DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The 16th death anniversary of former (PM) Benazir Bhutto observed by PPP Choa Khalsa

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی دعائیہ تقریب چوآخالصہ میں منعقد ہوئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،دسمبر,2023)—سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی دعائیہ تقریب پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود کی جانب سے چوآخالصہ میں منعقد ہوئی،حافظ مدثر نذر نے تلاوت جبکہ ذوالفقار علی،حافظ عمران حسین اور حافظ ظفر اقبال نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پییش کیا جس کے بعد حافظ عمران حسین اور ظفر اقبال نیباقاعدہ ختم شریف پڑھا اورآغا سید آصف علی شاہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی خصوصی دعا کی اور راجہ قمر مسعود نے تمام حاضرین کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور شخصی آزادیوں کے لیئے پیپلز پارٹی کی قربانیوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہماری قیادت اور کارکنوں نے عہد وفا کی نئی تاریخ رقم کی ہے ہم نے کوڑے کھائے پھانسی،شہادتیں اور جلاوطنی قبول کی مگر ملک میں جمہوریت کے تسلسل کا پرچم بلند رکھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, December, 2023)- The prayer for former Prime Minister Ms. Benazir Bhutto’s 16th Death anniversary was organized by the former General Secretary of People’s Party, Rawalpindi district, Raja Qamar Masood, in Choa Khalsa, Hafiz Mudassar Nazr recited while Zulfiqar Ali, Hafiz Imran Hussain, and Hafiz Zaffar Iqbal offered Hudiya Naat, after which Hafiz Imran Hussain and Zaffar Iqbal recited Khatam Sharif and Agha Syed Asif Ali Shah recited the eulogy of Ms. Benazir Bhutto Shaheed. Raja Qamar Masood thanked all the attendees for their arrival and said that the sacrifices of the People’s Party for democracy and personal freedoms in the country cannot be denied. A new history has been made. We accepted floggings, executions, martyrdoms, and exiles, but kept the flag of continuity of democracy in the country aloft.

کلرسیداں شہر میں تین کمسن بچے اکیلے رہتے ہیں ماں انہیں چھوڑ کر چلی گئی باپ بھی کئی ایام سے گھر واپس نہ لوٹا

Three children were left homeless in Kallar Syedan after their mother left them

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،دسمبر,2023)—کلرسیداں شہر میں تین کمسن بچے اکیلے رہتے ہیں ماں انہیں چھوڑ کر چلی گئی باپ بھی کئی ایام سے گھر واپس نہ لوٹا پڑوسی انہیں کھانا مہیا کر رہے ہیں اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ کلرسیداں شہر میں پیش آیا جس کی اطلاع ملنے پر الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشاکے ہمراہ اس گھر تک جا پہنچے جہاں یہ بچے رھائش پزیر ہیں ایک بچے کی عمر تقریبا پانچ دوسرے کی چھ اور بیٹی کی عمر دس سال ہے، دس سالہ بچی کے مطابق ان کی ماں فوت چکی ہے اور باپ کئی ایام سے گھر واپس نہیں لوٹا ہے غمزدہ اور سہمے ہوئے یہ معصوم بچے کئی ایام سے گھر میں اکیلے رہ رہے ہیں بچی کے مطابق کچھ دن پہلے اس کا باپ گھر آیا تھا وہ کچھ کاغذات اٹھا کر لے گیا اور واپس نہ آیا ہے البتہ ان کے پڑوسی انہیں چائے اور کھانا مہیا کر رہے ہیں بچوں کے پاس اپنے باپ کا موبائل نمبر بھی نہیں ہے ان کے بقول ان کی دادی بھی کلرشہر میں رہتی ہیں مگر وہ ان کے گھر کے راستے سے لاعلم ہیں الخدمت نے ان بچوں کو خوراک کپڑوں کی فراہمی کی پیشکش کی جبکہ انتظامیہ ان بچوں کے والد کو تلاش کر رہی ہے جو کسی ویگن میں کنڈیکٹر بتایا جاتا ہے۔

گاؤں رجام کے راجہ ذوالفقار ساجد کی دختر کی شادی گولین کے چوہدری شیرباز سے سرانجام پائی

The daughter of Raja Zulfiqar Sajid of village Rajam was married to Chaudhry Sherbaz of Goleen

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،دسمبر,2023)—گاؤں رجام کے راجہ ذوالفقار ساجد کی دختر کی شادی گولین کے چوہدری شیرباز سے سرانجام پائی رخصتی کی تقریب میں سابق رکن اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمد ظریف راجا،چوہدری اشتیاق حسین،مسعود احمد بھٹی،حکیم امجد نواز جنجوعہ،راجہ محمد اکرم،نمبردار شوکت،راجہ اکرام،راجہ حمزہ،راجہ واجد،چوہدری سہیل،چوہدری ضیاالحق،چوہدری عبدالرزاق،ذیشان مسعود،عمران اسماعیل،چوہدری رزاق،چوہدری زین اختر،محمد شیراز اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،دسمبر,2023)— انجمن تاجراں چوآروڈ کلرسیداں کے صدر حاجی طارق تاج،صغیربھولا،شیخ سلیمان شمسی،قاسم رضا،چوہدری فہیم نے ڈہوک بلندیاں جا کر گرداور چوہدری عبدالقدوس سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

Back to top button