DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A delegation from the Chinese Academy of Agricultural Sciences, Beijing, China, visited Choa Khalsa

چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز بیجنگ چین کے وفد کا پروفیسر ڈاکٹر ژونگ ہوہی کی قیادت میں کلر سیداں کے قصبہ چوآ خالصہ کا دورہ

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, مارچ,2024ء)— چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز بیجنگ چین کے وفد کا پروفیسر ڈاکٹر ژونگ ہوہی کی قیادت میں کلر سیداں کے قصبہ چوآ خالصہ کا دورہ۔چائنیز وفد گندم کی تحقیق سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کے لیئے ان دنوں پاکستان آیا ہوا تھا جس نے یہاں پاکستانی سائنسدانوں کیساتھ گندم کی فصل میں جدت لانے کے لیئے اعلی سطح پر مذاکرات بھی کیئے۔ اس موقع پر نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر اسلام آباد سے ڈاکٹر زاہد محمود اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر اویس رشید نے خطہ پوٹھوار میں گندم کی کاشت کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس کے بعد چینی ماہرین پروفیسر ڈاکٹر ژونگ ہو ہی،پروفیسر ڈاکٹر سیکسیالائن،پروفیسرڈاکٹر ینگ فنگ ہاؤ نے چوآ خالصہ کے کسانوں چوہدری ابرارگجر، چوہدری وقاص گجر اور چوہدری رمضان سے ملاقات کی۔ان کے گندم کے کھیتوں کا دورہ کیا جہاں کاشتکاروں نے انہیں بریفنگ دی۔چینی مندوبین نے دورے کے دوران گہری دلچسپی کا اظہارکیا اور گندم اگانے والی متعدد ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کاشتکاروں کیساتھ چین میں اگائی جانے والی گندم کی جدید کاشت کے بارے میں معلومات سے آگاہی دی اور کہا کہ وہ پوٹھوار میں تجرباتی مقاصد کیلئے چینی گندم کی اقسام متعارف کرانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ہمارے بیجوں سے پاکستان میں فی ایکٹر پیداوار میں زیادہ بہتر اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, March 2024)- The delegation of the Chinese Academy of Agricultural Sciences, Beijing, China, led by Prof. Dr. Zhong Huhei, visited Choa Khalsa. The Chinese delegation researched wheat and had come to Pakistan these days to participate in a related conference and held high-level talks with Pakistani scientists here to bring innovation in wheat crops. On this occasion, Dr. Zahid Mehmood from the National Agricultural Research Center Islamabad and Dr. Owais Rasheed from Quaid-i-Azam University Islamabad gave a briefing about wheat cultivation in the Pothwar region. After this the Chinese experts Prof. Dr. Zhong Hu He, Prof. Dr. Sexialine, and Prof. Dr. Ying Fung Hao met with Choa Khalsa farmers Chaudhry Ibrar Gujjar, Chaudhry Waqas Gujjar and Chaudhry Ramzan. They visited their wheat fields where the farmers gave them a briefing. The Chinese delegates showed keen interest during the visit and discussed various wheat-growing technologies. Also shared information with the farmers about the modern cultivation of wheat grown in China and said that they are interested in introducing Chinese wheat varieties for experimental purposes in Pothwar.

پولیس کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 08 قمار باز گرفتار

Sahot: Police action, 08 gamblers arrested for gambling on cock fight

Gamblers arrested in village Sahot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, مارچ,2024ء)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 08 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 80 ہزار 650 روپے،10موبائل فونز برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ایس ایچ او سجاد الحسن کی ہدایت پر سہوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 08ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں لیاقت،دانش،توصیف،غلام مرتضی،عابد،شوقید حسین، شاہ میر اور باصم علی شامل ہیں،داؤ پر لگی رقم 80 ہزار 650 روپے،10موبائل فونز برآمدہوئے۔موقع سے مرغا اور 02مہران گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لی گئیں۔یاد رہے کہ کلرسیداں میں تین مسلسل ایام میں مختلف مقامات پر مرغوں کی لڑائی کے نام پر جوئے کا کھیل جاری رھا،ایک روز دوبیرن کلاں کے قریب جوئے کی محفل پر پولیس نے کاروائی کی متعدد افراد گرفتار کر لیئے اگلے روز کلرسیداں شہر کے قریب ڈہوک مک میں مرغوں کی لڑائی ہوئی جس سے پولیس بے خبر رہی اس دوران وہاں موجود جہلم کا ایک تماشائی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا اگلے ہی روز سہوٹ میں پھر مرغوں کا دنگل ہوا جس پر کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرکے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔

رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی کو وزیراعلی پنجاب کی ضلع راولپنڈی کے لئے قائم مانیٹرنگ کمیٹی کا چیرمین مقرر کردیا گیا

Member Punjab Assembly Bilal Yamin Satti has been appointed as the chairman of the monitoring committee established by Chief Minister Punjab for Rawalpindi district

www.pothwar.com / Bilal Yamin Satti

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, مارچ,2024ء)—رکن پنجاب اسمبلی بلال یامین ستی کو وزیراعلی پنجاب کی ضلع راولپنڈی کے لئے قائم مانیٹرنگ کمیٹی کا چیرمین مقرر کردیا گیا راولپنڈی سے دو ارکان پنجاب اسمبلی سید ضیااللہ شاہ اور نعیم اعجاز کمیٹی کے ارکان ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ادہر سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،محمد تاج کیانی،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،مسلم لیگ ن کلر سیداں کے رہنماؤں و سابق کونسلروں حاجی اخلاق حسین، زین العابدین عباس، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، مسعود احمد بھٹی، توفیق تاج کیانی کے علاوہ علاقہ بناہل کے ساجد اقبال جنجوعہ، زاھد مسعود قاسمی،ماسٹر ھارون الرشید،راجہ عاشق،راجہ طارق،راجہ زبیر احمد، فیصل کیانی، طیب کیانی،خورشید کیانی،وسیم کیانی،یاسر کیانی،چوھدری غلام رسول نے حلقہ پی پی 6 سے رکن پنجاب اسمبلی محمد بلال یامین ستی کو چیرمین مانیٹرنگ کمیٹی ضلع راولپنڈی تعنیاتی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

کلرسیداں شہر میں ماں کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر اس کی 15 سالہ دختر کو اغوا کر لیا گیا۔

Masjid Sheikhan: 15-year-old daughter was abducted at gunpoint in the presence of her mother

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, مارچ,2024ء)—کلرسیداں شہر میں ماں کی موجودگی میں گن پوائنٹ پر اس کی 15 سالہ دختر کو اغوا کر لیا گیا۔سلمی بی بی سکنہ تل سیداں نے پولیس کو بتایا کہ وہ شام 5بجے میں مسجد شیخاں کے قریب اپنی 15سالہ بیٹی (ا) کے ہمراہ بازار سے کچھ گھریلو سامان لینے جا رہی تھی کہ اتنے میں شاہ نوازعرف شانی،سردار قیصر اورسردار ناصر آگئے نہوں نے میری بیٹی کو گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا۔ادھر مقامی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلال ازرم کا کہنا ہے کہ مغویہ اس سے قبل بھی اغواء ہو گئی تھی اور سات ایام بعد خود ہی واپس آ گئی تھی۔تفتیشی آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اغواء کاروں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں تا کہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے۔

معمولی تلخ کلامی پر آنکھوں میں مرچیں ڈالنے اور چھریوں کے وار کر کے مضروب کر نے پر پولیس نے سات افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Dhamali: The police have registered a case against seven people for throwing chillies in their eyes and stabbing them with knives

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, مارچ,2024ء)—معمولی تلخ کلامی پر آنکھوں میں مرچیں ڈالنے اور چھریوں کے وار کر کے مضروب کر نے پر پولیس نے سات افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تنویر خان سکنہ دھمالی نے بتایا میرا 17سالہ بیٹا عاصم مرید چوک میں کام کرتا ہے۔گزشتہ روز شام 6بجے کے قریب وہ کام سے فارغ ہو کر اپنے دوستوں باسط علی اورمدثر کے ساتھ باسط کے گھر جا رہا تھا جب یہ تینوں عبداللہ مارکیٹ بھیائی مہر علی پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود جنید،معین رفیق،سہیل رفیق،حیدر عرف حادی،صدام اور دو نامعلوم افراد نے میرے بیٹے کا راستہ روک لیا اور معین رفیق نے سرخ مرچیں میرے بیٹے کی آنکھوں میں ڈال دیں اور جنیدنے چھری کے پے درپے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

