AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The first round of the first challenge football tournament organized by Alnoor Welfare Trust bin Dhamali is completed.

کشمیر سپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے النور ویلفیئرٹرسٹ بن دھمالی کے زیر اہتمام پہلاچیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ کاپہلاراؤنڈمکمل ہوگیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔27, مارچ,2024ء) — کشمیر سپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے النور ویلفیئرٹرسٹ بن دھمالی کے زیر اہتمام پہلاچیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ کاپہلاراؤنڈمکمل ہوگیاٹورنامنٹ میں میرپور چکسواری فیض پورشریف کھڑی جاتلاں کنیلی اسلام گڑھ نیوسٹی میرپور کی 12نامورفٹ بال ٹیمیں مدمقابل ہیں سخت اورکانٹے دار مقابلے جاری ہے النورفٹ بال کلب الفتح فٹ بال کلب اسلا م گڑھ فٹ بال کلب میرپور کشمیر نیشنل فٹ بال کلب جاتلاں کھڑی اورسٹارکلب میرپور کی ٹیموں نے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔ النورویلفیئرٹرسٹ بن دھمالی کے سی ای اوحاجی چودھری امین افسر ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی تھے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں النورویلفیئرٹرسٹ کے بانی ممبراورٹرسٹی چودھری ظہورمالک اورچودھری اضرارعلی نے تعاون کیاہے النورویلفیئرٹرسٹ بن دھمالی کے ایڈمن حسنات احمدنے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں کاکھیل کے دوران بہترین ڈسپلن کے مظاہرہ کرنے اورٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں بھرپورتعاون پرشکریہ اداکیاہے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, March 27, 2024) — The first round of the Challenge Football Tournament, organized under the auspices of Kashmir Sports Association, has concluded successfully at the Al Noor Welfare Trust, Bin Dhamali.

In this tournament, renowned football teams from Mirpur, Chakswari, Faizpur Sharif, Khari Sharif, and Jatlan compete fiercely, presenting thrilling and nail-biting matches. Teams from Al Noor Football Club, Alfatah Football Club, Islamgarh Football Club, Mirpur Kashmir National Football Club, and Stark Club Mirpur have qualified for the second round.

The Chief Guests for the inaugural match of the tournament were CEO of Al Noor Welfare Trust, Haji Chaudhry Amin, and the founders and members of the Al Noor Welfare Trust, Chaudhry Zahoor Malik and Chaudhry Azhar Ali. They expressed gratitude for the successful organization of the tournament and the cooperation extended by Al Noor Welfare Trust.

The tournament’s administrator, Hasanat Ahmed, thanked the players of participating teams for demonstrating excellent discipline during the matches and extended appreciation for the collaborative efforts that led to the successful execution of the tournament.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔27, مارچ,2024ء) —اللہ دتہ بسمل ایم ڈی سالارپبلک مڈل سکول فیض پورشریف نے کہا ہے کہ 23مارچ وہ مبارک دن ہے جس دن مسلمانان برصغیرنے اپنی منزل کاتعین کیاتھاآج کادن ہمارے لئے قومی حیثیت سے ایک یادگار دن ہے کیونکہ آج کے دن ہم نے غیرملکی استعماراوربرہمن سامراج پریہ واضح کردیاتھاکہ برصغیرمیں دوقومیں رہتی ہیں اوران دونوں کاآپس میں مل کررہناناممکن ہے 23مارچ 1940ء ؁ کادن ہمیں ایک عظیم الشان واقعہ کی یاددلاتاہے انہوں نے ا ن خیالات کایوم پاکستان کے موقع پرمنعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے ادارے کے پرنسپل حافظ انجینئرشہریاربسمل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانو ں نے متحدہوکربیک ز بان عہدکیاتھاکہ وہ اپنی قومیت کی بنیاد کلمہ طیبہ پررکھیں گے ایک ایساملک حاصل کریں گے جہاں وہ اللہ اوراس کے رسول ﷺ کی پیروی کرسکیں اس دن پاکستان کانظریہ پوری دنیاپرواضح ہوگیا 23مارچ کے دن قوم نے اپنی منز ل کاتعین کیاقافلہ حریت کے سفرکی سمت کاتعین کیا23مارچ 1940ء ؁ ہماری قومی تاریخ میں منارہ نور ہے کیونکہ اس دن قوم کوایک ایسی روشنی نظرآئی جس نے منزل کی طرف جانے والے تاریک راستوں کومنور کردیاآج کے دن ہم نے اپنی منزل کا سراغ پایااورقافلہ آزادی کی راہیں استوار کیں آج اس امرکی ضرورت ہے کہ ہم اس تاریخی پس منظرکوواضح کریں جس کی بناپر23مارچ 1940ء ؁ کوپوری قوم کوایک پلیٹ فارم پرمتحدہونے کاموقع ملا23مارچ 1940ء ؁ کادن ہماری قومی تار یخ کاایک دن نہیں بلکہ ایک مکمل باب ہے یہ باب قوم نے ز ر یں لفظوں میں تحریر کیاوقت کے مورخوں نے منٹوپارک لاہورحال اقبا ل پارک کے وسیع میدان ایک قوم کے افراد کوپروانہ وار اپنے قائدکے گرد جمع ہوتے دیکھاسٹیج پرملت کے پاسبان بیٹھے تھے آج کے دن شیربنگال اے کے فضل الحق نے تاریخی قرارداد منطور ی کے لئے پیش کی آج کادن اس تاریخی واقعہ کی یاددلاتاہے جب اسلامیان ہندنے متحدہوکرپکاراٹھے تھے پاکستان کامطلب کیالاالہ الااللہ آج کے دن قراردادپیش کرنے کی کیاضرورت تھی اس کاجواب ہمیں تاریخ کے صفحات سے ملتاہے انگریزوں کی حکومت کے بعدہندوؤں نے پرپرزے نکالنے شروع کردیے اورمسلمانوں کی معیشت کادائرہ تنگ کردیاگیااعلی روزگارکے دروازے اوراعلی ملازمتوں کی دروازے بندکردیے گئے انہیں آزادانہ طورپرعبادت کرنے روکاجانے لگاگائے کے ذبیحہ پرپابندی لگادی گئی سنگھٹن اورشدھی کی تحریک کے تحت مسلمانوں کوزبردستی ہندوبنایاجانے لگاان کے مذہبی مقامات کی بے حرمتی کرنے لگے مسلمانوں کویقین ہوگیاکہ ہندوؤں کے ساتھ مل کررہناناممکن ہے 23مارچ 1940ء ؁ کوجوقرارداد پیش کی گئی اسے مسلمانوں نے قرارداد لاہور کانا م دیالیکن ہندوپریس نے اسے قرار داد پاکستان کے نام پکارا اس قرارداد میں پہلی مرتبہ مسلمانوں نے واضح طورپرالگ ملک کامطالبہ کیااورتقسیم ہندکامطالبہ کیا آج کے دن ہمیں دعابھی کرنی ہے اوراظہارتشکربھی کرناہے دعااس امرکی کرنی ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کی آزادی کے تحفظ اوراس کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت وسالمیت کی ہمیں توفیق عطافرمائے اورہم پاکستان کوہمیشہ خوشحال اورسرسبزوشاداب دیکھیں اوراس کی فضامیں سبرہلالی پرچم یونہی لہراتارہے اوراظہارتشکر اس امرکاکرناہے کہ خداکالاکھ لاکھ شکرہے جس نے ہمیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیاخداسے دعاہے کہ وہ ہمیں اس آزادی کی نعمت کی قدرکرناسکھائے۔ تقریب کاآغٖاز علاوت کلام پاک سے کیاگیامحمدزیام طالب علم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی زین شاہ اورمحمدعلی شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا طلبہ وطالبات نے یوم پاکستان کی اہمیت کے موضوع پرتقریریں کیں ملی نغمے پیش کیے انساء وقار اورافسہ نور نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔27, مارچ,2024ء) — صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف میں سابق صدر آزادکشمیر سید علی احمدشاہ مرحوم کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اس حوالے سے ادارے میں دعائیہ تقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت ادارے کے صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم نے کی مقررین نے مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے