DailyNewsOverseas news

France; Pakistani French family of three sadly die of coronavirus in Paris

فرانس میں مقیم پاکستانی فیملی کے 3 افراد کوروناوائرس سے جاں بحق ہوگئے

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,زاہد مصطفی اعوان)—فرانس میں مقیم پاکستانی فیملی کے 3 افراد کوروناوائرس سے جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز فوت ہونے والے محمدریاض جوگجرات سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ تین ہفتے قبل ریاض کی اہلیہ اور بدھ کی رات بیٹی بھی فوت ہوگئی تھی۔ریاض کی ایک بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ اس کی بہو کورونا سے صحت یاب ہوگئی ہے۔ادھرفرانس میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد میں تضاد نظر آ رہا ہے۔فرانس میں کوروناوائرس سے اموات کے اعداد و شمار میں تضاد پر اسمبلی میں بحث بھی ہوئی۔فرانس کی وزارت صحت جو روزانہ کوروناوائرس کی اموات کی تعداد اور مریضوں کے متعلق آگاہی دیتی تھی، نے پیر کے روز مجموعی اموات 28239 بتائی تھی، جبکہ منگل کے روز تعداد کم کرکے 28022 بتائی گئیں۔ساتھ ہی نئی اموات 217 بتائیں جس پر تمام میڈیا پر شدید تنقید کے بعد آج وزیر صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وضاحت کی ہے گھروں پر ہونے والی اموات بھی ان اموات میں شامل ہو گئی تھیں۔جو کورونا وائرس کے باعث نہیں بلکہ طبعی موت تھی اس وجہ مجموعی اموات کی تعداد میں تضاد سامنے آیا۔

France; Pakistani French family of three sadly die of coronavirus in Paris. Mohammad Riaz from Gujrat along with his wife and daughter all died of coronavirus.

Show More

Related Articles

Back to top button