روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء) —اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں27 زخمی ہیں جس میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کی کینٹین میں ہونے والے گیس دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی ,ذرائع کے مطابق کچہری کے باہر گاڑی میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ بھی آئے، پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد حملہ کے شھ داء اور زخمیوں کی لسٹ ۔
*آپڈیڈیٹ پمز ہاسپٹل اسلام آباد_
*شہید افراد*
1۔افتخارعلی ولد سلطان محمود
2۔سجاد شاہ ولد لعل چن
3۔ طارق ولد میرافضل
4۔افتخار ولد سراج
5۔سبحان الدین
6۔ثقلین ولد مہدی
7۔صفدر ولد منظور
8۔شاہ محمد ولد محمد خلیل
9۔زبیر گھمن وکیل
10۔بداللہ ولد فتح خان
11۔۔۔عدم شناخت
مضروب
1۔۔مظہر ولد روزی خان۔۔ وکیل
2۔۔ارشاد اے ایس آئی تھانہ رمنا
3۔ منتظر ولد فرحت عباس
4۔۔اظہر ولد ظفر اقبال
5۔۔عادل کیانی ولد طارق
6۔عالم زر ولد شیر زادہ
7۔۔یاسین ولد عبدالکریم
8۔محمد عمران ھیڈ کانسٹیل
9۔احتشام ولد نزاکت
10۔شمایلہ دختر انور حسین
11نوید انجم ولد لیاقت
12۔ قیصرمحمود ولد چوھدری محمد
13۔مالک مسیح ولد ظہور
14۔عمران جاوید کانسٹیبل تھانہ کوہسار
15۔محمدرمضان ولد محمد اعظم بلوچستان پولیس۔
16۔۔میراعظم ولد غمین خان
17۔حیدر خان وکیل۔
18۔عمران ولد فرحان مسیح
19۔کاظم ولد نوبہار
20۔نامملوم ۔۔۔۔۔
21۔نامعلوم ۔۔۔۔۔۔
*پولیس ملازمین*
ارشاد اے ایس آئی تھانہ رمنا
عمران جاوید کانسٹیبل تھانہ
محمد عمران ھیڈ کانسٹیل
awat (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | November 12, 2025):
A suicide blast occurred outside the G-11 court complex in Islamabad, claiming the lives of 12 people and injuring 27 others. According to sources, the head of the suspected suicide bomber was found at the scene.
Police sources reported that among the injured were several lawyers and visitors present at the court. The explosion was powerful enough to be heard across a wide area, and it caused a fire in the nearby parking lot, engulfing several vehicles in flames.
In a related incident, a video has surfaced showing a gas explosion at the Supreme Court canteen, though officials have not yet confirmed any link between the two events.
Rescue teams and police quickly reached the site, cordoning off the area and beginning relief operations while investigations into the attack are underway.
Rest of the day news…
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء) —روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی،ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،ابتدائی معلومات کے مطابق پاپڑ بنانے والی فیکٹری کے کوکنگ پلانٹ میں آگ لگی،
ریسکیو فائر فائٹرز نے فوری طور پر آگ پر قابو پایا لیا اور آگ کو پھیلنے سے روک دیا،15 ریسکیو فائر فائٹرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آپریشن میں مصروف رہیں آگ لگنے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء) —راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکاپہلا ون ڈے میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سی پی او،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سی پی او،سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، کرکٹ ٹرائی سیریزکے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ون ڈے میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کیے گئے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں، کرکٹ ٹرائی سیریز کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء) —راولپنڈی پولیس کی لیڈی انسپکٹر ارم خانم کا اعزاز،لیڈی انسپکٹر ارم خانم انٹرنیشنل ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلے کے لیے منتخب،مقابلوں کا انعقاد کولمبو سری لنکا میں ہو گا،جسکے لیے لیڈی انسپکٹر 23 نومبر 2025 کو روانہ ہونگی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لیڈی انسپکٹر ارم خانم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا، پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی لیڈی انسپکٹر ارم خانم کا اعزاز،لیڈی انسپکٹر ارم خانم انٹرنیشنل ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلے کے لیے منتخب ہو گئیں،مقابلوں کا انعقاد کولمبو سری لنکا میں ہو گا،جسکے لیے لیڈی انسپکٹر 23 نومبر 2025 کو روانہ ہونگی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لیڈی انسپکٹر ارم خانم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا،لیڈی انسپکٹر ارم خانم نے 4 اکتوبر کو راولپنڈی میں انٹر ریجن آرچری چیمپئن شپ مقابلے میں 1 گولڈ میڈل اور 2 سلور میڈل حاصل کیے،لیڈی انسپکٹر ارم خانم نے 23 اکتوبر کو پی سی فاروق آباد میں پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا،سی پی او سید خالد ہمدانی کاکہنا تھا کہ پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء) —راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،3 منشیات سپلائر گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی،رتہ امرال پولیس نے ایک فردکو حراست میں لے کر 1 کلو 700 گرام چرس برآمد کی،دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو200 گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائے رہے ہیں۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء) —راولپنڈی پولیس کی جواء کھیلنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں،تاش کے پتوں اور مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 18 افراد گرفتار،داؤ پر لگی رقم 51 ہزار640 روپے،17 موبائل فون، تاش کے پتے اور مرغے قبضہ پولیس میں لے لیے گئے، تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 11 افراد کو گرفتار کر لیا،داؤ پر لگی رقم 39 ہزار 200 روپے،9 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد،رتہ امرال پولیس نیاقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا تھا،جواء کھیلنے والے افراد نیپولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اشتہاری کو فرار کروا دیا،دھمیال پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7 افراد کو گرفتار کرلیا،داؤ پر لگی رقم 12 ہزار 440 روپے، 8 موبائل فون اور مرغے قبضہ پولیس میں لے لیے گئے،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء) —سول لائنز پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی،ایک شخص گرفتار، 55 پتنگیں اور ڈور برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، 55 پتنگیں اور ڈور برآمدہوئیں،زیر حراست شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، ایس پی پوٹھوہارکاکہنا تھا کہ پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 12 نومبر 2025ء) —راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 06افراد کوحراست میں لے کر27لیٹر سے زائدشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے دوافراد کوحراست میں لے کر 17لیٹر شراب برآمدکی،چکلالہ پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 10لیٹر شراب برآمد کی،کلرسیداں پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر 01بوتل شراب برآمدکی،ریس کورس پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کرچھری برآمدکی،بنی پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات اورناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