DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The Lahore High Court Rawalpindi bench dismissed Muhammad Fayyaz’s plea against the decision to seal a private wagon stand

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے چوآروڈ کلرسیداں کے ایک نجی ویگن اسٹینڈ کو سربمہر کرنے کے فیصلے کے خلاف محمد فیاض کی درخواست خارج کردی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2023)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے چوآروڈ کلرسیداں کے ایک نجی ویگن اسٹینڈ کو صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے سربمہر کرنے کے فیصلے کے خلاف محمد فیاض کی درخواست خارج کردی۔عدالت نے قرار دیا کہ سائل کو بارہا مرتبہ ضروری سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں بتایا جاتا رھا مگر اس پر توجہ نہ دی گئی اس سے قبل سیکرٹری آر ٹی اے نے اس اڈے کے خلاف فیصلہ دیا پھر اس کے خلاف صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بھی فیصلہ دیا مگر ضروری سہولیات کی فراہمی پر توجہ نہ دی گئی لہذہ درخواست خارج کی جاتی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 22, December 2023) – Lahore High Court Rawalpindi Bench Justice Mirza Waqqas Rao decision of the provincial transport secretary to seal a private wagon stand in Kallar Syedan, has Dismissed Fayyaz’s plea application. The court declared that the petitioner was repeatedly told about the provision of necessary facilities but was not paid attention to. The Provincial Transport Secretary also gave a decision, but no attention was paid to the provision of necessary facilities, so the application was rejected.

پنجاب حکومت نے 15 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

The Punjab Government has issued orders for the appointment and transfer of 15 Assistant Commissioners

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2023)—پنجاب حکومت نے 15 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے،سرمد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،ثمینہ بشیر کو چکوال، احمد شیر کو بہاولپور،بابر علی کو لاہور سٹی،کیپٹن ریٹائرڈ عبدالوہاب خان کو مری،فیصل احمد کو احمد پور شرقیہ، سیکشن آفیسر محکمہ پرائمری ہیلتھ جنوبی پنجاب ذوالقرنین سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر جام پور،اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD ملتان آفتاب احمد ڈوگر کو روجھان،سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ علی حیدر گوندل کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی،سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریز، کامرس سلمان قیوم شیخ کو اسسٹنٹ کمشنر نارووال،اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی کو فتح جنگ،سعدیہ ڈوگر کو دینہ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن ماہین فاطمہ کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن اور محمد ثاقب کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تعینات کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے بعد ان کے فرزند نادر عباسی نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے

After former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi announced that he would not participate in the election in National Assembly Constituency NA-51, his son Nadir Abbasi received nomination papers

File photo of Nadir Khaqan Abbassi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے بعد ان کے فرزند نادر عباسی نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے۔کلرسیداں کے بھی تین امیدواروں محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل نے بھی این اے 51 کے کاغذات نامزدگی حاصل کیئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی کلرسیداں /کہوٹہ سے 33 امیدواران نے ریٹرننگ افیسر سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے سابق ارکان اسمبلی راجہ محمد علی،راجہ صغیر احمد کے علاوہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ ندیم احمد، چوہدری صداقت حسین،بلال یامین ستی،پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی، کرنل محمد شبیر اعوان کے علاوہ ہارون کمال ہاشمی،راجہ راجہ طارق محمود مرتضی،راجہ عمران ستار،پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر،ٹی ایل پی کے کرنل راجہ وسیم احمد،جماعت اسلامی کے راجہ تنویر،جے یو ائی کے قاضی ہارون الرشید،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان شامل ہیں۔

نامعلوم ملزمان نے حکیم اکمل کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لیں

Unknown suspects held Hakeem Akmal hostage at gunpoint and looted gold jewellery, cash and other items worth lakhs of rupees

