DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Former Chairman UC Mughal Malik Noor Ahmed Noori met Raja Pervez Ashraf and announced his unconditional support in Constituency NA-52

سابق چیئر مین یوسی مغل ملک نور احمد نوری نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور حلقہ این نے 52میں ان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 10 جنوری2024ء)—سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گروپ سے تعلق رکھنے والے سابق چیئر مین یوسی مغل ملک نور احمد نوری نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور حلقہ این نے 52میں ان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کرنے والوں میں معروف کاروباری سائیں فضل انعام مرحوم کے بیٹے نعمان انعام اور بھتیجے احتشام انعام نے بھی پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کیا۔راجہ پرویز اشرف نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے۔پیپلز پارٹی سے گہری وابستگی کے باوجود دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور مخالفین کا بھی دل سے احترام کیا ہے۔سیاست میں کل مخالف آج کا حامی بھی ہو سکتا ہے لہذا ہمیں سیاسی میدان میں رواداری بھائی چارے اور احترام کے رشتوں کو کبھی کمزور نہیں ہونے دینا چاہئیے۔انہوں نے اس موقع پر ملک نور احمد نوری کے علاوہ چوہدری نثار علی خان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری سیاست خدمت اور مسائل کے حل پر محیط ہے میں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں تاکہ ہم سب مل کر علاقائی پسماندگی کا خاتمہ کر سکیں۔ادہر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ قمر مسعود، محمد اعجاز بٹ، اور مقصود حسین قریشی نے ملک نور احمد نوری اور دیگر کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر اس شخص کو کھلے دل سے قبول کرے گی جو علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے راجہ پرویز اشرف کے قافلے کا ساتھی بنے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 10 January 2024)- Former Chairman UC Mughal Malik Noor Ahmad Noori, who belongs to the group of former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan, met Speaker National Assembly Raja Pervaiz Ashraf he unconditional support in NA52. Among those who declared their support  Raja Pervez Ashraf, the son of the late businessman Sain Fazal Inam, Noman Inam and nephew Ehtisham Inam also declared their support for Pervez Ashraf. Thanking him, he said that he has always done principled politics. Despite his deep commitment to the People’s Party, he has also respected the workers and opponents of other parties. In politics, tomorrow’s opponent can be today’s supporter, so we need political The relations of tolerance, brotherhood and respect should never be allowed to weaken in the field. On this occasion, he expressed special thanks to Malik Noor Ahmed Noori and Chaudhry Nisar Ali Khan who have declared their support. He said that my politics covers service and solving problems. I want to take everyone together so that we can end the regional backwardness together. Hussain Qureshi welcomed the support of Malik Noor Ahmad Noori and others and said that the People’s Party will accept with open hearts anyone who would be a companion of Raja Pervez Ashraf’s caravan for regional development.

ڈرائیونگ لرننگ کیلئے قائم کاؤنٹر پر نصب پی ٹی سی ایل نمبر عدم ادائیگی بل گزشتہ دو ہفتوں سے بند

PTCL number installed on the counter for driving learning, non-payment of bills closed for the last two weeks

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—کلر سیداں میں قائم فرنٹ ڈیسک میں ڈرائیونگ لائسنسنگ اور ڈرائیونگ لرننگ کیلئے قائم کاؤنٹر پر نصب پی ٹی سی ایل نمبر عدم ادائیگی بل گزشتہ دو ہفتوں سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ڈرائیونگ و لرننگ کا کام ٹھپ ہو گیا ہے بلکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والے افراد کو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 60ہزار روپے سے زائد کا بل ادا نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ نے ٹیلیفون کنکشن منقع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ڈرائیونگ لائسنسنگ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والے افراد کو کہوٹہ جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔کلر سیداں میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی کھلی کچہری میں بھی عوام نے شکایت کی تھی کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں نہ ہی انہیں لرننگ لائسنس بنا کر دیا جاتا ہے جس پر کاؤنٹر کے انچارج نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو بتایا کہ بل جمع نہ ہونے کی وجہ سے ان کا سسٹم بند پڑا ہوا ہے۔

سید سرور حسین شاہ انتقال کر گئے

Syed Sarwar Hussain Shah passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما سید سجاد حسین شاہ کے والد محترم سید سرور حسین شاہ انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،کرنل محمد شبیر اعوان،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،محسن نوید سیٹھی،عابداللہ سیٹھی،زین العابدین عباس،راجہ محمد ثقلین،قمر ایاز،عاصم ریاض راجہ،عاطف اعجاز بٹ،ملک محمد زبیر،چوہدری ابرار حسین،توقیراسلم،طارق تاج،مسعود احمد بھٹی،نصیر اختر بھٹی،سید زبیر علی شاہ،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،سردار اخلاق،صغیر بھولا،راجہ عثمان مانی،چوہدری شفقت محمود،سید طاہر عباس،عثمان بھلاکھر اور دیگر نے شرکت کی۔

محکمہ مال کے گرداور راجہ شاہد محمود کی تائی صاحبہ اور واجد حسین کی دادی کو گاوں موا دھمیال میں سپردخاک کردیا گیا

The aunt of Gardavar Raja Shahid Mahmood passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 07 جنوری2024ء)—محکمہ مال کے گرداور راجہ شاہد محمود کی تائی صاحبہ اور واجد حسین کی دادی کو گاوں موا دھمیال میں سپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،راجہ طیفور اختر،مولانا احسان اللہ چکیالوی،صفدر کیانی،چوہدری غالب حسین،شیخ حسن سرائیکی،بیرسٹر احمد صغیر،سردار محمد آصف،شیخ تیمور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،عمیر شاہ،راجہ مجید،چوہدری تنویر اختر،راجہ عنصر شہزاد، اخلاق احمد،حاجی عنصر محمود، صوفی بشیر خان، قاضی نوید، چوہدری فہیم،قاسم رضا،عرفان کیانی،اسرار ستی،راجہ ارسلان ایڈووکیٹ، چوہدری فرقان و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button