DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Family Planning Week Organized Under the Supervision of Kohat Population Welfare Department

محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ فیملی پلاننگ بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مارچ2024)
محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ فیملی پلائنگ بھر پور طریقہ سے منایا جارہا ہے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی ضلع راولپنڈی میڈم شیریں سخن کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ فیملی پلاننگ بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد ماں اور بچے کی مناسب صحت کے انتظامات کرنا، بروقت صحت کے مسائل حل کرنا اور خاندانی منصوبہ بندی کا حصول آسان بنانا شامل تھا۔ سیمینار میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی،سوشل ویلفیئر آفیسر زکا اللہ، تحصیل آفیسر محکمہ بہبود کہوٹہ باصر علی، انچارچ ایف ایچ سی کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ شریف نے خطاب کیا اور شرکا کو بریفنگ دی۔بعد ازاں ٹی ایچ کیو کہوٹہ سے پنچاڑ چوک تک فیملی پلائنگ واک کی گئی جس کا مقصد عوام میں فیملی پلائنگ کے حوالے شعور اجاگر کرنا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 23 March 2024)—In light of directives from Madam Shireen, the district officer of Population Welfare in Rawalpindi, the Kahuta Population Welfare Department is diligently observing Family Planning Week with comprehensive strategies. As part of this initiative, a seminar was held yesterday addressing maternal and child health concerns, with participation from individuals from all walks of life. The seminar aimed to promote adequate healthcare for mothers and children, resolve health issues promptly, and facilitate family planning arrangements.

The seminar featured addresses from Dr. Sameena Bhatti, MS Headquarters Hospital Kahuta; Zakallah, Social Welfare Officer; Basir Ali, Tehsil Officer Population Welfare Kahuta; and Dr. Fouzia Sharif, Incharge FHC Kahuta. They briefed the attendees on various aspects of healthcare and family planning.

Following the seminar, a Family Planning Awareness Walk was conducted from Tehsil Headquarters Hospital Kahuta to Panjar Chowk, aiming to raise awareness about family planning among the general public.

سنچری مال کے آونر راجہ رازق اور نوید عباسی کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر

Iftar reception held for National Assembly Member Raja Osama Ashfaq Hosted by Century Mall Owners Raja Raziq and Naveed Abbasi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مارچ2024)
سنچری مال کے آونر راجہ رازق اور نوید عباسی کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر, دیگر بڑھی تعداد میں شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علیوٹ کے رہائشی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت (سنچری مال کے آونر) راجہ رازق اور نوید عباسی نے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے اوکان راجہ اسامہ اشفاق سرور کے اعزاز میں (سرینا ہوٹل) میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں بڑھی تعداد میں دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی اس موقع پر میزبان راجہ رازق اور نوید عباسی نے اپنے معزز مہمان MNA راجہ اسامہ اشفاق سرور اور دیگر مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں کے ساتھ کی MNA راجہ اسامہ اشفاق سرور اور دیگر شخصیات نے اپنے میزبان راجہ رازق اور نوید عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

بیور کے گاؤں گوہڑہ راجگان کے رہائشی معروف سیاسی وکاروباری شخصیت راجہ خورشید احمد کی والدہ وفات پا گیں

The mother of well-known political and business personality Raja Khurshid Ahmed, a resident of village Gohra Rajgan in Bior, passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23مارچ2024)
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے گاؤں گوہڑہ راجگان کے رہائشی معروف سیاسی وکاروباری شخصیت راجہ خورشید احمد کی والدہ ماجدہ، معروف لیگی رہنماء سابق چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد کی پھوپھی جان اور ٹرانسپورٹر راجہ ظہور احمدآف گوہڑہ راجگان کی چچی جان رضائے الہی سے وفات پا گیں ہیں مرحومہ کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گوہڑہ راجگان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button