شاندار خدمات پرخراج عقیدت پیش کیامقررین میں صدر تقریب صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم حاجی چودھری محمدیاسین انچارج بزم ادب علامہ محمدمعروف ممتاز ایلیمنٹری ٹیچراور طلبہ میں خرم شہزاد محمدصائم رومیل امجدزین العابدین شامل تھے تقریب کے آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔27, مارچ,2024ء) —کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی کامران علی نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے مجسٹریٹ،پولیس افسران اور پولیس کانسٹیبلوں کی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی سے جہاں ڈیپارٹمنٹ کا وقار بلند ہوتا ہے وہاں حکومت کی نیک نامی کو عوام میں پز یرائی ملتی ہے۔میرپور پولیس کو فرائض کی ادائیگی میں دوسرے اضلاع سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے میرپور پولیس کا کردار بھی ہمیشہ مثالی رہا ہے۔افطار ڈنر میں انتظامیہ،مجسٹریٹ صاحبان،پولیس افسران اور دیگر اداروں کے سربراہان کا پولیس کے جوانوں کے ساتھ افطاری کا مقصد شہداء پولیس کے لئے ایصال ثواب اور پولیس کے افسران و جوانوں کے پیشہ ورانہ فرائض کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ دن بھر دھوپ،بارش،سردی اور گرمی میں عوامی خدمت پر مامور پولیس ملازمین میں مز ید کام کرنے کا جذبہ بیدار ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی کامران علی کی طرف سے پولیس لائن میں پولیس کے جوانوں کے ساتھ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری عثمان علی خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود،ایس پی راجہ اظہر اقبال،اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین خان،افسر مال سید کلیم عباس شاہ،تحصیلدار عمران یوسف،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ڈی ایس پیز،ایس ایچ او صاحبان اور پولیس کے افسران و جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔قبل ازیں شہداء پولیس کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کمشنر چوہدری شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کے مثبت اور ذمہ دارانہ رویہ سے نہ صرف بالا افسران کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ عوام میں پذیرائی ملتی ہے اور لوگوں کا اعتماد پولیس پر بڑھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے جوان کی عزت اسی طرح ہے جس طرح کمشنر اور ڈی آئی جی کی عزت ہے ہم سب آپس میں ایک خاندان کی طرح باندھے ہوئے ہیں اور حکومت کی طرف سے ہم پر جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کا تقاضا ہے کہ ہمارا رویہ دوسرے لوگوں کے مقابلے میں مثالی ہو،تحمل و برداشت بھی دوسرے لوگوں سے زیادہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شدید بحران کے دنوں میں ہماری انتظامیہ اور پولیس کے مناسب رویہ سے کسی جگہ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ نہیں بنا چونکہ ہم عوام میں سے ہیں اور عوام بھی ہماری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دباؤ،مشکل اور پیچیدہ معاملات میں بعض مرتبہ غصہ کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ جس نے غصہ پر قابو پا لیا وہ کامیاب ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس ایک سکے کے دو رخ ہیں اگر ایک رخ خراب ہوا تو پھر سکے کی اصل ویلیو ختم ہو جاتی ہے۔انتظامیہ اور پولیس ہمہ وقت ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گی ہم سب کا بنیادی مقصد لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور ان کے لئے امن و سکون کا ماحول پیدا کرنا ہے۔