا تب سے مستحق افراد کی مالی مدد کر رہا ہے چاہئے دینی درسگاہ ، سکول کے بچوں کی کاپیاں و یونیفارم اور پینے کے پانی کے لیے الیکڑک واٹر کولر جیسی خدمات شامل ہیں اس سے قبل ماہ رمضان شریف کے آغاز میں سحروافطار کے لیے خصوصی پیکیج دیاگیا تھا۔ ادارہ محدود وسائل سے خدمت میں پیش پیش ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button