DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Effective investigation by the police, in 02 cases of murder, the criminals were sentenced to life imprisonment.

پولیس کی موثر تفتیش، قتل کے 02مقدمات میں مجرمان کو معزز عدالت سے سزا،مجرمان کو عمرقید

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،نومبر,2023)— راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش، قتل کے 02مقدمات میں مجرمان کو معزز عدالت سے سزا،مجرمان کو عمرقید، 07سال قید، 07لاکھ روپے ہرجانہ، 01لاکھ روپے جرمانہ اور10ہزار روپے دامان کی سزائیں سنائیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے تھانہ کوٹلی ستیاں کے قتل کے مقدمہ میں مجرم انوار الحق کو عمر قید اور05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی،مجرم انوار الحق نے فائرنگ کرکے سابقہ اہلیہ نسیم کو ثر کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیاگیاتھا، معزز عدالت نے تھانہ صدر بیرونی کے قتل،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں مجرم محمد رحمان کو عمر قید، 07سال قید، 02لاکھ روپے ہرجانہ، 01لاکھ روپے جرمانہ اور 10ہزار روپے دامان کی سزا سنائی،مجرم رحمان علی نے گھریلو رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنے سسر عثمان علی کو قتل جبکہ حضرت ولی اورابراہیم کو زخمی کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر بیرونی میں درج کیاگیاتھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدما ت کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، تفتیشی افسران اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اورانصاف کی جیت ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 02, November 2023)- Effective investigation of Rawalpindi police, punishment of the criminals in 02 cases of murder by the honorable court, life imprisonment for the criminals, 07 years imprisonment, 07 lakh rupees damages, 01 lakh rupees fine and 10 thousand rupees. According to the details, the honorable court sentenced the criminal Anwar ul Haq to life imprisonment. The case was registered in Kotli Sattian police station on the complaint of the victim’s father, the honorable court awarded life imprisonment, seven years imprisonment. The criminal Rehman Ali shot dead his father-in-law Usman Ali due to a domestic grudge and injured Hazrat Wali and Ibrahim. The case of the incident was registered in Saddar Baroni police station on the complaint of the victim’s brother. Rawalpindi police arrested the criminals.

Show More

Related Articles

Back to top button