DailyNews

UK; Ramdan 3rd biggest event after Xmas and Easter

برطانیہ میں کرسمس اور ایسٹر کے بعدرمضان المبارک تیسرا بڑا تہوار بن گیا

(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی ) برطانیہ میں کرسمس اور ایسٹر کے بعد رمضان المبارک تیسرا بڑا تہوار مانا جاتا ہے ۔ سب سے زیادہ دکانداروں کو فائدہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہوتا ہے برطانیہ کی غیر مسلم دکانوں اور شاپنگ سنٹر میں مسلم کمیونٹی کے لیے اسپیشل طور پر رمضان آفرز لگائی جاتی ہیں مگر مسلم دکانوں اور سٹوروں میں بہت کم تعداد میں رمضان آفرز دیکھنے کو ملتی ہیں-
رمضان المبارک کا مہینہ نا صرف مسلمانوں کے لئے رحمت لاتا ہے بلکہ تمام انسانوں کے لئے خوشحالی بھی لاتا ہے۔اس مہینے سے سب سے زیادہ فائدہ دکانداروں کو ہوتا ہے۔ 
برطانیہ میں رمضان المبارک کی آمد کا مطلب خوردہ فروشوں کے کاروبارکی چاندی ہونا ہے۔ رمضان میںبرطانوی تاجروں کا ہدف30 لاکھ سے زائد برطانوی مسلمان ہوتے ہیں، جو روزوں کیلئے اشیائے خورونوش کی تلاش میں اسٹورز کا رخ کرتے ہیں، اسی لئے دکانوں کے شیلف حلال گوشت، کھجور اور مشروبات سے بھرے نظر آتےہیں۔ 
ایسے اسٹورز کے مالکان کی عید رمضان میں ہی ہو جاتی ہے جہاں قرآن یا مذہبی کتابیں ، عطر ، جائے نماز، اسکارف، کھجور یا مسلمانوں کے لئے دیگر چیزیں دستیاب ہوں ،ایسے اسٹورز پورے برطانیہ میں صرف چند ہی مقامات پر واقع ہیں۔ 
ایک اسٹور مینیجر کا کہنا ہے کہ146 پورے سال میں سب سے زیادہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ہمارا کاروبار عروج پر ہوتا ہے،اس کے علاقہ حج سے کچھ دن قبل بھی ہمیں کاروبار میں فائدہ ہوتا ہے۔145 
ایک غیر مسلم اسٹور مینیجر کا کہنا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اپنے اسٹور پر مختلف روحانی اشیاء دستیاب کر دیتا ہوں ، ان میں عید پرتحائف کے طور پر دینے کے لئےرنگا رنگ کپڑے، خوشبو بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ اسلامی برانڈنگ کنسلٹنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرسمس اور ایسٹر کے بعدرمضان المبارک کی اہمیت واضح ہے۔ 2016 میں برطانوی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ ماہ رمضان میں حلال فوڈ بنانے والی صرف ایک کمپنی کا منافع 3 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گیا۔ رمضان المبارک کے مہینے میں ہر دکان پر رش دیکھنےکو ملتا ہے جہاں دکانداروں کو فائدہ ہوتا ہے وہاں ورکروں کو بھی اوورٹائم ملتا ہے کیونکہ رش ہونے کی وجہ سے دکانداروں کو اپنے ورکرز کو اضافی کام بھی دینا پڑتا ہے اور اضافی ورکرز بھی رکھنے پڑتے ہیں ۔ رمضان کے آخری عشرے میں عید کی شاپنگ بھی شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ عید شاپنگ کا زیادہ رش ساوتھ ہال میں دیکھنے کو ملتا ہے کیونکہ ساوتھ ہال میں ایشین دکانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جیسے پاکستان میں لوگ راولپنڈی اور گوجرخان کا رخ کرتے ہیں اسی طرح لندن اور اردگرد کے رہائشی ساوتھ ہال کا رخ کرتے ہیں ۔

زبیر گل نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے برطانوی ویزا نہ مل سکا اب عید پاکستان میں گزاریں گے

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی زبیر گل کو برطانیہ کا ویزہ نہ مل سکا انہوں نے برطانیہ فیملی کے ساتھ عید گزارنے کے لئے ویزہ کے لیے درخواست دی تھی جو قبول نہ ہو سکی اب عید پاکستان میں ہی کریں گے – زبیر گل اب نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے سینٹ الیکشن کے لیے برطانیہ کی شہرت (نیشنیلٹی) واپس کر دی تھی اور الیکشن میں بھی کامیاب نہ ہو سکے – اب وہ عید برطانیہ فیملی کی بجائے شریف فیملی کے ساتھ منائیںگے – 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button