30 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Press Club Reaffirms Commitment to Public Service and Highlighting Regional Issues

پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس، عوامی خدمت اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کے عزم کا اعادہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،30جولائی2026)
پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس بانیان پریس کلب کہوٹہ کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت عوام کی خدمت اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھرپور عزم، تفصیل کے مطابق گذشتہ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیرکے زیر صدارت پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس ہو ا جس میں سرپرستِ اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ سینئر صحافی ساجد جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ، عاصی جنجوعہ اور ندیم آزاد سیپل نے شرکت کی، اپنے خطاب میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے کہا کہ پریس کلب کہوٹہ ہمیشہ عوامی خدمت اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی پوری ذمہ داری، دیانتداری اور خلوص کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کہوٹہ نے ہر دور میں عوامی مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں۔ صحافت صرف خبر رسانی کا نام نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے اور معاشرے کی بہتری کے لیے عملی کردار ادا کرنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔راجہ عمران ضمیر نے مزید کہا کہ علاقے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے پریس کلب کہوٹہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھاتا رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ، مقامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے کا سلسلہ پہلے کی طرح جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی پریس کلب کہوٹہ کی اصل طاقت ہے، اور ان شاء اللہ یہ ادارہ آئندہ بھی بلا امتیاز، بے لوث اور غیر جانبدارانہ انداز میں عوام کی خدمت کرتا رہے گا اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | July 30, 2026): The Kahuta Press Club held a meeting under the chairmanship of its former president, Raja Imran Zameer, reaffirming its commitment to continue serving the public and highlighting regional issues through self-help initiatives while carrying forward the mission of the club’s founding members.

The meeting was attended by Patron-in-Chief Saeed Afzal Chaudhry, General Secretary Haji Asghar Kiani, Additional General Secretary Kabir Ahmed Janjua, senior journalist Sajid Janjua, Raja Shahid Ajmal, Advocate Arsalan Kiani, Asif Janjua, and Nadeem Azad Sepal.

Addressing the participants, Raja Imran Zameer said that the Kahuta Press Club has always played a positive and effective role in serving the public and working for the resolution of regional issues. He said the club would continue to discharge its responsibilities with dedication, honesty, and sincerity.

He noted that the Press Club has consistently brought public concerns to the attention of the relevant authorities and has utilised all available resources to seek solutions. According to him, journalism is not merely about reporting news but also about giving a voice to the people and contributing to the betterment of society.

Raja Imran Zameer further stated that the Kahuta Press Club would continue to work diligently for regional development, public welfare, and the resolution of basic civic issues. He reaffirmed the club’s commitment to safeguarding public rights, identifying local problems, and maintaining close coordination with the relevant institutions to ensure their timely resolution.

He concluded by saying that the trust of the people remains the Press Club’s greatest strength, adding that the organisation will continue to serve the community impartially, selflessly, and professionally while making every possible effort for the development and progress of the region.

آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی تاریخی عوامی اعتماد کا مظہر ہے، راجہ ندیم

PML-N’s AJK Election Victory Reflects Historic Public Confidence, Says Raja Nadeem

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،30جولائی2026)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق امیدوار برائے ایم پی اے سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن پاکستان مسلم لیگ نون کی کامیابی پر تمام نو منتخب ممبر اسمبلی کو دل کی اتھا گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد پیش کر تے ہیں اور پوری مسلم لیگ نون کی قیادت عہدیداران ووٹرز سپوٹرز کو بہت بہت مبارک باد انشائاللہ پنجاب میں بھی 2 اگست کو پاکستان مسلم لیگ نون ہی کامیاب ہو گء اور جموں 6سے راجہ محمد صدیق صاحب بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گ? انہوں نے میرپور ڈویژن کی 13نشستوں میں سے9 پر ن لیگ نے فتح نام کی انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مدبرانہ، دور اندیش اور عوام دوست قیادت کا نتیجہ ہے۔ چیئرمین محمد زبیر کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت، ترقی، خوشحالی اور قومی استحکام کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے، جس کی بدولت عوام نے ایک مرتبہ پھر پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ترقی، امن اور استحکام کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ مثبت اور تعمیری سیاست کے حامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور آزاد کشمیر کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مزید عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

Mirpur Division Has Reaffirmed Its Support for PPP, Say Raja Muhammad Shakeel Kiani and Raja Nasir Ali Kiani

میرپور ڈویژن نے پیپلز پارٹی سے اپنی محبت کا ثبوت دیا، راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جولائی2026)
میرپور ڈویژن نے پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا ہے بلا شبہ پاکستان پیپلز پارٹی پر پورے آزاد کشمیر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماؤں راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بلا شبہ پاکستان پیپلز پارٹی پر پورے آزاد کشمیر کے لوگ اعتماد کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی نئی تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کر رہا ہے۔ خوبصورت جذبے کے ساتھ گھروں سے پولنگ سٹیشن جانیوالے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کشمیر میں اگر پی پی پی کی حکومت بنی تو انشاء اللہ ہماری قیادت کشمیر کی تمام یونیورسٹیاں، میڈیکل کالج اور شاہراہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے بنائیں گے شہید بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو پاکستان پیپلز پارٹی نے پوری دنیا کے سامنے پیش کیا انہوں نے یاد دلایا کہ شہید بھٹو نے کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عہد کیا اور شہید محترمہ نے کہا تھا جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گریگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button