05 July 2026DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police Arrest Two Members of Pizza Delivery Robbery Gang

کلر سیداں پولیس نے پیزا ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار، مسروقہ مال برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05جولائی 2026) —کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک قمر ذیشان اعوان نے پیزا ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا ہے جبکہ گینگ کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مدعی محمد اویس جو کہ ڈلیوری بائیک رائیڈر ہے کو 13 مئی کی شب کال موصول ہوئی تھی جس میں فوڈ ڈیلیور کرنے کیلئے کہا گیا جب وہ ڈی ایچ اے کے ایڈریس پر پہنچا تو ملزمان نے اسے ایک اور ایڈریس پر ڈلیوری کا کہا جب وہ اس ایڈریس کیلئے نکلا تو راستے میں 3 افراد جن میں سے ایک کے پاس پسٹل تھا نے روک لیا اور زدوکوب کرتے ہوئے اس سے موبائل فون،بائیس ہزار روپے کی کیش اور ڈلیوری بیگ جس میں 5/6 ہزار کا کھانا تھا چھین کر فرار ہو گئے۔جس پر تفتیشی افیسر نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروائے کار لاتے ہوئے تین میں سے دو ملزمان ذیشان رازق عرف ڈوگر اور معیز سکنائے ڈیرہ خالصہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا جبکہ تیسرے کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi | July 5, 2026): Kallar Syedan Police have arrested two members of a gang involved in robbing pizza delivery riders and recovered the stolen property from their possession. Raids are underway to apprehend the third suspect.

The arrests were made by Assistant Sub-Inspector Malik Qamar Zeeshan Awan during the investigation of a robbery reported by delivery rider Muhammad Owais.

According to police, Owais received a food delivery order on the night of May 13 and was initially directed to an address in DHA. Upon reaching the location, he was instructed to deliver the order to another address. While on his way, he was intercepted by three armed suspects, one of whom was carrying a pistol. The assailants assaulted him before snatching his mobile phone, Rs22,000 in cash, and a delivery bag containing food worth approximately Rs5,000 to Rs6,000, then fled the scene.

Using technical surveillance and human intelligence, the investigating officer successfully traced and arrested two of the three suspects, identified as Zeeshan Razaq alias Dogar and Moez, both residents of Dera Khalsa. The stolen cash and other robbed items were recovered during the operation.

Police said efforts are continuing, and raids are being conducted to arrest the remaining suspect.

مسلم لیگ (ن) رہنما کا تبدیل ہونے والے اے ڈی سی آر راولپنڈی پر کرپشن کے الزامات، تمام فیصلوں پر نظرثانی کا مطالبہ

PML-N Leader Alleges Corruption Against Transferred Rawalpindi ADCR, Seeks Review of Decisions

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05جولائی 2026) —مسلم لیگ ن یوسی کنوھا کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے راولپنڈی سے تبدیل ہونے والے اے ڈی سی آر شہریار شیرازی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کا میرٹ صرف ادائیگی تھی ورنہ وہ کسی بھی کیس کا فیصلہ نہیں کرتے تھے ان کا ریڈر آصف مبینہ طور پر ان کا کار خاص تھا جس کا اپنا بیٹا برطانیہ میں تعلیم حاصل کر رھا ہے وہ بھی ادائیگیاں برطانیہ میں پونڈ کی شکل میں لیتا تھا جس سے انصاف کی دھجیاں بکھر کر رہ گئیں انہوں نے تبدیل ہونے والے اے ڈی سی آر کے تمام فیصلوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے

Citizens Reject Fuel Price Cut, Criticise Government for ‘Insufficient Relief’

شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مسترد کر دی، حکومت پر ناکافی ریلیف دینے کی تنقید

