DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Body of Shafiq Gujjar found in a deserted well in Shah Bagh village Chojiyala

کلر سیداں: شفیق گجر کی لاش شاہ باغ گاؤں چھوجیالہ میں ویران کنویں سے برآمد

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،اکتوبر,2023)—کلرسیداں سے لاپتہ ہونے والے والی بال کے ہونہار اور معروف اناؤنسرشفیق گجر کی تین ایام بعد نعش ویران کنویں سے برآمد کر لی گئی جبکہ دوسرے واقعہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے خود پر فائر کرکے خودکشی کر لی۔بتیس سالہ شفیق گجر سکنہ نندنہ جٹال والی بال کا معروف اناؤنسرتھا اور شائقین انہیں آواز پوٹھوہار کے نام سے بھی پکارتے تھے۔وہ تین ایام قبل اس وقت لاپتہ ہو گئے تھے جب وہ اپنے دوست زاہد الیاس کو اپنی موٹرسائیکل پر اسے اس کے گھر چھوڑنے گیا تھا پھر لوٹ کے نہ آیا اس کے اگلے روز اس کو موٹرسائیکل آر آئی وی6107 مقامی گاؤں کے قریبی تالاب میں پڑی ہوئی ملی جسے پولیس نے تھانے منتقل کردیا ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین نے ساری رات واقعہ کی گتھیاں سلجھانے میں بسر کردی۔ انہوں نے رات گئے کئی مقامات پر چھاپے مار کر اس بات کا کھوج لگانے میں کامیاب ہو گئے جس کے نتیجے میں یہ انکشاف ہوا کہ شفیق گجر کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد نعش کو ایک ویران کنویں میں پھینک دیا گیا۔ ایس ایچ او سبطین الحسنین ریسکیو 1122 کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں والی بال کے پزاروں نوجوان شائقین بھی پہنچ گئے جن کی موجودگی میں ریسکیو کلرسیداں نے بڑی مہارت سے شفیق گجر کی نعش کو برآمد کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کردیا دوسرا واقعہ ڈہوک گوڑھا داخلی بشندوٹ میں پیش آیا جہاں 18 سالہ نوجوان عبدالوہاب ولد محمد بشیر نے تیس بور پستول سے اپنے سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اس کی نعش کو بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر کلرسیداں منتقل کردیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, October ۳۱, 2023) —Shafiq Gujjar who was a well-known volleyball match announcer in the Pothwar region had been missing for the past few days, his body was found in the deserted village Chojiyal near Shah Bagh.

The rescue services along with police were present when the body was pulled out of the well. The police also reported that a motorcycle belonging to Shafiq Gujjar had been recovered from a pond.

Kallar Syedan police said in a statement that the body is being sent for post-mortem and currently we are investigating the incident.

پوٹھوہار ڈاٹ کام کے نمائندے اکرام الحق قریشی کے فرزند قاسم رضا کی تقریب نکاح سموٹ میں ہوئی

Nikka of Qasim Raza, son of Pothwar.com Correspondent Ikramul Haq Qureshi takes place in Smot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،اکتوبر,2023)—کلرسیداں میں پوٹھوہار ڈاٹ کام کے نمائندے اکرام الحق قریشی کے فرزند قاسم رضا کی تقریب نکاح سموٹ میں ہوئی جس میں جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،ملک محمد جہانگیر،مولانا محمد شیراز،حاجی اخلاق حسین،چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،جاوید اقبال،شیخ سلیمان شمسی،راجہ نعمان ظفر،راجہ طالب جنجوعہ،راجہ حمزہ جنجوعہ،راجہ تبریز جنجوعہ،چوہدری محمد فہیم،قاضی زاہد نعیم،احسان الحق قریشی،احتشام الحق قریشی،قاضی عبدالماجد،شاہد سلیم،قاضی افضال حیات،قاضی ظہور حسین،چوہدری محمد شفیق،قاضی طاہر یاسین،ملک عدیل،قاضی حسیب،راجہ فیصل اور دیگر نے شرکت کی۔

نامعلوم ملزمان اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوے گھر سے بائیس لاکھ روپے کی رقم اور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے

The unknown accused took advantage of the absence of the family and escaped from the house with Rs.22 lakh and gold ornaments

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،اکتوبر,2023)—کلرسیداں میں نامعلوم ملزمان اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوے گھر سے بائیس لاکھ روپے کی رقم اور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے۔انیس اعجاز سکنہ نیلم بازار کلرسیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کے والد بیرون ملک مقیم ہیں جو رقم بھیجتے رہتے ہیں میں نے وہ رقم اپنے گھر میں محفوظ رکھی ہوئی تھی۔گزشتہ روز میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کسی کام کے لیے باہر گیا ہوا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے چھت کے ذریعے گھر میں داخل ہو کر تمام رقم اور سات تولے طلائی زیورات چوری کر لیئے۔

کلر سیداں میں صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

Reception in honor of journalists at Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،اکتوبر,2023)—اورکزئی مال کے مالکان اوربرطانیہ کے معروف پاکستانی نژاد کاروباری افراد حاجی محمد زرین،ظفیر بھٹی،حاجی منیر حسین نے کہا ہے کہ وہ رہتے برطانیہ میں ہیں مگر ان کے دل پاکستان کے لیئے دھڑکتے ہیں ہمیں دیارغیر میں بھی ہروقت پاکستان کی فکر لگی رہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نظامت کے فرائض ارشد محمود بھٹی نے ادا کیے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے کہا کہ ہم نے کلرسیداں میں بھاری سرمایہ کاری سے اتنا بڑا اور وسیع شاپنگ بنایا جس کی مثال گوجرخان،کہوٹہ اور راوت ڈڈیال سمیت کسی بھی مضافاتی علاقے میں نہیں ملتی۔ہم نے کلرسیداں میں بھاری سرمایہ کاری پیسے کمانے کے لیئے نہیں بلکہ اپنی مٹی میں پیدا ہونے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے گھروں کے قریب کلرسیداں میں ہی روزگار دیا ہے جس کا مقابلہ پاکستان کے کسی بھی بڑے شاپنگ مال سے کیا جا سکتا ہے۔یہ یہاں کا واحد مال ہے جس کے ملازمین تربیت یافتہ نوجوان ہیں جہاں کاونٹر پر مقامی لڑکیاں خدمات سرانجام دیتی نظر آتی ہیں یہ ہماری سرمایہ کاری اپنے علاقے کے نوجوان بچوں کے لیئے ہے کہ وہ گھر کے قریب روزگار حاصل کر کے اپنے والدین کی بہتر مدد کرسکیں۔عثمان خاور نے کاروباری مرکز کے بارے میں بریفنگ دی سید ساجد حسین شاہ نے شکریہ ادا کیا، صحافیوں کی جانب سے اکرام الحق قریشی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ کلرسیداں کے اس شاپنگ مال میں داخلے کے بعد آدمی یہ بات بھول ہی جاتا ہے کہ وہ کلرسیداں میں موجود ہے یہاں کا ماحول اور صفائی لاجواب ہے ہم سب کو مل کر اسے کامیاب کرنا چاہیئے۔اس موقع پر چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،بابر جٹ کے علاوہ راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،شیخ قمراسلام،سید مبارک حسین شاہ نقوی،راجہ انوار الحق،طاہر مغل، راجہ ساجد بنگیال،محمد توقیر،راجہ شیراز غضنفر اور دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button