DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Two Killed, One Injured in Motorcycle Collision in Nala Muslimana
کلر سیداں: نلہ مسلماناں میں موٹر سائیکل حادثہ، دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16 اپریل 2026)— دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ٹریفک کا یہ حادثہ گزشتہ روز کلر سیداں کی یونین کونسل نلہ مسلماناں میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلہ مسلماناں جنوبی کے قریب ایک خطرناک موڑ پر پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکل ایک دوسرے کیساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 21 سالہ عبدالہادی اور 51 سالہ اخلاق کیانی جاں بحق جبکہ محمد افاق نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ خبر کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ عبدالہادی اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھا جبکہ اخلاق کیانی شادی شدہ ہونے کے باوجود اولاد جیسی نعمت سے محروم تھا
اخلاق کیانی کو پنڈ بینسو اور عبدالھادی کو نلہ مسلماناں میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان، ہارون کمال ہاشمی،ایس ایچ او تھانہ نیو مری انسپکٹر راجہ سعید اکبر کیانی،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ محمد شکیل کیانی، چوھدری شفقت محمود، ٹھیکیدار بشارت اعوان، الحاک غلام ظہیر،یاسر محمود کیانی،چوھدری ابرار حسین،چوھدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری اشفاق حسین،چوہدری تنویر اختر،راجہ جاوید کیانی، ڈاکٹر محمد خالد،بابو لیاقت حسین،علی افسر بھٹی،علی اصغر کیانی، انوار الحق،اشفاق جنجوعہ،اصف نورانی، مصور حسین،حمزہ خان،راجہ شاھان سعید،مرزا اعجاز کیانی،صوفی جمیل اختر،صوفی بشیر خان،راجہ مجید احمد،ظفراقبال کیانی، ماسٹر نجابت حسین، ماسٹر راجہ ساجد، راجہ یاسر محمود،اکرام الحق قریشی،منیر چشتی,,چوہدری شاہد گجر ,شیخ خورشید احمد,راجہ جاوید اشرف,راجہ نعمان ظہیر,سردار محمد آصف و دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | 16 April 2026) — A tragic road accident involving two motorcycles claimed the lives of two individuals and left another seriously injured in Kallar Syedan.
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16 اپریل 2026)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں نے جہانگیر علی گوندل نے مقدمہ اقدامِ قتل کے ایک مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ملزم انجم شہزاد ولد شہزاد، سکنہ ممیام باغ جمیری کے خلاف الزام تھا کہ اس نے فائرنگ کر کے فرحان اور سمد کو جان سے مارنے کی کوشش کی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے ڈی ایف سی کامران یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ دورانِ سماعت، ملزم کی جانب سے معروف قانون دان چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے بھرپور دلائل دیے، جن سے اتفاق کرتے ہوئے معزز جج جہانگیر علی گوندل نے عبوری ضمانت کی درخواست کی توثیق کر دی۔
Karate Championship Concludes in Kallar Syedan, Promoting Sports and Youth Engagement
کلر سیداں میں کراٹے چیمپیئن شپ اختتام پذیر، کھیلوں کے فروغ پر زور

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16 اپریل 2026)—پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلرسیداں کے زیراہتمام یونیک ماڈل سیکنڈری سکول شاہ باغ میں منعقدہ کراٹے چیمپیئن شپ اختتام پزیر ہو گئی جس میں مسلم لیگ ن یوسی غزن اباد کے صدر ماسٹر عبد المجید، ساجد مرزا،عثمان مجید، چوہدری جواد،پرویز اقبال،چوہدری خالد،سید مبین شاہ نے بھی شرکت کی۔ماسٹر عبد المجید اور مرزا ساجد نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت مند جسم کے لیے بہت ضروری ہیں ہمیں خوشی ہوئی کہ یونیک ماڈل سیکنڈری سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کا موقع فراہم کر رھا ہے اس موقع پر کھلابڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
Kallar Syedan Bar Raises Strong Concerns Over Revenue Case Management System, Demands Transfer to Civil Courts
کلر سیداں بار کا ریونیو کیسز مینجمنٹ سسٹم پر تحفظات، معاملات سول کورٹس میں منتقل کرنے کا مطالبہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 16 اپریل 2026)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے ایک ہنگامی اجلاس میں ریونیو کیسز مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور موجودہ ریونیو کورٹ سسٹم کو جاری رکھنے کے حوالے سے حکومت پنجاب اور بورڈ آف ریونیو کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کلرسیداں بار کے جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز حسین گجر کے مطابق اجلاس کی صدارت ریفانہ ملک نے کی جس میں واضح کیا گیا کہ ریونیو کورٹس عوام کے شہری حقوق کا فیصلہ کرنے کے لیے مجاز عدالتیں نہیں ہیں اور ایسے معاملات کے لیے آزاد عدالتوں کے ذریعے ہی مناسب عدالتی فیصلہ کی ضرورت ہوتی ہے لہذہ ریونیو کے تمام معاملات کو سول کورٹس میں منتقل کیا جائے جہاں ان کا قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے شفافیت،انصاف پسندی اور مناسب عمل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کلرسیداں بار نے اس بابت سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بنیادی مسائل کو حل کیے بغیر قانونی پیشے کو بری طرح متاثر کرے گا اور مدعیان کے لیے مزید مشکلات جنم لیں گی انہوں نے پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل کو اس سلسلے میں اپنا موثر اور فوری کردار ادا کرنے کو کہا تاکہ مناسب قانون سازی، پالیسی پر نظرثانی اور وکلاء کے ساتھ ساتھ عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
Kallar Syedan: Young Son of Nasir Akhtar Bhatti, Umar Nasir Bhatti, Passes Away; Large Turnout at Funeral Prayer
کلر سیداں: نصیر اختر بھٹی کے جوانسال بیٹے عمر نصیر بھٹی کا انتقال، نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت




