DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Approval of New Carpeted Road from Sahot Hayal to Choha Khalsa Sparks Public Joy

کلر سیداں: سہوٹ حیال سے چوآخالصہ تک نئی کارپٹ سڑک کی منظوری، عوام میں خوشی کی لہر

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20 اپریل 2026)—سہوٹ حیال سے ماہلی راجگان پلام نئی ابادی چوآخالصہ سہوٹ بھال ڈھوک بلندیاں روڈ تک نئی کارپٹ سڑک کی منظوری یوسی کنوھا اور چوآخالصہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی درخواست پر چار کلومیٹر سے زائد کارپٹ سڑک کی منظوری دے دی جس سے مواضعات چوآخالصہ اور سہوٹ بدھال کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا اس سلسلے میں تقریب سنگ بنیاد گزشتہ منعقد منعقد ہوئی جس میں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد مہمان خصوصی تھے راجہ صغیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں مقیم حاجی شوکت علی مغل سے مسلسل رابطے میں تھا وہ ہمیشہ اس سڑک کی خستہ حالی کو شکوہ کرتے آج ہم نے ان کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کردیا کلردھان گلی کارپٹ روڈ کے قریب سہوٹ حیال سے ایک نئی چار کلومیٹر کارپٹ سڑک تعمیر کی جائے گی جس کے اطراف میں دو دو فٹ شولڈرز بھی تعمیر ہوں گے جس سے اس کی نہ صرف کارکردگی بہت بہتر ہوگی بلکہ یہ سڑک طویل مدت تک کارامد بھی رہے گی سہوٹ حیال سے ماہلی راجگان سے چواروڈ کی جانب ماہلی پلام(چواخالصہ)اور نئی ابادی سہوٹ بدھال(کنوھا)کے ساتھ ساتھ چوآخالصہ کی ابادی ڈھوک بلندیاں کو بھی بہترین سفری سہولیات میسر ہوں اس موقع پر راجہ شاہد محمود،چوہدری محمد شعبان،چوہدری ایاز احمد گجر،نمبردار چوہدری وقاص،شیخ میثم کربلائی،
حافظ محمد احسان، حاجی ظہور مغل، غضنفر مغل و دیگر بھی موجود تھے۔ادھر فرانس میں موجود نمبردار حاجی شوکت علی مغل نے خستہ حال سڑک کی کارپٹ تعمیر پر رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف یوسی کنوھا اور یوسی خالصہ کے پسماندہ دیہات کو جدید سفری سہولت دستیاب ہو گی بلکہ اس سے یوسی بھلاکھر دھمالی سکوٹ دوبیرن بھی اردگرد کے دیہات میں امدورفت کے لیئے مختصر فاصلے کی اس سڑک کو استعمال کرکے وقت کی بچت سر فوائد حاصل کر سکیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 20 April 2026):
The approval of a new carpeted road from Sahot Hyaal to Mahli Rajgan, extending to Palam, New Abadi Choha Khalsa, Sahot Budhal, and Dhok Bulandiyan Road, has brought widespread happiness among residents of Union Councils Kanohha and Choha Khalsa.

The Punjab government approved the construction of more than four kilometres of carpeted road following requests by Members of the Provincial Assembly Raja Usama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed. This long-awaited demand of the people of Choha Khalsa and Sehote Budhal has finally been fulfilled.

A foundation stone-laying ceremony was held recently, where MPA Raja Sagheer Ahmed attended as the chief guest. Addressing the gathering, he stated that he had been in continuous contact with France-based Haji Shaukat Ali Mughal, who frequently raised concerns about the poor condition of the road. “Today, we have fulfilled his longstanding demand,” he said.

The project includes the construction of a new four-kilometre carpeted road from Sehote Hyaal near Kallar Dhan Gali Carpet Road, complete with two-foot-wide shoulders on both sides. This will not only improve road performance but also enhance its durability over time.

The road will provide improved travel facilities to residents of Mahli Rajgan, Mahli Palam (Choha Khalsa), New Abadi Sahot Budhal (Kanoha), and Dhok Bulandiyan, ensuring better connectivity across the region.

Prominent attendees at the event included Raja Shahid Mahmood, Chaudhry Muhammad Shaban, Chaudhry Ayaz Ahmed Gujjar, Numberdar Chaudhry Waqas, Sheikh Maysam Karbalai, Hafiz Muhammad Ihsan, Haji Zahoor Mughal, Ghazanfar Mughal, and others.

Meanwhile, France-based Numberdar Haji Shaukat Ali Mughal expressed his gratitude to MPA Raja Sagheer Ahmed for the road’s approval. He said the project would not only provide modern travel facilities to underdeveloped villages in UC Kanohha and UC Khalsa but also benefit surrounding areas such as UC Bhalakhar, Dhamali, Skot, and Duberan by offering a shorter route, saving time and improving accessibility.

کلر سیداں: باؤلے کتے کے حملے میں چار خواتین سمیت سات افراد زخمی

Kallar Syedan: Seven Injured, Including Four Women, in Rabid Dog Attack

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20 اپریل 2026)— باولے کتے کے کاٹنے سے چار خواتین سمیت سات افراد زخمی، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔واقعہ چوکپنڈوڑی میں پیش آیا جہاں ایک باؤلے کتے نے راہگیروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار خواتین اور تین مرد زخمی ہو گئے مقامی لوگوں نے باولے کتے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ زخمیوں میں راجہ واجد، محبوب حسین،مسماۃ (ح) بی بی ح،مسماۃ (سی) بی بی،مسماۃ (ز)،مسماۃ (ف) اور صدیق خان شامل ہیں۔

Kallar Syedan Bar Association Condemns Attack on Lawyer in Bahria Town, Rawalpindi

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی بحریہ ٹاؤن میں وکیل پر حملے کی شدید مذمت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 20 اپریل 2026)— بار ایسوسی ایشن کلر سیداں نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ایڈووکیٹ مہران انور چوہدری پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔بار ایسوسی ایشن کے صدر ریفانہ ملک ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ، نائب صدر ابراہیم مرزا ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری اندلیب سندس راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف بلا تاخیر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی وکیل پر حملہ پوری وکلاء برادری پر حملے کے مترادف ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو وکلاء برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button