میٹرک کا طالب علم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا

Chauk Pindori: A 20-year-old matriculation student died in a traffic accident

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, مارچ,2024ء)—20سالہ میٹرک کا طالب علم ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ کلر سیداں کے نواحی گاؤں گھنگوٹھی کا وصی الرحمان موٹر سائیکل پر میٹرک کا امتحان دینے کیلئے کلر سیداں آ رہا تھا کہ چوکپنڈوری کہوٹہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پانچ سالہ بچے کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند گھنٹوں بعد ہی دم توڑ گیا۔یاد رہے کہ یہ جس پانچ سالہ بچے کو بچاتے ہوئے خود زخمی ہوا تھا وہ بھی گزشتہ روز انتقال کر گیا۔

یونین کونسل کی سطح پر مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر مفت رمضان پیکج کی ترسیل جاری

Delivery of free Ramadan package to the deserving people at their doorsteps continues at the Union Council level

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, مارچ,2024ء)—وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر یونین کونسل کی سطح پر مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر مفت رمضان پیکج کی ترسیل جاری،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیاز ی کی زیر نگرانی سیکرٹری یونین کونسل کنوہا چوہدری اشتیاق احمد نے یونین کونسل کنوہا میں مستحقین کے گھروں میں مفت راشن تقسیم کیا،پٹواری راجہ عنصر،محمد عرفان اور ویکسی نیٹر علی رضا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کو مارکیٹ کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لوگوں کو یقینا ریلیف ملے گا

In the blessed month of Ramadan, the supply of food items to the fasting people at cheaper rate and will certainly provide relief to the people who are oppressed by inflation

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, مارچ,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کو مارکیٹ کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی مہنگائی کے ہاتھوں ستائے ہوئے لوگوں کو یقینا ریلیف ملے گا۔تاجر کاروبار ضرور کریں ناجائز منافع خوری کر کے ثواب کی بجائے خود کو گناہوں سے آلودہ نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں پریس کلب کلرسیداں کے صدر دلنواز فیصل خان کی جانب سے چوآ روڈ پر قائم ہونے والے فیئر پرائس فروٹ شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں عوام کو ارزاں نرخوں میں اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ گرانفروشی کے مرتکب تاجروں کو موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو مصنوعی گرانی کا سامنا ہے مگر ایسا کرنے والے دنیا میں ہی جہنم خرید رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ تقدس کی بحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ہمیں خدا خوفی کو ترک نہیں کرنا چاہیئے۔

محلہ اکبری چوآخالصہ کے دبئی میں مقیم چوہدری صغیر گجر کی اہلیہ نمونیہ سے جاں بحق ہو گئیں،

The wife of Chaudhry Sagheer Gujjar, who resides in Dubai of Mohalla Akbri Choa Khalsa, died of pneumonia

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13, مارچ,2024ء)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے دبئی میں مقیم چوہدری صغیر گجر کی اہلیہ نمونیہ سے جاں بحق ہو گئیں،نماز جنازہ میں علامہ محمد اقبال قریشی،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،سید عدنان نقوی،چوہدری ایازگجر،چوہدری ابرار گجر،چوہدری وقاص گجر،چوہدری غفور گجر،چوہدری رشید گجر،ماسٹر رمضان گجر،چوہدری محمد شفیق،قاضی سہیل افتخار،اسحاق حیدری،راجہ عرفان ناصر،قاضی زاہد نعیم، احسان الحق قریشی،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،طاہر محمود بھٹی،شیخ غلام شبیر،چوہدری غلام شبیر، چوہدری الفت حسین،غلام فرید ناز،ثاقب حمید،محسن علی شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button