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05جولائی 2026) —شہریوں نے ڈیزل پٹرول کے نرخوں میں حالیہ کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو بیحد مایوس کیا انہوں نے کہا کہ حکومت آئل کمپنیوں کے مالی مفادات کے تحفظ کے لئے پوری قوم سے قربانی مانگ رہی ہے اس نے نہ صرف عالمی مارکیٹ کے مطابق نرخ کم نہ کیے بلکہ لیوی میں مزید اضافہ کرکے قوم کو ریلیف کے نام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے ایک روپیہ ستانوے پیسوں کی کمی حاتم طائی کی قبر کو لات مارنے کے مترادف ہے بہتر ہے کہ حکومت اس معمولی کمی کو واپس لے کر اشرافیہ اور تیل کمپنیوں کے مفادات کا بھرپور تحفظ کرے اور عوام کو خوار کرنے میں اپنا کردار ادا کرے

Absconder in Rs 5.4 Million Cheque Dishonour Case Arrested at Chak Pindori Checkpost

54 لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر کیس کا اشتہاری ملزم چوک پنڈوری چیک پوسٹ سے گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05جولائی 2026) —پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ چوک پنڈوری کے ڈیوٹی آفیسر سب انسپکٹر افضال احمد نے ناکہ بندی کے دوران 54 لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کیس میں نامزد مجرم اشتہاری ملک پرویز اختر کو گرفتار کر کے کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔

SSP Investigation Nasser Ali Khan Awards Certificates to Officers for Outstanding Performance

ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی شاندار کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05جولائی 2026) —ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ایس ڈی پی او سول لائنز شکیل احمد،ایس ڈی پی او سٹی سید اظہر حسن شاہ،ڈی ایس پی لیگل راشد بلال اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن عابد خان کو تعریفی لیٹرز سے نوازا،
ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر چوھدری ندیم عباس،ایس ایچ او رتہ امرال انسپکٹر علی حسین،ایس ایچ او چکلالہ انسپکٹر سکندر نواز،ایس ایچ او مندرہ سب انسپکٹر سید ذکا الحسن،ایس ایچ او ائیر پورٹ سب انسپکٹر محمد ابراہیم، ایس ایچ او صدر واہ سب انسپکٹر آصف اقبال،ایس ایچ او واہ کینٹ سب انسپکٹر احسن علی، ہیڈ کانسٹیبل نعمان،ہیڈ کانسٹیبل سید سبطن الحسن اور کانسٹیبل محسن کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔

Muslim Conference Parliamentary Board Announces Candidates for 37 Constituencies for AJK Elections

