DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan police intervened near Choa and Doberan, dispersing the gathering of gambling

کلر سیداں پولیس نے چوآخالصہ اور دوبیرن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹ دی

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اکرام الحق قریشی۔ کلر سیداں پولیس نے چوآخالصہ اور دوبیرن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی محفل الٹ دی،دو قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔پولیس کو مخبر نیاطلاع دی کہ کھناہدہ کے مقام پر کافی تعداد میں لوگ مرغوں کی لڑائی میں جواء کھیل رہے ہیں جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جسے آتا دیکھ کر وہاں مشغول متعدد افراد تتر بتر ہو ہو گئے تا ہم اس دوران پولیس نے دو افراد کامران صدیق اور محمد عالیان کو قابو کر لیا جبکہ طارق محمود، کامران، اشفاق، ثاقب،عاقب، اشرف، مزمل معلوم ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے داؤ پر لگی چھ ہزار روپے کی رقم،ایک عدد اصیل مرغا اور چار عدد موٹر سائیکلز قبضہ میں لے لیئے

 

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 10, March 2024)-The police in Kallar Seydan seized a gambling den near Choa Khalsa and Doberan, disrupting a live rooster-fighting event. Two gamblers were arrested, and a sum of money, along with other items, was confiscated. The police received intelligence that a significant number of people were engaging in rooster fighting at the location of Khanadah. Upon immediate arrival, the police found multiple individuals involved in various activities. During this time, the police managed to apprehend two individuals, Kamran Sadiq and Muhammad Aliyan, while Tariq Mahmood, Kamran, Ashfaq, Saqib, Aqib, Ashraf, and Mazhar successfully escaped from the scene. The police seized 6,000 rupees in cash, one genuine rooster, and four motorcycles in the operation.

آصف علی زرداری ملک میں جاری سیاسی تناؤ و کشیدگی میں کمی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے

Asif Ali Zardari will play a significant role in reducing political tension and discord in the country.

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)اکرام الحق قریشی ۔پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سٹی صدر نوید مغل،جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،فیاض کیانی نے ایک مشترکہ بیان میں آصف علی زرداری کی دوسری بار صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا خیر مقدم کرتے کوئے اسے جمہوریت کے لیئے نیک شگون قرار دیا ہے انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ٓاصف علی زرداری نے ماضی میں بھی اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرکے جنہوریت کو مضبوط کیا اس بار بھی ان کی کامیابی ملک میں جمہوری راج کی جانب بڑی پیشرفت ہے جس سے پارلیمان کو مزید بااختیار بنانے میں بڑی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک میں جاری سیاسی تناؤ و کشیدگی میں کمی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے جس سے قومی تعمیر و ترقی و خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ڈاکٹر ارسلان ارشد کی بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے

 

The Primary and Secondary Health Care Department of the Punjab government has issued orders for the appointment of Dr. Arslan Arshad as the head of the basic health center in Choa Khalsa

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)اکرام الحق قریشی۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے ڈاکٹر ارسلان ارشد کی بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اذکار اشرف جن کی تعیناتی بی ایچ یو چوآ خالصہ میں ہوئی تھی کو راولپنڈی میں جنرل ڈیوٹی کیلئے بھیج دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ دو سال تک کسی میڈیکل آفیسر کے بغیر چلتا رہا اور بی ایچ یو چوآ خالصہ جسے 24/7زچہ و بچہ سنٹر کی سہولت بھی حاصل تھی کے معاملات ایک ایل ایچ وی نے سنبھال رکھے تھے۔مقامی شہریوں نے میڈیکل افیسر کی تعنیاتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ویمن میڈیکل آفیسر،ڈسپنسر سمیت تمام خالی آسامیوں پر فوری تعنیاتی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اسسٹنٹ ڈاکٹر محکمہ زراعت توسیع راولپنڈی تانیہ صفدر کا اسٹاف کے ہمراہ گندم پیدواری مقابلہ 2024 کے تمام پلاٹ کا رورہ

Assistant Doctor Tania Safdar of the Agriculture Extension Department Rawalpindi visited the cultivation on all plots for the Wheat Production Competition 2024.

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)اسسٹنٹ ڈاکٹر محکمہ زراعت توسیع راولپنڈی تانیہ صفدر کا اسٹاف کے ہمراہ گندم پیدواری مقابلہ 2024 کے تمام پلاٹ کا رورہ کیا اور جڑی بوٹیوں اور زرد گنگی کا بغور جائزہ لیا انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ضلع راولپنڈی میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر ماضی کی طرح اس بار بھی کلرسیداں کے زمیندار اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کریں گے۔

 

آصف علی زرداری کا دوبارہ صدر پاکستان منتخب ہونا جمہوریت کی جیت ہے

The re-election of Asif Ali Zardari as the President of Pakistan is a victory for democracy.

 

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)اکرام الحق قریشی ۔۔ پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد،میاں ہارون قریشی،ملک تنویر احمد اور چوھدری فہیم وقار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا دوبارہ صدر پاکستان منتخب ہونا جمہوریت کی جیت ہے جس سے ملک کو سیاسی و معاشی استحکام ملے گا صدر زرداری چاروں صوبوں گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے غریب عوام کے اصل ترجمان ہیں ان کی صدارت سے ملک نئے سیاسی دور میں داخل ہوگا محمد شاہد نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ملک میں جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد اور بے گناہ قید و بند کی ساڑھے بارہ سالہ لازوال قربانیوں کی بدولت آج قوم نے انھیں دوبارہ صدر پاکستان منتخب کرکے نیا سیاسی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. جمہوریت کی خاک جیت ھے۔ جیت تو ھر بار پیسے کی ھوٹی ھے۔معزز لوگ اپنی اپنی بولے لگواتے ھیں اور قربانی کے جانور کی ظرح کسی ساھوکار کے ھو جاتے ھیں۔

Back to top button