DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Wife planned the murder of her husband after having an affair

کلر سیداں: بیوی نے اعتراف کرلیا کہ اس نے اپنے شوہر کے قتل کا منصوبہ افیئر کے بعد بنایا تھا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2023)—کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین شاہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک ہفتہ قبل بشندوٹ کے علاقے میں ہونے والی مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے حساس ادارے کے ملازم عابد حسین کے قتل کے مقدمے کا سراغ لگا کر مقتول کی اہلیہ ندا شوکت اور اس کے آشنا زاہد خالد سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے خاتون کو ویمن تھانہ راولپنڈی جبکہ ملزم کو تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی اہلیہ اور اس کا آشنا روات چیمبرز میں میڈیسن کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے جہاں ان کی آپس میں دوستی ہوگئی اور شادی ہونے کے بعد بھی ملزمہ کا اپنے آشنا کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور اپنے خاوند کو راستے سے ہٹانے کیلئے قتل کے واقعہ کو ڈکیتی کی واردات کا رنگ دیا گیا اور وقوعہ کے روز جب مقتول عابد حسین اپنی اہلیہ(ملزمہ) کو سسرال سے گھر لے کر جا رہا تھا کہ بشندوٹ کے علاقے میں ایک ویران جگہ پر ملزم زائد خالد جو پہلے سے ہی وہاں موجود تھا نے موٹر سائیکل کو روک کر عابد حسین کو گولی مار کر قتل کر دیا اور مقتول کی اہلیہ نے اپنے سسر کو فون کر کے اطلاع کر دی کہ اس کا خاوند ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے جس کے بعد پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے مقتول کی اہلیہ سے جب تفتیش کی گئی تو اس نے سب کچھ سچ سچ بتا دیا۔

 

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 24th December 2023)- SHO of Kaler Syedan Police Sub-Inspector Syed Sabatin Al Hussain Shah used his professional skills in the incident that took place in Bishondot area a week ago. After tracing the case of the murder of Abid Hussain, an employee of a sensitive institution, who was killed by a bullet during the alleged robbery incident, Nida Shaukat his wife, and her acquaintance Zahid Khalid  Kotli were arrested and sent to physical remand for five days in Azad Kashmir. The woman has been handed over to Rawalpindi police station, while the accused has been handed over to Kallar Syedan police station. According to the police, the victim’s wife and her acquaintance used to work in a medicine company in Rawat Chambers, where they became friends. And even after the marriage, the accused continued to meet with her acquaintance and remove her husband from the way, the incident of murder was given the color of a robbery, and on the day of the incident, when the deceased Abid Hussain called his wife and was taking her home when accused Zaid Khalid who was already there stopped the bike and shot dead Abid Hussain and the victim’s wife called her father-in-law. informed that her husband had died due to a bullet during a robbery incident, after which the police interrogated the victim’s wife through mobile phone data, she told the truth about everything.

چوکپنڈوری میں اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر کریانہ سٹورکے مالکان،سبزی اور فروٹ فروشوں کیخلاف کارروائی

Action against grocery store owners, and vegetable and fruit vendors for selling essential items at high prices in Chauk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2023)—محمود احمد بھٹی اسپیشل پرائس مجسٹریٹ نے چوکپنڈوری میں اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر کریانہ سٹورکے مالکان،سبزی اور فروٹ فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں یا پھر جیل جانے کیلئے تیار ہو جائیں۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گاؤں راجڑ اور سنگرال میں الگ الگ انتخابی اجتماعات سے خطاب

Former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan addressed separate election gatherings in villages Rajar and Sangral

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2023)— سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گاؤں راجڑ اور سنگرال میں الگ الگ انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی پارٹی کا دم پکڑ کر نہیں بلکہ اہل سواں کا ہاتھ پکڑ کر الیکشن جیتنا چاہتا ہوں۔ 2018کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر 34ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی مگر قومی اسمبلی کی سیٹ سے مجھے چند ہزار ووٹوں سے ہروا دیا گیا جس کا مجھے افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی پر تنقید کر کے آپ سے ووٹ نہیں لینا چاہتابلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لینا چاہتا ہوں۔میں نے مسلم لیگ ن میں 35سال گزارے مگران پر بھی تنقید نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ 1985میں کامیابی حاصل کر کے یہ سوچتا تھا سواں کا علاقہ مشکل ترین علاقہ ہے کس طرح ان لوگوں کی خدمت کرونگا مگر اللہ تعالی کی ذات نے مجھے سرخرو کیا۔انہوں نے کہا کہ میں رات کو سوتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ کوئی ایسا معجزہ ہی ہو گا جو پاکستان کو بچا سکتا ہے۔آپ کو یقین ہونا چاہئے کہ اگر میں کامیاب ہوا تو اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرونگا۔انہوں نے کہا کہ میں واحد سیاست دان ہوں جس پر کرپشن کا کوئی بھی الزام نہیں،میرا دامن صاف ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پچاس سالوں سے میرا دوست ہے کبھی اس پر بھی تنقید نہیں کی۔آج ضرورت سے زیادہ عزت افزائی کی گئی مگر میں کوشش کرونگا کہ آپ کا مان رکھوں۔35برسوں میں اگر آپ کی عزت میں کوئی حرف نہیں آنے دیا تو آئندہ بھی مایوس نہیں کرونگا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقے 53,54اور پی پی 10میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور اپنی انتخابی مہم کا آغاز چکری کے گاؤں راجڑ سے کر رہا ہوں۔میں اس علاقے کا وزیر نہیں ویر بن کر آیا ہوں،اچھے کردار کا ایک ووٹ بھی میرے لئے کافی ہے۔آپ کو کیا کہوں کہ وزیر بن کر کیا کرونگا،میری خدمت کے نشان ہر جگہ موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 8فروری کی تاریخ کو میری تاریخی فتح ہو گی،مجھے اہل سواں پر فخر ہے،میں نے کبھی آپ کی امانت میں خیانت نہیں کی کبھی اپنے کردار پر داغ نہیں لگنے دیا،کبھی کرپشن نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جلسے کامیابی کی ضمانت نہیں اصل جیت ووٹ ڈالنا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے کامیاب جلسے سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہونگی۔

ظہیر عاصی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ لکی سٹار کلر سیداں نے پلنتی ککس پر فائنل میچ اپنے نام کر لیا

Zaheer Asi Memorial Football Tournament, Lucky Star Kallar Syedan won the final match on Penalty kicks

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،دسمبر,2023)—ظہیر عاصی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کہوٹہ میں اختتام پزیر،ٹورنامنٹ میں راولپنڈی،اسلام آباد،کہوٹہ،کلر سیداں،گوجر خان کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ لکی سٹار فٹبال کلب کلر سیداں اور لجپال فٹبال کلب کہوٹہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں لکی سٹار کلر سیداں نے پلنتی ککس پر فائنل میچ اپنے نام کر لیا، کرنل وسیم جنجوعہ فائنل کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button