06 July 2026DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: PML-N Leaders Claim Record Development, Announce University, Road and Hospital Upgrades

کہوٹہ: مسلم لیگ (ن) کی ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا دعویٰ، یونیورسٹی، سڑک اور ہسپتال اپ گریڈ کا اعلان

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 06 جولائی 2026) — سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا ہے کہ تحصیل کہوٹہ میں مسلم لیگ (ن) نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کی اپ گریڈیشن کے لیے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں اور علاقے میں یونیورسٹی کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کہوٹہ راولپنڈی روڈ کے لیے ایک ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

انہوں نے منتخب نمائندوں راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد اور کوآرڈینیٹر راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے حلقے میں ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے۔

کہوٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف قریشی نے پارٹی کی ڈھائی سالہ کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ہر دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، سڑکوں، گلیوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کا جال بچھایا گیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا تاریخی کارنامہ بھی اسی قیادت نے انجام دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ ستمبر تک جدید ڈیجیٹل ایکسرے مشین نصب کر دی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے پیش رفت جاری ہے۔ کہوٹہ راولپنڈی روڈ کی تعمیر جاری رہے گی جبکہ بائی پاس منصوبے کے لیے سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔ متاثرہ افراد کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، بیوٹیفکیشن اور واٹر سپلائی سمیت مختلف شعبوں میں مزید منصوبے لائے جا رہے ہیں۔ علاقے میں پانی کی مستقل فراہمی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

آخر میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے قیادت نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, July 06, 2026) — The City President of the Pakistan Muslim League (N) Kahuta, Dr Muhammad Arif Qureshi, said that the party has carried out record development works in the Kahuta tehsil.

He stated that billions of rupees in development funds were provided for the upgradation of Kahuta, and the establishment of a university in the area would be completed as soon as possible. He also announced that a Rs. 1 billion grant has been approved for the Kahuta–Rawalpindi road.

He expressed gratitude to elected representatives, including Raja Usama Sarwar, Raja Sagheer Ahmed, and coordinator Raja Yasar Akhtar Advocate, for their efforts in securing development projects.

Addressing a press conference at the local PML-N office in Kahuta, Dr Arif Qureshi praised the party’s two-and-a-half-year performance and ongoing development initiatives. He said that under the leadership of Nawaz Sharif, Shehbaz Sharif, and Maryam Nawaz Sharif, the party continues its mission of public service and national development.

He added that during every PML-N government, record development projects were completed, including road networks and basic infrastructure, and credited the party with making Pakistan a nuclear power.

He further said that work on development projects across Punjab is progressing rapidly and future public welfare projects will continue with the same commitment.

The local leadership also briefed the media about ongoing and upcoming projects, including the upgradation of Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta. A modern digital X-ray machine will be installed by September to improve healthcare facilities.

He also confirmed progress on establishing a university in Kahuta to provide higher education opportunities locally. Construction work on the Kahuta–Rawalpindi road will continue, while recommendations for a bypass project have been submitted to higher authorities. Compensation will be provided to affected individuals.

Other initiatives in health, education, beautification, and water supply were also discussed. Efforts are underway to ensure a permanent water supply system for the area.

At the end of the press conference, local journalists asked questions, and the leadership reaffirmed their commitment to resolving public issues and continuing development work.

کہوٹہ: انکروچمنٹ انسپکٹر راجہ عامر اشتیاق کی دو ہفتے بعد دوبارہ تعیناتی

Kahuta: Encroachment Inspector Raja Aamir Istiak Reappointed After Two Weeks

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جولائی2026)
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ صائمہ تحریم نے انکروچمنٹ انسپکٹر راجہ عامر اشتیاق کو دوبارہ انکروچمنٹ انسپکٹر تعینات کر دیا سی او ایم سی کہوٹہ نے اس سے قبل انہیں پلاننگ برانچ ایم سی کہوٹہ میں تعینات کر کے ٹیکس انسپکٹر راجہ عمر حیات کو انکروچمنٹ انسپکٹر کا اضافی چارج دے دیا تھا، تفصیل کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ صائمہ تحریم نے اپنے سابقہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے راجہ عامر اشتیاق کو صرف دو ہفتے بعد ہی دوبارہ انکروچمنٹ انسپکٹر کے عہدے پر تعینات کر دیا۔ سی او ایم سی کہوٹہ نے اس سے قبل انہیں پلاننگ برانچ ایم سی کہوٹہ میں تعینات کر کے ٹیکس انسپکٹر راجہ عمر حیات کو انکروچمنٹ انسپکٹر کا اضافی چارج دے دیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز سی او ایم سی کہوٹہ نے راجہ عامر اشتیاق کی دوبارہ انکروچمنٹ انسپکٹر کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

Mator: Prayer Gathering Held for the Mother of Dr Mansoor Ali Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جولائی2026)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل، سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف سائیں رضوان فاروق سمیت، علمائے کرام سیاسی وسماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف سائیں رضوان فاروق نے کی جبکہ محفل میں مولانا اقبال قریشی، حافظ افضال،کرنل سعید جنجوعہ، کرنل ارشد جنجوعہ،راجہ بابو ظفر اقبال ممیام،راجہ یاسر جنجوعہ موڑی راجگان،راجہ تماج بگلہ راجگان،کونسلر راجہ عباس پپو،کامران کیانی بگلہ راجگان،چوہدری زاہد رشید ممیال،راجہ ذکریا،ہارون جنجوعہ،راجہ آذان جمیل جنجوعہ،صحافی راجہ آصف محمود،صحافی مرزا طاہر محمود،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں ماں کی شان بیان کر تے ہوئے کہا کہ ماں کائنات کا سب سے مقدس اور بے لوث رشتہ ہے جو سراسر ایثار، محبت اور قربانی کا پیکر ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں اپنی عبادت کے فوراً بعد والدین (خصوصاً ماں) کے ساتھ حسنِ سلوک اور ادب کا حکم دیا ہے اور بڑھاپے میں ان کے سامنے “اُف” تک کہنے سے منع فرمایا ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کا فرمانِ عالی شان ہے کہ “جنت ماں کے قدموں تلے ہے”۔ ماں کی خدمت اور اس کے چہرے پر محبت کی نظر ڈالنا عبادت اور بخشش کا ذریعہ ہیانہوں نے کہا کہ ماں کی دعا اولاد کے لیے ایک مضبوط ڈھال اور کامیابی کی کنجی ہوتی ہے، جو بگڑے ہوئے کام بھی سنوار دیتی ہے آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا مانگی گی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button