انہوں نے سڑکوں پر سخت ترین موسم میں سروس کرنے والے پولیس ملازمین کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ میرپور پولیس اپنی پیشہ ورانہ فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔ایس ایس پی کامران علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پولیس جوانوں کے ساتھ افطاری کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی بہتر ادائیگی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔افسران اور جوانوں میں جب ایک دوسرے پر اعتماد سازی بڑھے گی تو کام میں بہتری اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی کارکردگی کا براہ راست تعلق معاشرے سے ہے ہمارا مثبت اور ذمہ دارانہ رویہ ہی ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔اس موقع پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اداروں کے سربراہان کے ساتھ ملکر افطاری کرنے پر پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے اعلی افسران کا شکریہ ادا کیا جو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے پاس آئے ہیں۔تقریب میں شہداء پولیس کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔27, مارچ,2024ء) —ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی کامران علی اور میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد نے مسٹ کے طلبہ اور مقامی نوجوانوں کی طرف سے اسٹیڈیم میں رمضان سپیشل آفر میں لگائے گے بازار کا بھی دورہ کیا اور وہاں مارکیٹ ریٹ سے آدھی قیمت پر اشیاء کی فروخت کے حوالے سے بریفننگ لی جس میں بتایا گیا کہ اس ریلیف پیکج میں ہر طرح کے لوگ آ کر آٹا،چینی،آئل گھی اور دیگر اشیاء لے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض اور ایس ایس پی کامران علی اور میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد نے نوجوان کے جذبہ کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ مہنگائی کے اس دور میں نوجوانوں نے مخیر حضرات کے تعاون سے غریب اور مستحق افراد کو ضروری اشیاء نہایت ہی کم قیمت پر فراہم کررہے ہیں یہ اس رویہ اس احساس کا نام ہے جس کی ہمارے مذہب نے بھی تلقین کی ہے۔دریں اثنا انہوں نے جموں و کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ کے اشتراک سے سستے رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں سمیت سٹاک کا بھی معائنہ کیا اور جملہ اشیاء کی کوالٹی برقرار رکھنے پر جموں و کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اسٹیڈیم میں نوجوان کی طرف سے پکوڑے،سموسے اور برگر کی تیاری اور کم قیمت پر فروخت کرنے پر نوجوان کے جذبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔27, مارچ,2024ء) — صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے طلبہ کااعزاز ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپورکے زیراہتمام منعقدہ سالانہ امتحان 2024ء جماعت ہشتم وپنجم کے نتائج کے اعلان کے مطابق صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کی جماعت ہشتم وپنجم کے سارے طلبہ پاس ہوگئے 100فی نتائج پرتعلیمی کمیٹی کے عہدیداروں واراکین صدر خالدمحمود سیکرٹری مالیات چودھری خورشیداحمداورممبران حاجی چودھری محمدسوار خان حاجی چودھری مقصود احمدطاہرحاجی صوفی چودھری محمدریاض حاجی محمدرفیق اللہ دتہ بسمل سمیت دیگرنے ادارے کے صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم اساتذہ کرام اور طلبہ کودلی مبارک باد اورخراج تحسین پیش کیاہے اس شاندار کارکردگی پردلی مسرت کااظہار کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔27, مارچ,2024ء) — چکسواری کی علمی ادبی سیاسی سماجی کاروباری وہردل عزیز شخصیت حاجی چودھری اورنگ زیب سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کوگزشتہ روز چکسواری میں ہزاروں