DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police Arrest Gang Leader Involved in Two Robbery Incidents in Mamyam and Chauk Pindori

کلر سیداں میں دو ڈکیتیوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13 اپریل 2026)—کلر سیداں پولیس نے ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ عظیم حسن کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ستمبر 2024 میں ممیام میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی، دو ہزار برطانوی پونڈز اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات جبکہ دوسری واردات 11 فروری کی شب نئی آبادی چوکپنڈوری میں کی تھی جہاں سے ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے تھے جس پر پولیس کے اے ایس آئی عدنان محمود نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ادھر پولیس نے دوران جسمانی ریمانڈ ملزم عظیم حسن کے قبضے سے گیارہ ہزار 500 روپے کی رقم ہئیر ڈرائیر اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | April 13, 2026): Kallar Syedan police have arrested Azeem Hassan, the leader of a gang involved in two major robbery incidents.

According to police sources, the gang leader, along with his accomplices, carried out a robbery in September 2024 in the area of Mamyam. During the incident, the suspects held a family hostage and looted Pakistani currency worth Rs. 500,000, £2,000 in British pounds, and jewellery valued at hundreds of thousands of rupees.

In another incident on the night of February 11, the gang struck in New Abadi Chauk Pindori. The suspects again held a family at gunpoint and escaped with Rs. 500,000 in cash and gold jewellery.

Police ASI Adnan Mahmood utilised professional investigative skills to trace and apprehend the suspect. Authorities stated that raids are ongoing to arrest the remaining members of the gang.

During physical remand, police recovered Rs. 11,500 in cash, a hair dryer, and the weapon used in the robberies from the possession of Azeem Hassan.

ڈیزل سستا مگر کلر سیداں میں کرایے بدستور بلند، مسافروں کو ریلیف نہ مل سکا

Fares Remain High in Kallar Syedan Despite Significant Drop in Diesel Prices

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13 اپریل 2026)—ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے کرائے کم نہ ہو سکے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اے سی کوسٹر کے علاؤہ ویگن سروس کے کرایے نامہ جاری کرنے کو تیار ہی نہیں۔ کلرسیداں میں کرایے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور کلرسیداں انتظامیہ نہیں بلکہ یہاں کے مقامی ٹرانسپورٹرز ازخود کرتے ہیں کلرسیداں میں کرایے پہلے ہی دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ تھے چند ایام قبل ایک بار پھر اضافہ کیا گیا مگر ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کے باوجود کرایے کم نہ ہو سکے اے سی کوسٹر نے اپنے کرایوں میں صرف بیس روپے کمی کا اعلان کیا مگر مسافروں کو صرف بیس کی بجائے صرف دس روپے کا ریلیف دیا گیا جبکہ گوجرخاں کے ٹرانسپورٹروں نے ازخود تمام روٹوں پر کرایوں پر پچاس روپے کی کمی کردی مگر کلرسیداں میں ایسا کچھ بھی نہ ہو سکا یہاں آج بھی 8 کلومیٹر مسافت کا کرایہ سو روپے سے بھی زائد وصول کیا جا رھا ہے مگر سبھی اس صورتحال پر خاموش ہیں سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی مکمل طور پر ٹرانسپورٹروں کے سہولت کار ہیں جس کی قیمت کلرسیداں کے مسافر بھاری کرایوں کی صورت میں ادا کرتے ہیں اور کوئی ان کا والی وارث نہیں ہے

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام — اکرام الحق قریشی | 13 اپریل 2026)—چوھدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے جنڈنجار جا کر تحصیلدار کلرسیداں ظفراقبال سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button