DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Grand inauguration of Shangrila Heights Restaurant Draws Prominent Figures
کہوٹہ میں شنگریلا ہائٹس ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اپریل2026)
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بلڈنگ میں کھلنے والے (شنگریلا ہائٹس ریسٹورنٹ) نزد الہی میرج ہال کہوٹہ کاشاندار افتتاح، بڑی تعداد میں مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات اور کہوٹہ کے صحافیوں کی شرکت،دیدہ زیب بلڈنگ، بچوں کے لیے جھولے،صاف ستھرا ماحول نے عوام کو اپنا گرویدہ بنا لیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ نالہ لنگ کے قریب ایک اونچی اور خوبصورت بلڈنگ پر جو کہوٹہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی مالکیت ہے وہاں ہر (شنگریلا ہائٹس ریسٹورنٹ)نام سے ایک خوبصور ت ریسٹورنٹ ہوا جس میں کہوٹہ کی معروف مذہبی شخصیت مولانا قاری عثمان عثمانی، حافظ قمر رضا ء چشتی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سر پر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،اختر قریشی، سیکرٹری ذوالفقار، حاجی محمد سلیم،ندیم ہاشمی، افتخار غوری،راجہ شاہد اجمل،ندیم آزاد، عاصی جنجوعہ، راجہ طحہ عباس جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر تمام شرکاء نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو مبارکباد پیش کی۔

Kahuta (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, April 13, 2026):
A grand افتتاح ceremony of Shangrila Heights Restaurant was held near Elahi Marriage Hall, Kahuta, in a building owned by prominent political and social figure Dr M Arif Qureshi.
The event witnessed a large gathering of religious, political, and social figures, along with local journalists from Kahuta. The beautifully designed building, clean environment, and availability of play areas for children attracted significant public interest and admiration.
Among the notable attendees were renowned religious scholar Maulana Qari Usman Usmani, Hafiz Qamar Raza Chishti, President of Kahuta Press Club Raja Imran Zameer, patron-in-chief Saeed Afzal Chaudhry, Akhtar Qureshi, Secretary Zulfiqar, Haji Muhammad Saleem, Nadeem Hashmi, Iftikhar Ghouri, Raja Shahid Ajmal, Nadeem Azad, Aasi Janjua, Raja Taha Abbas Janjua, and many other respected members of the community.
On this occasion, all participants congratulated Dr M Arif Qureshi on the opening ceremony of the restaurant and expressed their best wishes for its success.
کہوٹہ میں بازاروں کے اوقات کار پر اہم اجلاس، تاجر برادری کی حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی
Kahuta Administration Holds Key Meeting on Market Timings, Traders Assure Full Compliance

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اپریل2026)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیرین کل کی زیر صدارت بازاروں کی ٹائمنگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ، شادی ہال ایسوسی ایشن اور بیکرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں حاجی ملک عبد الروف،حاجی ملک منیر اعوا ن، راجہ شاہد اجمل،شیخ آصف، حاجی ملک غلام نبی، بلال قریشی،ملک لقمان،فری ستی، ملک افتخار ترکھیاں سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پرحکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بازاروں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیرین کل نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہر میں نظم و ضبط برقرار رہے۔تاجران نمائندگان نے بھی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ تاجر برادری حکومتی احکامات کے مطابق کاروباری اوقات کار کی پابندی کرے گی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری مراکز مقررہ اوقات کے مطابق بند کیے جائیں گے تاکہ کسی کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بازاروں کے اوقات کار پر عملدرآمد کے لیے انتظامیہ کی جانب سے نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
Annual Urs of Dada Pir Kala to Be Observed with Devotion on April 19
دادا پیر کالا ؒ کا سالانہ عرس 19 اپریل کو عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اپریل2026)
چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ ممیام معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد ذاکر جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنے جد امجد دادا پیر کالا ؒ المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کا سالانہ عرس19 اپریل 2026 بروز اتوار کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز (کہوٹہ، کلر سیداں میں موجود جنجوعہ راجپوت خاندان کے 84 گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالا ؒ) کے سالانہ عرس کے حوالے سے ممیام راجگان (مارکیٹ) میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ کے آفس میں خاندان جنجوعہ راجپوت کا ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات چیئرمین راجہ محمد ذاکر جنجوعہ، راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان، راجہ شجاع جنجوعہ، راجہ ضیاء الاصغرجنجوعہ، راجہ جمیل جوچھہ، راجہ احسن اختر، راجہ سعید، راجہ بابر، کونسلر راجہ عباس پپو،ماجد جنجوعہ، راجہ افتخار، نوجوان سیاسی شخصیت راجہ آذان جمیل جنجوعہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں اس موقع(دادا پیر کالا ؒ) کے موقع پر خاندان جنجوعہ کی بھرپور نمائندگی کے ساتھ اپنے جد امجد کا سالانہ عرس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا عزم کیا گیا اور اس حوالے سے تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کے میں رہنے والے خاندان کے سبھی افراد کو دعوت بھی دی جائے گی اور میٹنگ کا یہ سلسلہ ہر گاؤں کی سطح پر منعقد ہو گا، عرس کے آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا جائے گا
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اپریل2026)
پی پی پی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی کے کزن راجہ گلفراز کیانی کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری،حلقے کی معروف مذہبی سیاسی،سماجی،علمی و ادبی شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت، گذشتہ روز ساہیں محمد پرویز گدی نشین دربار عالیہ سخی پیر سید میٖغاث سرکارؒ، معروف مذہبی شخصیت مولانا قاری شبیر چشتی، معروف سماجی و علمی شخصیت چوہدری آصف نورانی،معروف صحافی میاں منیر چشتی، صحافی راجہ محمد ساجد، مرزا طاہر مغل، ماسٹر محمد اشفاق نمبردار، حاجی محمد سعید، حاجی محمد تنویر اقبال، ندیم جیولرز، چوہدری مسعود اقبال،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔




