DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Large Gathering Marks Annual Urs of Dada Pir Kala (RA)

مٹور: دادا پیر کالا ؒ کے سالانہ عرس میں عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اپریل2027)
خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالا ؒکا سالانہ عرس مبارک،صاحبزادہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف،ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت علمائے کرام اور جنجوعہ راجپوت خاندان کے بڑھی تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت،صاحبزادہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمان ایک ایسی قیمتی چیز ہے جس کو نصیب ہو جائے اس کی دنیا اور آخر ت سنور جاتی ہے،اللہ تعالی نے جنجوعہ خاندان کے جد امجدحضرت راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالاکو ایمان کی دولت سے نوازہ آج ہم ان کے جتنی اولاد ہیں ہمارے ایک ایک نیک عمل،ہمارے سجدوں، نمازوں کا جتنا ثواب ہمیں ملتا ہے اتنی ہے اللہ تعالی ان کو عطا کرتا ہے آج اسی لیے ہم ان کی یاد میں یہ عرس مناتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ جو قومیں اپنے اجداد کو بھلا دیتی ہیں ان کا نشان باقی نہیں رہتا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا ہے ہم تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے قبائل بنائے ہیں تاکہ تمہاری پہچان ہو مگر ہمارے نزدیک وہ ہے جو متقیٰ و پرہیز گار ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں سالانہ عرس مبارک حضرت راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کنڈیاری سلطان خیل کی ایک روزہ تقریب کے شر کاء سے اپنے خطاب میں کیاعرس کا پروگرام زیر نگرانی گدی نشین وبانی ممتاز سماجی شخصیت راجہ محمد ذاکر جنجوعہ بگلہ راجگان چیئرمین راجہ رئیل کنگز رابطہ راجگان ہوا دربار عالیہ دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کی قبر مبارک کو غسل دیا گیااس کے بعد چادر چڑھائی گی اور دعا کی گئی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئرمین جنجوعہ اتحاد مومینٹ،معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ رومان سعید، راجہ توقیر شبیر،چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین راجہ فیاض بیور، راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان،راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام،بابو راجہ ظفر اقبال، کونسلر راجہ عبا س پپو،راجہ اقراب جنجوعہ ممیام راجگان،راجہ آذان جمیل جنجوعہ ممیام راجگان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ،راجہ شعیب جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ نوید جنجوعہ راجہ فرقان جنجوعہ کاشی (پنجاب پولیس)، راجہ جمال جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ جلیل جنجوعہ کشمیر میرپور،راجہ بشارت جنجوعہ، نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور،معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت فرزندکہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ،،راجہ خالدجنجوعہ کہوٹہ،ماسٹرراجہ ابرارکہوٹہ،راجہ نوید جنجوعہ تھوہا راجگان، راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ سہر راجگان،حاجی راجہ نیاز یعقو ب یعقوب جنجوعہ سہر راجگان،راجہ احتشام جنجوعہ لہڑی،راجہ عبد الوہاب جنجوعہ کہوٹہ،قاری عبدالرحیم بگھون،راجہ احسان الحق جنجوعہ لہڑی،صحافی راجہ پرویز اقبال،صحافی راجہ آصف محمود،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت معززین علاقہ اور جنجوعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں پنجاب کشمیر، جہلم،چکوال، گجرات، کلرکہار ودیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی آ خر میں آ نے والے مہمانوں میں راجہ محمد ذاکر جنجوعہ بگلہ راجگان کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا اور صاحبز ادہ عمیرہاشم دربا عالیہ بگہار شریف نے تمام عالم اسلا م کے لیے خصوصی دعا کی۔

Matoor (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | 20 April 2027):
The annual Urs of the revered spiritual figure Dada Pir Kala (RA), also known as Raja Sultan Ahmed Sani, the ancestral elder of the Janjua Rajput family across Kahuta and Kallar Syedan’s 84 villages, was observed with great devotion and participation.

A large number of religious scholars, political personalities, and members of the Janjua Rajput community attended the event. Among the notable attendees was MPA Raja Sagheer Ahmed, along with prominent figures from across the region.

Sahibzada Umair Hashim of Darbar-e-Aalia Baghar Sharif, while addressing the gathering, emphasised the importance of faith, stating that it is a priceless blessing that brings success in both this world and the hereafter. He highlighted that Allah bestowed the wealth of faith upon Dada Pir Kala (RA), and the rewards of good deeds performed by his descendants also benefit him.

مٹور: مزدور طبقہ مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں سے شدید پریشان

Mator: Labour Class Struggles Amid Inflation and Government Policies

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اپریل2026)
مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت (پاکیزہ سویٹ ہاؤس چھنی بازار کے آنر) ملک عبد القیوم آف چھنی اعوان کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حق میں کوئی مؤثر پالیسی نظر نہیں آرہی موجودہ حالات میں عوام ذہنی دباؤ اور غیر یقینی کیفیت سے گزر رہی ہے جو تشویشناک ہے وقت کا حکمران ماں باپ جیسی حیثیت رکھتا ہے لیکن اگر صاحب اختیار ہی ناقص پالیسیوں کا انتخاب کریں تو اس سے عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے اس طرز حکمرانی کے باعث نہ صرف روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ معیشت پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے اور حالیہ پالیسیوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیاشیائے ضرور یہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو لوگ فاقہ کشی جیسے حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button