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2023)—کلرسیداں شہر میں نامعلوم ملزمان نے حکیم اکمل کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لیں۔ملزمان نے حکیم صاحب کے دروازے پر دستک دی اور دروازہ کھلنے پر ملزمان نے اندر گھس کر انہیں یرغمال بنا لیا اور اس دوران گھر کی تلاشی لیتے ہوئے 06 تولے طلائی زیورات،01لاکھ 52 ہزار روپے کی کیش اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔کلر سیداں پولیس مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی۔

کنکورڈیا کالج پروجیکٹ بیکن ہاؤس کلر سیداں کیمپس روالپنڈی نے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا

Concordia College Project Beacon House Kallar Syedan Campus Rawalpindi organized a Sports Gala

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2023)—کنکورڈیا کالج پروجیکٹ بیکن ہاؤس کلر سیداں کیمپس روالپنڈی نے سپورٹس گالا کا انعقاد کیا- جس کے مہمان خصوصی پروفیسر طارق اعوان تھے۔اس موقع پرکنکورڈین کنگ، کنکورڈین زلمی، کنکورڈین قلندر کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی،فٹ بال،دوڑ،والی بال کے مقابلے ہوئے۔جن میں کنکورڈین کنگز نے قلندر اور زلمی کو شکست دے کر سپورٹس گالا ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ کنگ کنکورڈینز کے چوہدری فرحان بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پیپلز پارٹی کے بانی کارکن چوہدری روشن دین کی بیوہ،چوہدری ارشد کی والدہ انتقال کر گئیں

Chaudhry Arshad’s mother, widow of PPP founder Chaudhry Roshan Din passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2023)—پیپلز پارٹی کے بانی کارکن چوہدری روشن دین کی بیوہ،چوہدری ارشد کی والدہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلرسیداں گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ جس میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری فیصل حفیظ،راجہ قمر مسعود،راجہ ندیم احمد،محمد توقیراعوان،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،عبدالجبار صدیقی،چوہدری طارق تاج،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،صوبیدار غلام ربانی،سیٹھ عبدالرووف،شاہد گجر،عبدالصبور بھٹی،الحاج اسلم بانی،مسعود احمد بھٹی،شیخ عظیم اکرم،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری جمیل،چوہدری عبدالقدوس،صوفی بشیر خان اور دیگرنے شرکت کی۔

ریٹائرڈ مدرس چوہدری ممتاز اختر انتقال کر گئے نمازجنازہ جسوالہ میں ادا کی گئی

Retired madrasa Chaudhry Mumtaz Akhtar passed away and funeral prayers were offered at Jaswala

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2023)—معروف کاروباری ڈاکٹر مسعود اختر کے والد محترم ریٹائرڈ مدرس چوہدری ممتاز اختر انتقال کر گئے نمازجنازہ جسوالہ میں ادا کی گئی۔ جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، چوہدری افتخار احمد وارثی،راجہ صغیر احمد کے علاوہ راجہ محمد جواد،مولانا احسان اللہ چکیالوی،جاوید اقبال،محمد توقیراعوان،چوہدری ابرار حسین،محمد ظریف راجا،حاجی اخلاق حسین،چوہدری شاہد گجر،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ، زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی،الحاج اسلم بانی،عابد زاہدی،طارق دھمیال،ملک ندیم، راجہ حاجی اورنگزیب،مرزا سہیل اطلس،مسعود احمد بھٹی، شہزاد مالک مغل،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،سردار صلاح الدین احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

کاغزات نامزدگی سمیت تمام انتخابی امور گوجرخان میں ہی سرانجام دیئے جائیں گے

All election matters including nomination papers will be done in Gujar Khan itself

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،دسمبر,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں و ریٹرننگ افیسر حلقہ پی پی 8 اشتیاق اللہ خان نیازی نے امیدواروں کی سہولت کے لیئے اپنا کیمپ آفس گوجرخان منتقل کر لیا ہے۔ کاغزات نامزدگی سمیت تمام انتخابی امور گوجرخان میں ہی سرانجام دیئے جائیں گے۔

 

Show More

Related Articles

One Comment

  1. الیکشن آتے ھی لکڑ چوری میں کمی آگئ ھے۔ چور لوگ سیاست میں ایکٹو ھو گۓ ھیں۔

Back to top button