آہوں سسکیوں اوراشکبار آنکھوں کے سامنے نگیال چکسواری میں سپرد خاک کردیاگیا جومختصر علالت کے بعدوفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ کالج گراؤنڈچکسواری میں اداکی گئی نمازجنازہ صاحبزادہ مولانا پیرانوار الحق قادری آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجناز ہ میں سیاسی سماجی کاروبار ی شخصیات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی نمازجنازہ کے موقع پرمنعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین نے کہا کہ حاجی چودھری اورنگ زیب ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔سچے اور پکے عاشق رسول تھے۔میلاد کا جلوس ہو یا عوامی خدمت کا کوئی موقع ہو ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔انھوں نے تجارت کی تو دیانت داری سے کی،سیاست میں بھی اپنے اصولوں پر قائم رہے۔ عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کمر بستہ رہتے تھے۔ انتہائی شفیق اور انسان دوست شخصیت تھے۔دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔وزیر حکومت چودھری قاسم مجید نے کہا کہ حاجی اورنگذیب میرے بزرگ تھے۔میرے والد کے دیرینہ ساتھی تھے۔ والد صاحب بیماری کی وجہ سے جنازہ میں شریک نہ ہو سکے حاجی چودھری اورنگ زیب عوامی خدمت کیلئے کمر بستہ رہتے لیکن وہ بچیوں کی تعلیم اور ان کے حقوق کیلئے سرگرم رہتے یہی وجہ ہے کہ ان کی بہو اس وقت اسمبلی کی ممبر ہیں اور معاون خصوصی بھی ہیں۔میری کامیابی میں بھی ان کا بڑا ہاتھ تھا۔وزیر اعظم آزاد چودھری انوارالحق نے بھی مظفر آباد سے محترمہ نبیلہ ایوب ان کے خاوند چودھری حبیب اللہ اور ان کے بھائیوں عظیم اللہ اورامین اللہ سے اظہار تعزیت کا پیغام بھجوایا ہے۔ علامہ مفتی حامد کمال نقشبندی،طیب عثمان صدیقی،حافظ شبیر احمد نقشبندی کے ڈی چودھری اور دیگر نے بھی حاجی چودھری اورنگ زیب کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔نماز جنازہ میں نامور سیاسی و سماجی شخصیات سابق وزراء چودھری پرویز اشرف،چودھری افسر شاہد،چودھری سعید احمد،سابق چیف جسٹس خان اعظم خان ایڈووکیٹ،سابق صدر راجہ امتیاز احمد،سابق صدر راجہ رزاق کشمیر ی،سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل،غلام رسول عوامی، سابق میڈیا ایڈوائزر یاسر ممتاز چودھری،تنظیم السادات آزادکشمیر کے سرپرست اعلیٰ سید صابر حسین راجوروی،ڈسٹرکٹ کونسلرز چودھری محمد فاروق زرگر،توقیر نجیب ایڈووکیٹ،چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال،ڈپٹی چیئرمین حاجی تاسب حسین چودھری،چیئرمین یونین کونسل پنڈ خورد چودھری اسرار احمد، چیئرمین یونین کونسل پنیام چودھری بشیر پرواز،چیئرمین یونین کونسل فیض پور چودھری منیر احمد،کونسلر محمد ساجد نظامی،داؤد احمد کاشف،اسسٹنٹ کمشنر یاسر آفتاب گردیزی،ڈپٹی ایڈیٹر صدائے چنار طاہر مسعود،اسسٹنٹ کڈائریکٹر ایم ڈی ایچ اے چودھری اصغر،اسٹیٹ آفیسر یاسر بشیر،چکسواری پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ عنصر محمود غزالی چیئرمین سپریم کونسل اللہ دتہ بسمل سابق صدر مرزا محمدنذیر،جنرل سیکرٹری عابد حسین چودھری،سیکرٹری نشرو واشاعت معظم علی چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری محمد تاج جالب،چودھری شاہد انور، پہلوان محمد صدیق، سابق امیدواران چودھری محمد عارف، محبوب اصغر چودھری، ریٹائرڈ ڈپٹی کسٹوڈین چودھری خلیق الزمان ایڈووکیٹ،سابق ممبر ضلع کونسل چودھری محمد سوار، سابق پرنسپل اسلم راہی،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر ظہیر احمد،مولانامظہر اقبال نقشبندی میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا افتخار جرال اور ان کی پوری کابینہ،سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button