DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: PTI Tehsil Kahuta President Raja Waheed Ahmed Khan announced to leave the party and join PML-N

پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جنوری 2024)
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان کی 9 مئی کی مذمت پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان نامزد لیگی امیدواران کی بھرپور حمایت کا اعلان مسلم لیگ ن میری مدر جماعت ہے جس میں واپس گیا پریس کانفرنس میں اپنے ساتھیوں سمیت اعلان اس موقع پر امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی راجہ اشفاق سرور اور امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 راجہ صغیر احمد جبکہ سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ رفاقت جنجوعہ اور دیگر لیگی مقامی قیادت بھی موجود تھی اس موقع پر راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نظریاتی لوگوں کو سائیڈ لائن کیا اور پیراشوٹرز کو آگے لایا 9 مئی کی واقعات کی مذمت کرتا یوں میری مدر جماعت مسلم لیگ ن ہی ہے اس موقع پر راجہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد نے راجہ وحید احمد خان کو مسلم لیگ ن شمولیت پر ویلکم کیا انھوں نے کہا کہ راجہ وحید احمد خان ایک قابل شخصیت ہیں انکی ہماری جماعت میں شمولیت سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہوگی مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی سے ریکارڈ ووٹ لے گی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر محمد عارف قریشی، عبدالقدوس عباسی،راجہ رفاقت جنجوعہ راجہ قمر یعقوب، رضوان گل، عامر یعقوب بھی موجود تھے انھوں نے راجہ وحید احمد خان کے اس فیصلے پر خیر مقدم کیا اور انکو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 15 January 2024)
Pakistan Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta president Raja Waheed Ahmad Khan’s condemnation of the May 9 incident and the announcement of leaving the party to join the Muslim League-N also announced the full support of the nominated League candidates. Candidate for Member of National Assembly Raja Ashfaq Sarwar and candidate for Member of Provincial Assembly PP7 Raja Sagheer Ahmed, City President of Muslim League-N Dr. Muhammad Arif Qureshi, Raja Rafaqat Janjua and other local leaders of the League were also present on this occasion. Khan was welcomed for joining the PML-N. He said that Raja Waheed Ahmed Khan is a worthy personality. By joining our party, our team will become stronger. Abdul Qadoos Abbasi, Raja Rafaqat Janjua, Raja Qamar Yaqoob, Rizwan Gul, Aamir Yaqoob were also present. They welcomed the decision of Raja Waheed Ahmed Khan and welcomed him to the party.

کہوٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی آفس کا افتتاح کر دیا گیا

The main office of Pakistan People’s Party was inaugurated in Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15جنوری 2024)
کہوٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی آفس کا افتتاح کر دیا گیا امیدوار برائے MNA این اے 51 مہرین انور راجہ اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP7 چوہدری ظہیر احمد نے افتتاح کیا تحصیل صدر آصف ربانی قریشی سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران ورکرز کارکنان کی شرکت تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی مہرین انور راجہ اور امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP7 چوہدری ظہیر احمد نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں تحصیل صدر PPP آصف ربانی قریشی سمیت تحصیل و سٹی کی مقامی قیادت ورکرز کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہرین انور راجہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں پاکستان کو اس سے قبل بھی PPP نے ترقی دی اور اب بھی PPP ہی ملک کی تقدیر بدلے گی بلاول بھٹو نوجوان پڑھی لکھی قیادت ہی ملک کو درست سمت لے کر جا سکتی ہے مہرین انور راجہ نے کہا کہ کہوٹہ میں اس سے قبل بھی PPP کے دور میں ترقیاتی کام ہوئے اگر آپ نے ساتھ دیا اور موقع ملا تو حلقہ میں یونیورسٹی کا قیام، کالجز کی آپ گریڈیشنن، ہسپتال کی آپ گریڈیشن سمیت ضحت و تعلیم اور دیگر مسائل حل کرونگی اس سے قبل آپ نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو کہی بار آزمایا مجھے موقع دیں اس علاقے کی بیٹی ہوں اس مٹی کا قرض اتارونگی تقریب سے چوہدری ظہیر احمد نے خطاب کے دوران کہا کہ راجہ صغیر اور کرنل شبیر کو عبرت ناک شکست دونگا حلقے سے کلین سویپ کریں گے اس موقع پر آصف ربانی قریشی نے کہا کہ پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ورکرز کارکنان جیالے متحد ہیں انشااللہ PPP کی فتح ہوگی

ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 7فضل الرحمن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی
پی 7کے 23 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے

Returning Officer Constituency PP 7 Fazlur Rahman Provincial Assembly Constituency P7 Election symbols were allotted to 23 candidates of PP7

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م , عمران ضمیر،14جنوری2024)— ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 7فضل الرحمن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7کے 23 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے۔ تحریک لبیک کے کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کو انتخابی نشان کرین، مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر احمد کو ٹائیگر، تحریک انصاف کے کر نل (ر) شبیر اعوان کو ڈریل مشین، پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر کو تیر، جماعت اسلامی کے راجہ تنویر کو ترازو، پاکستا ن عوامی تحریک کے امجد ارباب عباسی کو موٹر سائیکل،جے یو آئی کے حافظ محمد ہارون کو کتاب، طارق محمود مرتضیٰ کو چمچ، آزاد امیدوار راجہ ندیم احمد کو گھڑیال، آزاد امیدوار سردار طیفور اختر کو پھول، خاتون امید وار شہناز بیگم کو کیتلی، خاتون امیدوار یمنہ اشفاق کو بیٹری، ناصر نذیر ستی کو بی بی کاٹ، راجہ عمران ستار کو مور، کرنل (ر) سعید کو ریکٹ کا نشان دیا گیا۔ حلقہ پی پی 7میں انتخابی نشانات دینے کے دوران تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کے بیٹے احمد شاہ زیب کو آر او آفس کے باہر سے پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رات گئے چھوڑ دیا۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی سات میں دھڑے بندی اور تقسیم کا شکار ہو گئی ہے۔ ٹکٹ کی تقسیم میں تحصیل کلر سیداں کو نظر انداز کرنے پر قومی اسمبلی سے شوکت محمود بھٹی سابق ایم پی اے نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلا ن کیا جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 7سے سابق چیئرمین و سابق ناظم راجہ ندیم احمد نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن کا اعلان کیا اور آزاد حیثیت سے انتخابی نشان گھڑیال حاصل کیا۔

صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7میں مسلم لیگ (ن) دھڑے بندی اور تقسیم کا
شکار ہو گئی

Muslim League (N) factionalization and division in Provincial Assembly Constituency PP-7

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م , عمران ضمیر،15جنوری2024)— صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7میں مسلم لیگ (ن) دھڑے بندی اور تقسیم کاشکار ہو گئی۔ سابق ناظم و سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد نے تحصیل کلر سیداں کو ٹکٹ میں بری طرح نظر انداز کرنے پر آئندہ صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) میں نظریاتی اور قربانی دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کر کے بار بار جماعتیں تبدیل کرنے والوں اور مفاد پرست ٹولہ مسلم لیگ (ن) میں مزے لے رہا ہے۔ آزاد الیکشن میں حصہ لے کر علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا۔ آر او آفس کہوٹہ سے آزاد امیدوار راجہ ندیم احمد نے انتخابی نشان گھڑیال حاصل کرنے کے بعد پریس کلب کہوٹہ کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کاغذات واپس نہیں لوں گا۔ آزاد الیکشن لڑے کا فیصلہ مسلم لیگی دوستوں، کارکنوں اور علاقہ کے معززین کی مشاورت کے بعد کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں مسلم لیگ(ن) سے بے وفائی نہیں کی۔ مگر افسوس ٹکٹ کی تقسیم کے موقع پر تحصیل کلر سیداں کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ سابقہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اور چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق کے صاحبزادے راجہ محمد علی کے ٹکٹ کی مخالفت کرنے والوں کو مسلم لیگ (ن) نے مقام اور مرتبے کے ساتھ ٹکٹ دے کر مسلم لیگی نظریاتی کارکنوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ صغیر نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر راجہ محمد علی کی مخالفت کرکے آزاد الیکشن لڑا اور اب مسلم لیگ (ن) میں راجہ صغیر کو ٹکٹ جاری کر کے ثابت کیا کہ مخالفت کرنے والوں کو مسلم لیگ (ن) میں مقام ملتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ ندیم نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک سیاسی شخصیت ہیں۔ جوکہ خامو ش نہیں رہ سکتے۔ قبل ازین راجہ ندیم احمدآزاد امیدوار صوبائی اسمبلی کو آر او آفس کہوٹہ سے انتخابی نشان گھڑیال دیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button