DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Police Arrest Four Suspects in Desecration of Grave at Dada Pir Kala, Known as Sultan Amir’s Shrine”

پولیس نے دادا پیر کالا المعروف سلطان امیر کے مزار میں ان کے خدمت گار کی قبر کی بے حرمتی کرنے کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے ہزار سالہ پرانے دربار میں مدفن جنجوعہ برادری کے جد امجد دادا پیر کالا المعروف سلطان امیر کے مزار میں ان کے خدمت گار کی قبر کی بے حرمتی کرنے کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں حامد علی،حامد رضا سکنائے کالا گوجراں جہلم،محمد رضا اورعاطف لطیف سکنہ چوکپنڈوری شامل ہیں،وارات کا مقصد سونے کی تلاش تھی۔حامد رضا،محمد رضا اور عاطف لطیف سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کی دوستی جیل میں ہوئی تھی اور ضمانتوں پر رہا ہونے کے بعد انہوں نے اس طرح کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کی تھی مگر پہلی واردات میں ہی پکڑے گئے۔ضیا ء الاصغر سکنہ گف نے گزشتہ روز مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ملزمان نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ سکوٹ کی موضع کنڈیاری کی پہاڑی کی چوٹی پر واقع جنجوعہ برادری کے جد امجد دادا پیر کالا المعروف سلطان امیر کا مزارتقریبا ایک ہزار سال سے پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے اور وہاں ان کے ساتھ خدمت گاروں کی قبریں بھی موجود ہیں۔ راجگان برادری کی طرف سے عرصہ قریب 10سال قبل جدید تعمیرات کے بعد ایک مزار بنایا گیاجس کے ساتھ ایک مسجد بھی تعمیر شدہ ہے۔دادا پیر کالا کا عرس ہر سال ماہ اپریل میں منایا جاتا ہے ملزمان کا خیال تھا کہ اس قبر سونا بھج مدفن ہے جس کے حصول میں انہوں نے قبر کھود ڈالی،ایس ایچ او سید سبطین الحسنین کے مطابق ملزمان سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 28, 2023) – Kallar Syedan police have apprehended four individuals, including Hameed Ali, Hameed Raza from Kala Gujran Jhelum, Muhammad Raza, and Atif Latif from Chauk Pindori, in connection with the desecration of a grave at the ancient Dada Pir Kala Shrine, known as Sultan Amir’s shrine. Their alleged motive was to search for hidden treasure, but they were arrested during their first attempt at robbery.

Hameed Raza, Muhammad Raza, and Atif Latif have a history of criminal records and were previously incarcerated, having been released on bail. They had planned and organized such thefts after being released from prison, but they were caught during their first attempt.

Zia ul Asghar, a local resident of Guff, filed a case yesterday, stating that the culprits had tried to rob the grave of Sultan Amir, which is situated on a mountain peak. The shrine of Sultan Amir has been perched atop a mountain for nearly a thousand years, with the graves of their servants also located there. About a decade ago, the Rajgan family constructed a new shrine after modern renovations, which includes a mosque. Dada Pir Kala’s annual Urs is celebrated in April every year.

It was believed by the culprits that the grave contained hidden treasure, which led them to dig up the grave. Additional revelations are expected from the suspects, according to SHO Sabtain-ul-Hassan.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں چار روزہ صحت میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔

The four-day health fair has concluded at THQ Hospital Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2023)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں چار روزہ صحت میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کے مطابق صحت میلے میں 2078مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے ہیپاٹائٹس کے 11،ایچ سی وی کے 54جبکہ ٹی بی کے 02 مریضوں کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ شوگر،ہیپاٹائٹس،ایڈز اور ملیریا کے ٹیسٹوں کی بلکل مفت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم اشتہاری کو پناہ دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

A case was registered against the accused for giving shelter to the accused in the case of murder

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2023)—قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم اشتہاری کو پناہ دینے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ظہور محمود نے مجرم اشتہاری پرویز اختر کو اپنے گھر میں پناہ دے رکھی ہےجس پر پولیس رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کے گھر پہنچ گئی، گھر کےباہر کھڑے ایک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے آواز لگائی کہ پرویز بھاگ جاؤ پولیس آ گئی ہے جس پر مجرم اشتہاری پرویز اختر گھر کی عقبی دیوار پھلانگ کر فرار ہو گیاجبکہ مجرم اشتہاری کو پناہ دینے اور بھاگ جانے میں مدد دینے پر ملزم ظہور محمود کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

بیول سے انتہائی سیکورٹی میں اٹھایا جانے والا نوجوان شکیل احمد 46 ایام بعد گھر سموٹ واپس پہنچ گیا

Shakeel Ahmed, a young man who was picked up from Bewal under high security, returned home Smot after 46 days

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2023)—بیول سے انتہائی سیکورٹی میں اٹھایا جانے والا نوجوان شکیل احمد 46 ایام بعد گھر واپس پہنچ گیا اس کا تعلق سموٹ سے ہے اور یہ بیول میں موٹرسائیکل مرمت کا کام کرتا تھا کہ اسے کسی نے اٹھا لیا تھا اب یہ اچانک 46 ایام بعد بخیریت گھر پہنچ گیا ہے

چوہدری الفت حسین کا بیٹا چوہدری تیمور انتقال کر گے

Ch Taimoor son of Ch Ulfat Hussain passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2023)—معروف بزرگ صحافی چوہدری الفت حسین کا چہیتا بیٹا چوہدری تیمور انتقال کر گیا نماز جنازہ گاؤں سہوٹ کلیال میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی

ڈھوک رکھ میں مدرس عبدالرشید کے چچا راجہ وزیر احمد انتقال کر گئے

Raja Wazir Ahmed passed away in Dhok Rakh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2023)—مدرس عبدالرشید کے چچا راجہ وزیر احمد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ ڈھوک رکھ میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم، راجہ پرویز اختر قادری، راجہ ظفر محمود،سردار آصف محمود،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،ماسٹر محمد ظہیر سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی

دھمالی میں سابق کونسلر سردار محمد حنیف انتقال کر گئے

Ex Councillor Sardar M Hanif passed away in Dhamali

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2023)—سابق کونسلر سردار محمد حنیف انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز ہفتہ دن 11 بجے دھمالی میں ادا کی گئی۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. قبر کھننے آلے بوں رامی جاکت نے۔ انہاں ناں چنگا جیا ریمانڈ ھونا چاھی دا۔

Back to top button