DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Illegal petrol agency in Bank Chauk Kanoha sealed for selling LPG cylinders at exorbitant prices

بنک چوک کنوہا میں ایل پی جی سلنڈرز مہنگے داموں فروخت کرنے اور غیر قانونی پٹرول ایجنسی چلانے پر انہیں سر بمہر کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, مارچ,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے بنک چوک کنوہا میں ایل پی جی سلنڈرز مہنگے داموں فروخت کرنے اور غیر قانونی پٹرول ایجنسی چلانے پر انہیں سر بمہر کر دیا۔ پٹرول ایجنسی کے مالک نے پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے کیلئے غیر قانونی نوزل لگا رکھی تھی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے چوکپنڈوری میں کیلا،سیب اور مرغی مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکاندار شہر یار اقبال،رجب علی اورمرغی فروش محمد علی کیخلاف الگ الگ استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دہئے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 16, 2024) – Assistant Commissioner Kallar Syedan, Istiaq Ullah Khan Niazi, took stern action against the illegal sale of expensive LPG cylinders and running an unauthorized petrol agency in Bank Chauk, Kanoha. The owner of the petrol agency had set up an illegal nozzle to sell petrol and diesel. During the raid, the Assistant Commissioner also filed separate complaints against shopkeepers Sheryar Iqbal, Rajab Ali, and poultry seller Muhammad Ali for selling bananas, apples, and chickens at high prices, respectively, and sent them to the police station for further action, where the police have registered cases.

جماعت اسلامی کے رہنما راجہ تنویر احمد نےجامعہ مسجد بلال کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Jamaat-e-Islami leader Raja Tanveer Ahmed addressed the Friday prayer gathering at Jamia Masjid Bilal Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, مارچ,2024ء)—جماعت اسلامی کے رہنما راجہ تنویر احمد نے زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں آٹھ اور بیس تراویح کی بحث میں الجھنے کی بجائے جتنی وہ پڑھ سکتے ہیں وہ خشوع و خضوع سے ادا کریں رمضان کی فیوض و برکات سمیٹنے کے لیئے آگے بڑھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد بلال کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان میں قرآن اترا اس کے شکرانے میں ہر مسلمان کو عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیئے مارچ کرنے والی این جی اوز نے آج غزہ میں بربریت پر اپنے لب سی رکھے ہیں غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے اغیار کو چھوڑیں مسلمان حکمران بھی تماشائی بنے ہوئے ہیں ان کی یہ بے حسی و بے بسی مسلمانوں کی بربادی کی اصل وجہ ہے انہوں نے زور دیا کہ امت اجتماعی توبہ کرے خود کو دامن مصطفی سے وابستہ کرے تو ہم آج بھی دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔

علامہ محمد اقبال قریشی نے بھٹھی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب

Allama Muhammad Iqbal Qureshi addressed the iftar dinner held at village Bhathi, Skot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, مارچ,2024ء)—معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی نے کہا کہ رمضان خود کو بھوکا پیاسا رکھنے کا نام نہیں بلکہ رمضان کا تقاضا ہے ہم اس ماہ کو عبادات میں بسر کریں قران مجید کی تلاوت کثرت سے کریں نماز کو قائم کریں اور اپنے اردگرد لوگوں کا بھی احساس کریں ایک دوسرے کی مدد کریں دوکاندار اس ماہ کو عارضی کمائی کہ بجائے لوگوں کو اشیائے ضروریہ سستے داموں مہیا کرکے آخرت کی کامیابیاں سمیٹ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد کے بچوں کی سنت عقیقہ کے موقع پر ان کی رھائشگاہ بھٹھی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں الخدمت فاونڈیشن کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،شیخ ساجد الرحمان،راجہ طلال خلیل،چوہدری خضران لطیف،حاجی غلام ظہیر،ٹھکیدار محمد بشارت اعوان،راجہ علی اصغر کیانی،چوہدری توقیراسلم،عاقب علی۔راجہ ارسلان ایڈووکیٹ،محمد صدیق خان،محمد اسحاق، چوہدری الفت حسین،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال،انوار الحق راجہ،طاہر محمود مغل،محمد منیر چشتی،حاجی زاہد اقبال،چوہدری محمد احسان،راجہ عثمان مانی،راجہ جاوید اشرف،ساجد بٹ، وحید بھٹی،راجہ ناصر منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔

جج کلر سیداں وارث جاوید نے دوافراد کے اغواء میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں

Judge Kallar Syedan Waris Javed dismissed the interim bails of the named accused in the kidnapping of two persons

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, مارچ,2024ء)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں وارث جاوید نے دوافراد کے اغواء میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں جس پر پولیس نے چار ملزمان سلطان،احتشام، زاہد اور علی رضا کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے۔مدعی کی طرف سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

ڈپٹی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر توقیر مقصود کی خالہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Aunty of Deputy MS THQ Hospital Kallar Syedan Dr. Tauqir Maqsood passed away after a short illness

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, مارچ,2024ء)—نلہ مسلماناں کی ڈھوک کھنڈوٹ کے حاجی محمد تاج کی اہلیہ محترمہ،محمد عدنان کی والدہ اور ڈپٹی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر توقیر مقصود کی خالہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں نمازجنازہ میں راجہ ندیم احمد،کیپٹن منظور حسین،راجہ علی اصغر کیانی،ماسٹر نجابت حسین،علی افسر بھٹی،مسعود احمد بھٹی، پروفیسر نثار الرحمان،راجہ عثمان مانی،صوفی جمیل اختر و دیگر نے شرکت کی۔

مرحوم حاجی نواز کی اہلیہ محلہ اکبری میں انتقال کر گئیں۔

Wife of late Haji Nawaz passed away i Mohalla Akbri

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16, مارچ,2024ء)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے احمد نواز کی والدہ محترمہ اور حاجی ممتاز اختر، سکندر جاوید،حاجی پرویز سکندر،محمد ظہور کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ بروز ہفتہ دن 11:3 بجے محلہ اکبری کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button