DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Quick-Witted Residents Thwart Robbery Attempt in Khanadah, Doberan Kallan”

دوبیرن کلاں کے نواحی گاؤں کھناہدہ میں اہل خانہ نے بروقت آنکھ کھل جانے سے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اکتوبر,2023)—اہل خانہ نے بروقت آنکھ کھل جانے سے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ڈکیتی کی یہ ناکام واردات دوبیرن کلاں کے نواحی گاؤں کھناہدہ میں پیش آئی۔محمد جنید نے تھانہ کلر سیداں میں اپنی تحریری درخواست میں بیان کیا کہ گزشتہ شب 11بجے کے قریب،میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک تین مسلح نقاب پوش ملزمان گھر کے اندر داخل ہوگئے اور ان کی آہٹ سے میری آنکھ کھل گئی جس پر میں نے شور مچانا شروع کر دیا اور گاؤں کے لوگ اکٹھے ہوگئے جس پر تینوں مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور ملزمان فرار ہو گئے۔کلر سیداں پولیس نے جائے وقوعہ سے چلیدہ اور پانچ عدد زندہ روند قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, October 29, 2023) — Local residents successfully thwarted a robbery attempt, forcing the would-be thieves to flee when they opened fire. The unsuccessful robbery occurred in the rural village of Khanadah, near Doberan Kallan.

Muhammad Junaid, in his written statement filed at Kallar Syedan Police Station, recounted the incident that took place around 11 PM last night. He explained that he was sleeping in his home with his family when suddenly three armed and masked individuals entered their house. Upon hearing their presence, he immediately raised an alarm, alerting the villagers to gather. In response, the three armed assailants began firing and subsequently fled the scene.

Kallar Syedan police promptly arrived at the scene and initiated an investigation, leading to the apprehension of five suspects who were found hiding. The investigation is currently ongoing.”

نگران وزیراعلی محسن نقوی سے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے فوری تبادلے کا مطالبہ

Public demanding immediate transfer of Secretary RTA Rawalpindi from Caretaker Chief Minister Mohsin Naqvi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اکتوبر,2023)—شہریوں نے سیکرٹر ی آر ٹی اے راولپنڈی کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ بطور سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی تعنیات ہوئے ہیں تب سے مختلف مسافر روٹس پر مافیاز نے مکمل اپنا راج قائم کر رکھاہے۔ ٹرانسپورٹ قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں یہ خود اور ان کا دفتر ٹرانسپورٹ مافیاز کا بڑا سہولت کار ہے یہی وجہ ہے مختلف روٹس پر ٹرانسپورٹر من مانے کرائے وصول کرتے ہیں جو مقررہ کرایوں سے تین گنا سے بھی زائد ہیں تین بار پٹرول کے نرخ کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہو سکے۔کلرسیداں سے پیرودھائی 49 کلومیٹر کا کرایہ ساڑھے تین سو روپے وصول کیا جاتا ہے جو راولپنڈی سے حضرو اور صوابی کے کرایوں سے بھی ذیادہ وصول کیا جا ریا ہے اور سیکرٹری آر ٹی اے محض تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے نگران وزیراعلی محسن نقوی سے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

روحانی محفل میں جانے والا اپنا قیمتی موٹر سائیکل گنوا بیٹھا

“Man Has His Valuable Motorcycle stolen at a Spiritual Gathering”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اکتوبر,2023)—روحانی محفل میں جانے والا اپنا قیمتی موٹر سائیکل گنوا بیٹھا۔ وحید سکنہ چنام نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ شب کلر سیداں کے نواحی علاقہ چنام شریف بابا سادہ سرکار کے دربار کے باہر اپنا موٹر سائیکل کھڑا کر کے محفل میں شرکت کیلئے اندر چلا گیا اور محفل کے ختم ہونے پر جب باہر نکلا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس نے یونین کونسل بشندوٹ کے علاقے گاؤں ادوالہ میں پانی کے تالاب سے لاوارث موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چوہدری الفت حسین کی خوشدآمن اور بیٹے کا انتقال

Ch ulffat Hussain son and mother in law passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اکتوبر,2023)—بزرگ صحافی معروف سوشل ایکٹوسٹ چوہدری الفت حسین کا اکلوتا چودہ سالہ فرزند چوہدری تیمور اچانک انتقال کر گیا نماز جنازہ سہوٹ کلیال میں ادا کی گئی۔ جس میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،جے یو آئی تحصیل کلر کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،شاہد گجر،مسعود احمد بھٹی،شیخ حسن سرائیکی، چوہدری توقیر اسلم،شیخ توقیر احمد،ڈاکٹر محمد الیاس،راجہ داؤد اکبر و دیگر نے شرکت کی۔

نواسے کے غم میں نانی بھی چل بسیں۔بزرگ صحافی چوہدری الفت حسین کی خوشدامن اور برطانیہ میں مقیم نسیم اکرم مغل اپنے اکلوتے نواسے چوہدری محمد تیمورکی وفات کا صدمہ برداشت نہ کر سکیں اود چل بسیں،چوہدری تیمور چوہدری الفت حسین کا اکلوتا بیٹا تھا جو جمعہ کو اچانک انتقال کر گیا جبکہ تیمور کی نانی یہ صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور ہفتہ کی شام انتقال کر گئیں نماز جنازہ بروز اتواردن 11:30 بجے سہوٹ حیال بُنہ موہڑہ میں ادا کی جائے گی

حسن اختر کی نمازہ جمعہ جنازہ گاؤں ڈریال میں ادا کی گی گئی

Hassan Akhtar passed away in village Daryal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اکتوبر,2023)—ٹی ایم اے کلرسیداں کے اہلکار قاضی ارشد محمود کے ماموں،چاچا ذاکر مرحوم کے بھائی حسن اختر کی نمازہ جمعہ جنازہ گاؤں ڈریال میں ادا کی گی گئی جسں میں پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی ہے صدر چوہدری ظہیر محمود، سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری اخلاق حسین،چوہدری شاہد گجر،الحاج اسلم بانی،راجہ عبدالمجید، عاطف اعجاز بٹ،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،جنید بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button