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05جولائی 2026) —مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ نے آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے37 حلقہ جات سے اُمیدوار نامزد کر دیئے۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سردار محمد ارشاد خان نے آمدہ انتخابات 2026 کے لئے جماعتی ٹکٹ کے اُمیدواروں سے انٹرویو کے بعد سفارشات مرتب کر کے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، سیکرٹری جنرل میڈم مہرالنساء کو پیش کیں۔ مشاورت کے بعد آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ جات سے جماعتی ٹکٹ کے لیے 37 اُمیدوار نامزد کر دئیے۔ مرکزی سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار واجد بن عارف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جن اُمیدواروں کو ٹکٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اُن کے نام اسطرح ہیں۔ حلقہ ایل اے-1- میرپور -1- ڈڈیال سے چوہدری شوکت علی۔حلقہ ایل اے 3 میرپور -3-شہر سے محمد شکور مغل۔ حلقہ ایل اے۔4 میرپور۔4۔ کھڑی شریف سے راجہ ظفر معروف، حلقہ ایل اے 5- بھمبر -1-برنالہ سے مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ۔ حلقہ ایل اے۔6 بھمبر2 سماہنی سے چوہدری خضر حیات، حلقہ ایل اے۔7 بھمبر۔3 شہر سے راجہ طاہر اقبال خان، حلقہ ایل اے 9-کوٹلی2- نکیال سے سردار عبداللہ طارق ایڈووکیٹ۔ حلقہ ایل اے۔10 کوٹلی۔3 شہر سے ملک محمد رضوان ایڈووکیٹ، حلقہ ایل اے 11۔ کوٹلی۔4 سہنسہ سے راجہ الیاس مصطفوی ایڈووکیٹ،حلقہ ایل اے 13 کوٹلی۔6 کھوئی رٹہ سے راجہ محمد صغیر خان ایڈووکیٹ، حلقہ ایل اے -14-باغ-1-غربی سے سردار عتیق احمد خان۔حلقہ ایل اے 15-باغ-2- وسطی سے سردار عبدالراشید چغتائی ایڈووکیٹ۔ حلقہ ایل اے 16 باغ۔3 شرقی سے ظفر اقبال عباسی، حلقہ ایل اے 18 پونچھ۔1 عباسپور سے سید اظہر علی شاہ، حلقہ ایل اے19- پونچھ – 2 -ہجیرہ سے سردار محمدسلیم خان ایڈووکیٹ۔ حلقہ ایل اے۔20 پونچھ۔3 کھائی گلہ سے ڈاکٹر عرفا ن اشرف،حلقہ ایل اے -21-پونچھ4- -راولاکوٹ سٹی سے سردار اظہر نذرخان۔حلقہ ایل اے -22-پونچھ-5- پاچھیوٹ سے سردارذکاء الرحمن چغتائی۔ حلقہ ایل اے -23-سدھنوتی-1- پلندری سے سردارعابد رزاق خان۔ حلقہ ایل اے -24-سدھنوتی-2- بلوچ سے رائے عبدالراؤف خان ایڈووکیٹ۔ حلقہ ایل اے-25-نیلم ویلی1- -شاردہ سے عابد عندلیب بٹ۔حلقہ ایل اے۔26 نیلم۔2 اٹھمقام سے محترمہ شمیم علی ملک، حلقہایل اے -27-مظفرآباد-1- کوٹلہ سے محمد سلیم اعوان۔حلقہ ایل اے -28-مظفرآباد2- -لچھراٹ سے سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ۔ حلقہ ایل اے۔29 مظفرآباد۔3 شہر سے سجاد انور عباسی، ایل اے30- مظفرآباد -4 ہٹیاں دوپٹہ سے سید تصور عباس موسوی۔حلقہایل اے -31-مظفرآباد5- -کھاوڑا سے راجہ مہتاب زرین ایڈووکیٹ۔حلقہایل اے -32-مظفرآباد6- -چکار سے سردار اسد شہزاد۔حلقہایل اے -33-مظفرآباد -7- لیپہ ویلی سے گوہر زمان عباسی ایڈووکیٹ۔ حلقہایل اے -34-جموں 1- – سے چوہدری محمد سعود مختار۔ حل حلقہ ایل اے۔35 جموں۔2 گجرانوالہ سے وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ، حلقہ ایل اے -36-جموں 3 سیالکوٹ سے محمد افضل ہمایوں۔حلقہ ایل اے -37-جموں -4- نارروال سے رانا صداقت اللہ خان۔حلقہ ایل اے۔39 جموں۔6 سے عبدالخطیب چوہدری،حلقہ ایل اے۔42 ویلی۔3 سے رانا سرفراز احمد،حلقہ ایل اے -44-ویلی5- -سے محترمہ مہرالنساء اورحلقہ ایل اے -45-ویلی -6- پشاور سے خواجہ دلاور وانی کے نام شامل ہیں۔

AJK Election Commission Allots Election Symbols to 16 Political Parties, PTI Excluded

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے 16 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے، پی ٹی آئی شامل نہیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |05جولائی 2026) —جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے ازادکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیئے 16 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ان میں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان شامل نہیں ہے، پاکستان مسلم لیگ ن جموں و کشمیر کو شیر،پاکستان پیپلز پارٹی جموں و کشمیر کو تیر،آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو گھوڑا،جماعت اسلامی جموں و کشمیر کو ترازو،جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کو کتاب، آل جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام کو درخت،جماعت فلاح انسانیت کو بادشاہ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کو کشتی،صدائے حق پارٹی کو کلہاڑا،جموں و کشمیر لبریشن لیگ کو لالٹین،جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کو تلوار،قومی اتحاد پارہ کو ستارہ،پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو ملا،جموں کشمیر عوام دوست کو ہاتھ،جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کو قلم،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو سورج کا نشان الاٹ کردیا گیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button