04 July 20226DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Tragic Incident Where a Woman Allegedly Dies by Suicide in Balaria village
کہوٹہ; بلڑیا میں افسوسناک واقعہ، شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر، 04 جولائی 2026) — پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بلڑیا کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں بلڑیا کے رہائشی محمد اشتیاق نے تھانہ میں تحریری بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ ایمان یوسف نے مبینہ طور پر خودکشی کی۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
کہوٹہ: ڈاکٹر نجیب نقی خان کی آمد، ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے آزاد کشمیر انتخابات پر اہم مشاورت
Kahuta: Dr Najeeb Naqi Khan Meets Dr Muhammad Arif Qureshi for Key Consultation on AJK Elections

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی 2026)
سابق وزیرصحت و خزانہ آزادکشمیر ڈاکٹر نجیب نقی خان کی کہوٹہ آمدسینئر لیگی رہنما ڈاکٹر محمدعارف قریشی سے آزادکشمیر انتخابات کے حوالے سے اہم ملاقات ڈاکٹر نجیب نقی خان نے ڈاکٹر محمدعارف قریشی سے ان کی رہائش گاہ پر طویل ملاقات کی اور آج شام غوثیہ میرج ہال میں ہونے والے مشاورتی میٹنگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر نجیب نقی خان نے لیگی رہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات، انتخابی مہم اور حلقے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران چار جولائی کو کہوٹہ میں منعقد ہونے والی مشاورتی میٹنگ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے انتخابی سر گرمیوں کو مؤثر بنانے، کارکنوں کے ساتھ رابطوں کو مزید مضبوط کرنے اور عوام تک پارٹی کا پیغام پہنچانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے اپنے ایم این اے ایز اور ایم پی ایز کو ایک ایک حلقہ میں میٹنگ کا انعقاد کرنے کا ٹاسک دیا ہے اور ڈاکٹر نجیب نقی خان کے حلقہ کی زمہ داری ایم پی اے بلال یامین ستی کے سپرد کی گئی تھی اور انہوں نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو کہوٹہ میں میٹنگ کا اہتمام کرنے کی زمہ داری سونپی ہے۔
Kahuta Tehsil Office Faces Severe Lack of Basic Facilities; Citizens Deprived of Drinking Water and Washrooms
کہوٹہ تحصیل آفس میں بنیادی سہولیات کا فقدان، شہری پینے کے پانی اور واش روم سے محروم
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی 2026)
کہوٹہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی 1889 میں تعمیر ہونے والا تحصیل آفس کہوٹہ آج بھی پینے کیصاف پانی اور واش روم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم تحصیل کہوٹہ کی تاریخی تحصیل آفس کہوٹہ میں آج بھی بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ روزانہ سینکڑوں سائلین، خواتین اور بزرگ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے تحصیل آتے ہیں، جہاں پر انہیں پینے کے صاف پانی اور واش رومز جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صبح سے یہاں بیٹھی ہیں، یہاں نہ پینے کا پانی دستیاب ہیں اور واش رومز ہیں۔ جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری طرف انتظامیہ آئے روز اپنے دفاتر کی تزئین و آرائش پر کروڑوں پر خرچ کر رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ آ کہوٹہ آئے روز تحصیل آفس کا ز تحصیل آفس کا دورہ کرتی ہیں اور فوٹو ہیں اور فوٹو سیشن کر کے واپس چلی جاتی ہیں لیکن آج تک انہوں نے تحصیل آفس میں بنیادی سہولیات کا جائزہ نہیں لیا۔
Re-Arrest of Escaped Prisoners from Prisoner Van: Kahuta Police Performance Widely Praised
قیدی وین سے فرار ملزمان کی دوبارہ گرفتاری، پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی کو بھرپور سراہا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی 2026)
قیدی وین سے فرار ہونے والے ملزمان کو دوبارہ پکڑنے پر پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی کو سراہتے ہیں،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی ناصر راجہ ڈی ایس کہوٹہ وقار عظیم اور ایس ایچ او کہوٹہ راجہ ندیم الطاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس سارے کیس میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کردارلائق تحسین رہا ان کی قیادت اور خصوصی ہدائیت کی روشنی میں یہ تمام مراحل پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں انہوں نے دن رات ایک کر کے ان خطرناک ملزمان کو دوبارہ پکڑا جس کی وجہ سے عوام علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے ان خیالات کا اظہارممبر ضلعی امن کمیٹی وصدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ نمبردار سید صداقت حسین شاہ، سید سبطین شاہ ایڈووکیٹ،سید نذابت حسین نقوی، سید حسنین حیدر،سید رجب حسین شاہ، سید سبطین نقوی نے اپنے ایک بیان مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں قیدی وین سے فرار حوالاتیوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ہم نے بھی پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے 4قیدیوں کو ہم نے پولیس کے حوالے کیا ہے جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس کہوٹہ وقار عظیم اور ایس ایچ او کہوٹہ راجہ ندیم الطاف نے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی نگرانی میں فرار ہونے والے قیدیوں میں متعدد قیدی دوبارہ گرفتار کر لیے ہیں جوکہ پولیس کی ایک بہت بڑی کارکر دگی ہے کیونکہ اس طرح کے معملات میں دوبارہ اس طرح کی کامیابی حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا مگر لیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس کہوٹہ وقار عظیم اور ایس ایچ او کہوٹہ راجہ ندیم الطاف نے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی نگرانی میں فرار ہونے والے قیدیوں میں متعدد قیدی دوبارہ گرفتارکر لیا ہے جس کی وجہ اہلیان علاقہ ان کی کارکردگی سے مطمن ہیں اوران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم پہلے بھی قانون کی پاسداری کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کر تے رہے ہیں ہمارا بھر پورتعاون اپنی پولیس کے ساتھ ہے۔
Kahuta: Grand Inauguration of New Business Centre “Master Juice” by Prominent Businessman Raja Hamid Ijaz
کہوٹہ: معروف کاروباری شخصیت راجہ حامد اعجاز کے نئے کاروباری سنٹر (ماسٹر جوس) کا شاندار افتتاح




