30 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: PPP Leadership Should Review Its Political Strategy Before Protesting, Says Raja Qamar Masood

پیپلز پارٹی قیادت احتجاج سے پہلے اپنی سیاسی غلطیوں کا احتساب کرے، راجہ قمر مسعود

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30جولائی 2026) —پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما و سابق جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ قمر مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے انتخابات پر احتجاج سے پہلے اپنی سیاسی غلطیوں کا احتساب کرے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اب پیپلز پارٹی کی قیادت کے لیے ن لیگ کے خلاف احتجاج کا اخلاقی جواز باقی نہیں رہا،قیادت کو پہلے دن سے معلوم تھا کہ کارکن اس سیاسی پالیسی سے شدید ناخوش ہیں، بارہا آوازیں بھی اٹھیں، مگر انہیں مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہزاروں نظریاتی اور مخلص کارکن دل برداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑ گئے، جن میں سے بڑی تعداد نے پی ٹی آئی کا رخ کر لیا،حقیقت یہ ہے کہ اگر قیادت وقتی اقتدار، وزارتوں اور ذاتی مفادات کو پارٹی اور کارکنوں کے مفاد پر ترجیح دے گی تو اس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے،آج احتجاج کرنے سے پہلے اپنی سیاسی حکمتِ عملی اور فیصلوں کا احتساب کرنا چاہیے کارکنوں کے خدشات کو نظر انداز کرنے والی قیادت عوام کی ہمدردی حاصل نہیں کر سکتی،انہوں نے کہا کہ
سیاسی جماعتیں صرف قیادت سے نہیں بلکہ کارکنوں کے اعتماد سے مضبوط ہوتی ہیں، اور جب یہ اعتماد ٹوٹ جائے تو اس کی ذمہ داری دوسروں پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

Kallar Syedan (Ikram-ul-Haq Qureshi): Pakistan Peoples Party (PPP) UK leader and former General Secretary of Rawalpindi District, Raja Qamar Masood, has said that the PPP should first review its own political mistakes before launching protests over the Azad Jammu and Kashmir (AJK) election results.

In a statement, Raja Qamar Masood said that the PPP leadership no longer had a moral justification to protest against Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N). He said the leadership was aware from the beginning that party workers were deeply unhappy with its political policies, and despite repeated concerns being raised, their voices were ignored.

He said that as a result, thousands of ideological and dedicated workers became disappointed and left the party, with many of them joining Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI).

Raja Qamar Masood stated that if a party leadership prioritises temporary power, ministries, and personal interests over the interests of the party and its workers, it must face the consequences. He added that before protesting, the leadership should conduct a thorough review of its political strategy and decisions.

He further said that a leadership that ignores the concerns of its workers cannot gain public sympathy. Political parties, he added, are strengthened not only by their leadership but also by the trust and commitment of their workers, and when that trust is lost, responsibility cannot be shifted onto others.

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کی کامیابی پر مبارکباد، پیپلز پارٹی کی دھاندلی کے الزامات مسترد

AJK Elections: PML-N Leader Hails Victory, Rejects PPP’s Rigging Allegations

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30جولائی 2026) —مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوھدری صداقت حسین نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کو فتح دلانے پر بھمبر،میرپور اور کوٹلی اضلاع کے کشمیریوں کو مبارکباد دی جنہوں نے ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ ن کی فتحیاب کیا انہوں نے کہا کہ ازادکشمیر میں حکومت پیپلز پارٹی کی الیکشن کمیشن اور عملہ بھی پیپلز پارٹی کا پھر پیپلز پارٹی شکست کو تسلیم کرنے کی بجائے دھاندلی کا شور مچانے کا کوئی جواز نہیں بنتا پیپلز پارٹی دھونس دھاندلی سے اقتدار تک رسائی چاہتی ہے مگر میرپور کے لوگوں نے ووٹ کی پرچی سے ثابت کیا کہ میرپور میرپور خاص نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے لوگوں کا مسکن ہے۔

PML-N’s Kashmir Election Victory Reflects Public Confidence, Says Raja Abdul Karim Naz

کشمیر انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، راجہ عبدالکریم ناز

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30جولائی 2026) —کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلہ میں شاندار کامیابی مسلم لیگ ن پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ ووٹر نے پرچی پر شیر کو منتخب کرکے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگی راہنما راجہ عبدالکریم ناز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان بھی 2 اگست کو مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لیگی امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے۔ حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے حسب سابق راجہ صدیق ہی کامیاب ہونگے انہوں نے دعوی کیا کہ نہ صرف ڈیرہ خالصہ کا پولنگ اسٹیشن راجہ صدیق بھاری اکثریت جیتیں گے بلکہ تحصیل کلرسیداں سے مجموعی طور راجہ صدیق بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

Case Registered After Motors, Well Pump and Gate Stolen from House in Mohra Bakhtan

موہڑہ بختاں میں گھر سے موٹریں، کنویں کی موٹر اور گیٹ چوری، مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30جولائی 2026) —شیروان یوسف سکنہ موہڑہ بختاں نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اور بھائی منان یوسف سرکاری ملازمت کرتے ہیں اور گزشتہ روز شام کے وقت اپنے گھر موہڑہ بختاں میں آئے تو کمروں کے تالے غائب تھے دروازے کھلے ہوئے تھے جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزمان تین عدد پنکھوں کی موٹریں کنویں پر لگی موٹر اور ایک عدد گیٹ چوری کر کے لے گئے۔

Jamaat-e-Islami Worker’s Father Fazal Hussain Abbasi Passes Away at 95

جماعت اسلامی کارکن ساجد عباسی کے والد فضل حسین عباسی 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |30جولائی 2026) —جماعت اسلامی کے کارکن ساجد عباسی کے والد محترم فضل حسین عباسی 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈھوک عباسی مرزا کمبیلی میں ادا کی گئی جس میں چوھدری ابرار حسین، جاوید اقبال،عبدالودود عامر، سیٹھ عبدالروف بٹ، چوہدری توقیر اسلم، شیخ حسن سرائیکی،مرزا اظہر محمود،طارق آرائیں,شاھد جمیل عباسی،چوہدری داؤد اقبال،عرفان عباسی، شیر جان خان،چوہدری عادل، وقاص جاوید،راجہ احسان ثانی،راجہ تنویر،حاجی بشیر منہاس،اصغر عباسی، اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button