DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta–Azad Pattan Tragic Accident: Two More Bodies Recovered on Second Day; Search Operation Continues

کہوٹہ آزاد پتن حادثہ: دوسرے روز مزید دو نعشیں برآمد، سرچ آپریشن جاری—جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 13 دسمبر 2025)
کہوٹہ آزاد پتن حادثے کے دوسرے روز صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران مزید دو نعشیں برآمد ہوئیں۔ ایک متوفی کی شناخت عمر حیات ولد محمد حیات سکنہ تتری نوٹ کے نام سے ہوئی۔ جائے وقوعہ پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، کہوٹہ انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اہلکار اور مقامی افراد بڑی تعداد میں موجود رہے جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری رہی۔

گزشتہ روز ہجیرہ آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث منڈہ کس، آزاد پتن کے قریب دریائے جہلم میں جاگری۔ حادثہ میں 11 میں سے 5 مسافروں کو زندہ نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔

زخمیوں میں باسط شاہ، سجاد شاہ، ظفر اقبال، محمد لیاقت اور ڈرائیور محمد ادریس شامل ہیں۔

حادثے میں جان بحق ہونے والے 6 افراد میں سے پہلے روز 3 نعشیں نکالی گئیں جن کی شناخت محمد نعیم ولد بشیر خان، فاطمہ بی بی زوجہ بشیر خان، اور محمد عدیل ولد محمد عارف کے ناموں سے ہوئی۔

واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر سی ٹی او فرحان اسلم، ایس ایس پی طارق محبوب، اے سی کہوٹہ ایوشہ ظفر، ڈی ایس پی وقاص اور ایس ایچ او کہوٹہ موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور مقامی افراد نے چار گھنٹے کے آپریشن میں نعشوں کو ریکور کرکے آزاد کشمیر روانہ کیا۔

دوسرے روز بھی سرچ آپریشن AC کہوٹہ کی نگرانی میں جاری رہا جس میں کشتیاں، غوطہ خور، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں حصہ لیتی رہیں۔ دو اور نعشیں برآمد ہوئیں، یوں مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی جبکہ مزید نعشوں کے پانی میں موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن میں مسلسل مصروف ہیں۔

Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir, December 13, 2025)
The search operation resumed early Saturday morning at the site of the Kahuta–Azad Pattan accident, where a passenger Toyota Hiace fell into the Jhelum River due to overspeeding. During the second day of rescue efforts, two more bodies were recovered. One of the deceased was identified as Umar Hayat, son of Muhammad Hayat, resident of Tattri Note.

Assistant Commissioner Kahuta Ayesha Zafar, local administration, Rescue 1122 teams, Civil Defence officials, and local volunteers remained present at the scene as the search for the remaining missing passengers continued.

According to details, the van (LES-7599) was travelling from Hajira, Azad Kashmir, to Rawalpindi when it plunged into the Jhelum River near Manda Kas, within the jurisdiction of Kahuta Police Station. The accident resulted in six deaths and five serious injuries. Eleven passengers were onboard; five were rescued alive and shifted to THQ Hospital Kahuta, from where they were later referred to Rawalpindi.

Medical Superintendent Dr. Samina Khan Bhatti had already put emergency measures in place. The injured included Basit Shah, Sajad Shah, Zafar Iqbal, Muhammad Liaqat, and driver Muhammad Idrees.

Three bodies were recovered on the first day, identified as:

  • Muhammad Naeem, son of Bashir Khan (42 years)

  • Fatima Bibi, wife of Bashir Khan

  • Muhammad Adeel, son of Muhammad Arif, resident of Hajira

On instructions from CPO Rawalpindi Syed Khalid Hamdani, senior officials, including CTO Farhan Aslam, SSP Operations Tariq Mahboob, Assistant Commissioner Ayesha Zafar, DSP Waqas, and SHO Kahuta, also visited the site. Rescue 1122, Civil Defence teams, and local residents took part in a four-hour-long operation to retrieve the bodies.

On the second day, boats, divers, Rescue 1122, and Civil Defence teams continued the search. A total of six fatalities have been confirmed so far, while the search for additional missing persons remains ongoing. Authorities suspect more bodies may still be in the river.

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور سابق بلدیاتی نمائندگان کی کبیر احمد جنجوعہ کے گھر آمد، عمرہ ادائیگی پر مبارکباد

PML-N MPA Raja Saghir Ahmed and Former Local Representatives Visit Kabir Ahmed Janjua to Congratulate Him on Performing Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13دسمبر2025)
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمداور سابق بلدیاتی نمائندگان کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کے گھر آمد، عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی وچیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، وائس چیئرمین اسد محمود ستی،چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد،چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،وائس چیئرمین عبد الحمید مغل،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،سابق ممبرایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،سابق ممبرایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،سابق ممبرایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف، سابق ممبرایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈووکیٹ، سابق ممبرایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ،سابق ممبرایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود،سابق ممبر یوسی مٹور راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یوسی مٹور،سابق ممبر یوسی مٹور راجہ عباس پپو، سابق ممبر یوسی ہوتھلہ راجہ گلز ار احمد سمیت دیگر شخصیات نے کبیر احمد جنجوعہ کے گھر جا کر ان کو عمرئے کی ادائیگی پر مبار کباد پیش کی۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13دسمبر2025)
چیئرمین راجہ محمد فیاض کے بھائی کی وفات پر چیئرمین چوہدری غالب حسین، چیئرمین چوہدری صداقت حسین اور فیاض یعقوب جنجوعہ کا اظہار تعزیت، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض کے چھوٹے بھائی راجہ محمد نیاز کی وفات پر جاپان کے معروف بزنس مین، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماج شخصیت، چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ چوہدری غالب حسین، مسلم لیگ ن کے رہنماء سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،معروف سیاسی وسماجی شخصیات فیاض یعقوب جنجوعہ،صدر مسلم لیگ ن یو سی لہڑی،سیاسی وسماجی شخصیت امتیاز یعقوب جنجوعہ آف یو کے،ماجد محمود جنجوعہ،ملک طاہر محمود اعوان آف سہر اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ گوہڑہ راجگا ن جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button