DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Fatal Traffic Accident in Kundan, Panjar, Leaves One Dead, Another Critically Injured

پنجاڑ ,کنڈاں کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، ایک شدید زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2026)
ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، ایک شدید زخمی تھانہ کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ کے قریب کنڈاں کے مقام پر پراڈو اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی موٹرسائیکل سوار کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دی ہے۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عمراسلم ولد محمداسلم سکنہ عباس پور پونچھ جبکہ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت محمدکاشف ضمیر سکنہ سہرکوٹ تیتری نوٹ ہجیرہ آزاد کشمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جسے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل سوار کا تعلق ہجیرہ آزاد کشمیر سے بتایا جارہا ہے۔

Kahuta (Pothwar.com – Kabir Ahmed Janjua, March 20, 2026):
A tragic traffic accident occurred near Panjar, in the jurisdiction of Kahuta police station, at the Kundan area, where a collision between a Prado vehicle and a motorcycle resulted in the death of one person and left another seriously injured.

Rescue teams arrived promptly at the scene after receiving information about the incident. The injured motorcyclist was immediately shifted to THQ Hospital, Kahuta, for medical treatment, while the body of the deceased was also transferred to the same hospital.

The deceased has been identified as Umar Aslam, son of Muhammad Aslam, a resident of Abbas Pur, Poonch. The injured individual has been identified as Muhammad Kashif Zamir, a resident of Sehrkot Titri Note, Hajira, Azad Kashmir.

According to sources, the condition of the injured person is critical, and he has been referred to Rawalpindi for further treatment. Both motorcyclists are reported to belong to Hajira, Azad Kashmir.

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں نماز عید الفطر کے اوقات جاری

Eid-ul-Fitr Prayer Timings Announced Across Kahuta City and Surrounding Areas

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2026)
کہوٹہ شہر اور گر د و نواح میں نماز عید الفطر کے اوقات،مرکزی عید گاہ حضرت سخی سبزواری بادشاہ ؒ میں مولانا ادریس ہاشمی نمازے عید 8بجے پڑھاہیں گے،جامع مسجد مکی کہوٹہ مولانا قاری عثمان عثمانی نمازے عید:30 8بجے پڑھاہیں گے،جامع دارالعلوم یعقوبیہ بگہار شریف میں صاحبزادہ عمیر ہاشم نمازے عید 8بجے پڑھاہیں گے،جامع مسجد طبیہ فیض سلطان دھپری میں مولانا عبداللہ عباسی نمازے عید 8بجے پڑھاہیں گے، جامع مسجد الخلیل گر ڈ اسٹیشن کہوٹہ میں قاری محمد صغیر چشتی نمازے عید 8بجے پڑھاہیں گے،جامع مسجد بلال نزد سول ہسپتال کہوٹہ میں مفتی قاری محمد آمین نمازے عید7:45بجے پڑھاہیں گے،جامع مسجد فارو ق احمد بٹالہ جھرکی میں حافظ مفتی طاہر زمان نمازے عید7:30بجے پڑھاہیں گے،جامع مسجد علی مرتضیٰ کھڈیوٹ میں پیر سید کاظم شاہ نمازے عید 7:30بجے پڑھاہیں گے،جامع مسجد عثمان غنی چمبہ محلہ کہوٹہ میں مونالا عبد الشکور حمادی نمازے عید 7:45بجے پڑھاہیں گے،جامع مسجد صدیقہ ترنوش میں علامہ محمد سفیر نقشبندی نمازے عید 8بجے پڑھاہیں گے،جامع مسجد غوثیہ نزد فلو ر مل کہوٹہ میں علامہ قاری ذوالفقار احمد نمازے عید 7:30بجے پڑھاہیں گے،جامع مسجد گلزار حبیب میں علامہ توقیرا کرم نمازے عید 7:30بجے پڑھاہیں گے اس علاوہ دیگر مساجد میں 7:30سے8بجے تک ٹائم ہے۔

Traders Meet Assistant Commissioner Kahuta, Eid Traffic Restrictions Planned for Markets

انجمن تاجران کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات، عید پر بازار میں ٹریفک پابندی کا فیصلہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2026)
صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کی قیادت میں انجمن تاجران کہوٹہ کے عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل سے ملاقات کی، عید کے دنوں میں بازار کے حوالے اور ٹریفک کی روانی کے حوالے تفصیلی گفتگو، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کی قیادت میں انجمن تاجران کہوٹہ کے عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل سے ملاقات کی اس موقع پر راجہ امتیاز عالم کے ہمراہ جنرل سیکرٹری ملک غلام نبی، حاجی ملک منیر اعوان،ایم ذرین اعوان،شیخ محمد فارص،عمران گل کیانی،ملک شوکت،راجہ اخلاق،راجہ شاہد اجمل،محمد ظہوربھی موجود تھے انہوں نے ملاقات میں عید کے دنوں کے دوران بازار کے انتظامات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیااجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عید کے دنوں میں غیر معمولی رش کے پیشِ نظر بازار میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بشمول چھوٹی گاڑیوں، بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہوگی مزید برآں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی متعدد اقدامات زیرِ غور لائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل نے متعلقہ اداروں کو ضروری احکامات جاری کیے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔

Eid-ul-Fitr Prayer Timings Announced Across Kahuta

کہوٹہ میں نماز عید الفطر کے اوقات کا اعلان

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 20 مارچ 2026):
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں نماز عید الفطر کے اجتماعات کے اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں مختلف مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید مقررہ اوقات کے مطابق ادا کی جائے گی۔

مرکزی عید گاہ حضرت سخی سبزواری بادشاہؒ میں نماز عید صبح 8:00 بجے مولانا ادریس ہاشمی کی امامت میں ادا کی جائے گی، جبکہ دربار عالیہ بگھار شریف میں امام صاحبزادہ عمیر ہاشم 8:30 بجے نماز پڑھائیں گے۔

جامع مسجد مکی کہوٹہ میں مولانا قاری عثمان عثمانی 8:30 بجے، جبکہ جامع مسجد طبیہ فیض سلطان دھپری اور جامع مسجد الخلیل گرڈ اسٹیشن میں نماز عید 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد بلال نزد سول ہسپتال اور جامع مسجد عثمان غنی چمبہ محلہ میں نماز عید 7:45 بجے ادا ہوگی۔

اسی طرح جامع مسجد فاروق احمد بٹالہ جھرکی، جامع مسجد علی مرتضیٰ کھڈیوٹ، جامع مسجد غوثیہ نزد فلور مل اور جامع مسجد گلزار حبیب میں نماز عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد صدیقہ ترنوش میں نماز عید 8:00 بجے ادا ہوگی۔

اس کے علاوہ دیگر مساجد میں بھی نماز عید کے اجتماعات 7:30 سے 8:00 بجے کے درمیان منعقد ہوں گے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بروقت مساجد اور عید گاہوں میں پہنچیں اور نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button