04 July 20226DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Muhammad Zarif Raja meets with Federal Minister for Information and Broadcasting Attaullah Tarar

کلر سیداں: محمد ظریف راجا کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سے ملاقات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04جولائی 2026) —وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ ایران امریکہ یا ایران خلیجی ممالک کے درمیان جنگ یا کشیدگی ہو،ہم ہر صورت وہاں امن کے قیام کے خواہاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی، عطا تارڑ نے محمد ظریف راجہ کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں ہر مشکل وقت میں قیادت کا ساتھ دیا آمر پرویز مشرف کے دورمیں دہشت گردی کے مقدمہ کا سامنا کیا،چلاوطنی کے دوران لندن میں قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے ان کی خدمات پر پارٹی قیادت کو فخر ہے، اس موقع پر محمد ظریف راجا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم دور میں ملک کو دیوالیہ پن سے نکالا، بانی پی ٹی آئی نے ملک کو سفارتی سطح پر تنہائی میں کھڑا کردیا تھا۔ الحمدللہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جہاں امن کی بات ہوتی ہے تو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نام پہلے آتا ہے۔ راجہ ظریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی طور پر ٹیک آف کر چکا ہے۔ عوام کو ریلیف فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ہوں یا وزیر اعلی مریم نواز دونوں ملکی ترقی، خوش حالی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 4, 2026): Federal Minister for Information and Broadcasting Attaullah Tarar said that Pakistan does not want conflict or heightened tensions between Iran and the United States or between Iran and the Gulf countries, stressing that the country remains committed to promoting peace and stability across the region.

He made these remarks during a meeting with Muhammad Zareef Raja, a member of the Pakistan Films Censor Board, at his residence.

During the meeting, Tarar described Muhammad Zareef Raja as a valuable asset to the party, saying he had stood by the leadership during difficult times. He acknowledged Raja’s loyalty, noting that he faced a terrorism case during the era of former military ruler Pervez Musharraf and remained alongside the party leadership during its period of exile in London. Tarar said the party leadership was proud of his services.

Speaking on the occasion, Muhammad Zareef Raja said that Prime Minister Shehbaz Sharif had helped steer Pakistan away from economic collapse during the Pakistan Democratic Movement (PDM) government. He also claimed that the founder of Pakistan Tehreek-e-Insaf had left the country diplomatically isolated, adding that Pakistan now enjoys broad international support.

Raja further stated that whenever peace initiatives are discussed internationally, the names of Prime Minister Shehbaz Sharif and Field Marshal Syed Asim Munir are mentioned prominently. He added that under Prime Minister Shehbaz Sharif’s leadership, Pakistan’s economy has entered a phase of recovery and growth, and that providing relief to the public remains the government’s top priority. He said both Prime Minister Shehbaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz are working tirelessly for the country’s development and prosperity.

چوہدری فخر زمان نے ایل اے 39 جموں 6 سے انتخابی مہم کا آغاز، کشمیری مہاجرین سے تیر کے نشان پر ووٹ دینے کی اپیل

Chaudhry Fakhar Zaman Launches Election Campaign for LA-39 Jammu-6, Urges Kashmiri Refugees to Vote for PPP

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04جولائی 2026) —آزاد ریاست جموں و کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوھدری فخر زمان نے الیکشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مہاجرین انتخابات میں تیر کے نشان پر مہر لگائیں تیر کی کامیابی حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی کامیابی تصور ہو گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ غریبوں کی بات کی سرکاری ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا مسئلہ کشمیر ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کو موقع ہے کہ وہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنا کر تبدیلی کی عملی بنیاد رکھیں ہم کشمیری مہاجرین کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

مولانا عبدالرشید ربانی کی وفاق المدارس العربیہ کی نئی قیادت کو مبارکباد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی |04جولائی 2026) —جمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبد الرشید ربانی نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نو منتخب صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور نو منتخب جنرل سیکرٹری مولانا حنیف جالندھری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کوفکری اور دور جدید کے چیلنجزسے نبردآزماہونے کےلئے تجربہ کار اور ذی استعداد قیادت کی ضرورت ھے ملک بھر سے علماء کرام اور ارباب مدارس کا وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی پہلی قیادت پر اعتماد وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کے لیے نیک شگون ھے انھوں نے جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کے مہتمم احسان اللہ چکیالوی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ علوم اسلامیہ کی تحصیل کےمراکز اورعظیم رفاعی ادارے ھیں جو سالانہ لاکھوں طلبہ کرام کومفت قیام وطعام علاج معالجہ اورزیور تعلیم سے آراستہ کرتے ھیں ارباب مدارس اور علماء کرام کے اس انتخاب پر صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کو مبارکباد پیش کرتے ھیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button